سلووینیا میں ’وبا کا اختتام‘ اور یورپ سے تازہ ترین خبریں
سلووینیا وبا کے اختتام کا باقاعدہ اعلان کر کے اپنی سرحدیں کھولنے والا یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
20 لاکھ آبادی والے یورپی یونین کے اس رکن میں گذشتہ دو ہفتوں سے کورونا کے محض چند ہی کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ملک میں وائرس کے باعث کُل 1464 افراد متاثر ہوئے جبکہ 103 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
لیکن خوشخبری یہ ہے کہ اگر آپ کسی اور ملک سے سلووینیا جائیں تو آپ کو قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا!
دوسری جانب بیلجیئم میں سائندانوں کے مطابق ملک میں وائرس کے باعث شرح اموات دوسری عالمی جنگ کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ آسٹریا میں ریستوران اور کیفے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہر میز ایک میٹر کے فاصلے پر رکھی گئی ہے اور ایک میز پر ایک وقت میں صرف چار افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
جرمنی میں بنڈسلیگا فٹبال لیگ سنیچر سے شروع ہو رہی ہے لیکن ایک رائے عامہ کے ایک سروے کے مطابق 56 فیصد جرمن شہری سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنا قبل از وقت ہے۔