کورونا وائرس: پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 1430 نئے متاثرین، 33 ہلاکتیں

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 37,176 ہو گی ہے اور ہلاکتوں کی کل تعداد 803 ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں گذشتہ روز 100 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 900 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. چمن کے راستے داخل ہونے والے مزید 355 افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    افغانستان سے دوسری مرتبہ پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد چمن کے راستے داخل ہوئی جن کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

    قلعہ عبد اللہ میں محکمہ صحت کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ان افراد کی تعداد 355 سے زائد تھی جن کا تعلق بلوچستان کے علاوہ پنجاب، سندھ اورخیبر پشتونخوا سے ہے۔

    اہلکار کے مطابق ان افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے کر لیباریٹری بھیجوا دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو صوبوں میں بھیجا جائے گا جن کے ٹیسٹ کے نتائج منفی ہوں گے۔

    حکمہ صحت حکومت بلوچستان کی پورٹ کے مطابق ان 355 افراد کے آنے کے بعد چمن میں قائم قرنطینہ مرکز میں موجود افراد کی تعداد بڑھ کر 469 ہو گئی ہے۔

    چمن کے بعد قلعہ عبد اللہ سے متصل پشین میں کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں جن کی تعداد 381 ہے۔ جبکہ تیسرے نمبر پر سب زیادہ تعداد سب سے بڑے قرنطینہ مرکز تفتان میں ہے جہاں 274 افراد موجود ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں قرنطینہ مراکز میں لوگوں کی مجموعی تعداد 1420 ہے۔

  2. کورونا وائرس: برازیل میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

    برازیل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنایک سرکاری اہلکار پیدل چلنے والی ایک خاتون کا درجہ حرارت چیک کر رہا ہے

    برازیل کے صحت کے اہلکاروں کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو کل 881 نئی اموات ریکارڈ ہوئیں۔ اس طرح اب تک اس بیماری کی وجہ سے کل 12 ہزار 400 اموات ہو چکی ہیں۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ برازیل، جو لاطینی امریکہ میں اس وبا کا مرکز ہے، اموات کے حوالے سے اب سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں ٹیسٹنگ میں کمی کی وجہ سے حقیقی نمبر شاید اس سے کہیں زیادہ ہوں۔

    یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو میڈیکل سکول کے ڈومنگو ایلویز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’برازیل صرف ان لوگوں کو ٹیسٹ کر رہا ہے جو ہسپتال پہنچائے جاتے ہیں۔‘

    ’دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سے یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس وبا سے نمٹنے کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔‘

    الویز اس تحقیق کے مصنفوں میں سے ایک ہیں جس میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ انفیکشنز کا حقیقی نمبر سرکاری نمبروں سے 15 گنا زیادہ ہے۔

    سرکاری اہلکاروں کے مطابق ملک میں تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد اس وقت ایک لاکھ 77 ہزار 589 ہے۔ منگل کو اس میں 9000 کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس نے جرمنی کے ایک لاکھ 70 ہزار کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  3. بلوچستان کے 18 اضلاع میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تصدیق

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان کے ایک اور ضلع موسیٰ خیل سے کورونا کے مریض رپورٹ ہونے کے بعد ایسے اضلاع کی تعداد 18 ہوگئی ہے جہاں کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق موسیٰ خیل سے دو مریض سامنے آئے ہیں جو کہ مقامی منتقلی کے ہیں۔

    بلوچستان کے 33 اضلاع میں سے کوئٹہ کے بعد جن اضلاع سے متاثرین میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے ان میں پشین ، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔ کوئٹہ کے شمال اور شمال مشرق میں واقع ان تینوں اضلاع کی سرحدیں افغانستان سے بھی متصل ہیں۔

    اب تک سب سے زیادہ متاثرین پشین سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد بڑھ کر اب 73 ہوگئی ہے جبکہ اس ضلع میں کورونا سے چار افراد کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

    پشین کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرین قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے ۔ پشین سے متصل قلعہ سیف اللہ سے اب تک 15 مریض سامنے آئے ہیں اس کے علاوہ بلوچستان کے سندھ سے متصل ضلع جعفر آباد سے بھی 27 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ان تمام اضلاع سے رپورٹ ہونے والے متاثرین مقامی منتقلی کے ہیں لیکن ایسے متاثرین کے حوالے سے ضلع کوئٹہ سر فہرست ہے جہاں سے مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 1756(87.7 فیصد) ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے مجموعی 2158 متاثرین میں سے مقامی منتقلی کے مریضوں کی تعداد 2002 (92 فیصد) ہے۔

    Bal

    ،تصویر کا ذریعہGovt of Balochistan

  4. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی, کُل ہلاکتیں 753، صحتیاب 9418

    کورونا

    پاکستان میں بدھ کی شام تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہزار 101 ہوگئی ہے۔ صوبہ سندھ سے آنے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں 13 ہزار 341 افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔

    ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا اب بھی 267 ہلاکتوں کے ساتھ آگے ہے۔

    اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث کُل 753 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نو ہزار 418 افراد اس سے بیمار پڑنے کے بعد اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں نو مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی جس کے بعد مختلف شعبوں اور بازاروں کو مخصوص اوقات میں ضوابط کی پاسداری کے ساتھ کھلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    لیکن آج سہ پہر کو ہی کراچی میں دو بڑی مارکیٹوں کو مبینہ طور پر سرکاری ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔

  5. برطانیہ کیوں دوسرے ممالک کے ساتھ موازنہ شائع نہیں کر رہا؟

    بورس جانسن

    ،تصویر کا ذریعہHoC

    برطانوی پارلیمان میں حزبِ اختلاف کے رہنما سر کیئر سٹارمر کے سوال کے جواب میں کہ کیوں حکومت نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا بین الاقوامی موازنہ شائع کرنا بند کر دیا ہے؟ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ انھیں مشورہ دیا گیا تھا کہ ’دوسرے ممالک سے موازنہ قبل از وقت ہوتا ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنے کی کوشش نہیں کروں گا کہ اعداد و شمار واضح طور پر بہت زیادہ خوفناک نہیں تھے۔‘

    ’ہم ان اعداد و شمار کو نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

  6. لاک ڈاؤن، رمضان اور روایتی پکوان: سحری کے لیے خاص لچھے دار پھینی

  7. جرمن-آسٹریا سرحد ایک ماہ کے اندر مکمل کھول دی جائے گی

    Germany, Austria

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    آسٹریا کا کہنا ہے کہ جرمنی کے ساتھ اس کی سرحد ایک ماہ تک پوری طرح کھل جائے گی۔ یورپ میں زمینی راستوں کو کھولنے کے لیے اسے ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد اس سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔

    آسٹریا کے چانسلر سباسٹین کرز ان ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں جہاں انفیکشن کی شرح کم ہے۔

    خبر رساں ادارے رؤٹرز کے مطابق ان کے دفتر نے بتایا ہے کہ وہ ویانا سوئٹزرلینڈ ، لیکٹسٹن اور ’پڑوسی مشرقی یورپی ممالک‘ کے ساتھ اسی طرح دو طرفہ بنیاد پر راستے کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    کرز کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جون کو بارڈر مکمل کھول دیا جائے گا۔‘

    وزیر سیاحت ایلیسبتھ کوسٹنگر کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے خاندانی اور کاروباری دوروں کی اجازت ہوگی۔ ثقافتی روابط اور سیاحت کی صنعت کو بحال کرنے کے لیے یورپ بھر میں آزادانہ نقل و حمل یورپی یونین کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔

  8. سنگاپور: امریکی پائلٹ کو قرنطینہ کی خلاف ورزی پر جیل

    فیڈ ایکس

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سنگاپور نے ایک امریکی پائلٹ کو لازمی قرنطینہ کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے چار ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

    44 سالہ فیڈ ایکس کے پائلٹ اپریل کے اوائل میں آسٹریلیا سے سنگاپور آئے تھے اور انھیں کہا گیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ پر اپنے ہوٹل ہی میں رہیں، لیکن اس کے برعکس انھوں نے ٹرین پکڑی اور شہرکے مرکز میں شاپنگ کرنے چلے گئے۔

    بدھ کو سنگاپور نے کورونا وائرس کے 675 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں، اس طرح اس چھوٹی ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جو کہ جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کل ہلاکتیں 21 ہوئی ہیں۔

    سنگاپور میں زیادہ تر انفیکشنز اس میں موجود تین لاکھ سے زیادہ غیر ملکی ورکرز میں پائی گئی ہیں۔

  9. بریکنگ, کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی کی معروف زینب مارکیٹ ’سیل‘

    khi

    کراچی کی گارمنٹس کی مشہور مارکیٹ زینب اور مدینہ مال کو بند کرادیا گیا ہے۔

    ضلع جنوبی کے حکام نے کورونا وائرس سے متعلقہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بازار بند کرا دیے۔ حکام کے مطابق مارکیٹوں کو سربمہر نہیں کیا گیا صرف تالے لگائے گئے ہیں۔

    تاجر رہنما عتیق میر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی تھی جس وجہ سے انھیں سیل کیا گیا ہے۔

    انھوں دکانداروں کے بجائے انتظامیہ کا ساتھ دیا کیونکہ ان کے مطابق یہ درست فیصلہ تھا۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ کمشنر کے ساتھ مذاکرات میں انھوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایس اؤ پیز کا خیال رکھا جائے گا تو دکانیں کھل سکتی ہیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ یہ اطلاع غلط ہے کہ عید سے پہلے بازار بند ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا شہری سکون سے خریداری کریں لیکن گھر سے ماسک اور داستانے پہن کر نکلیں۔

    khi
  10. امریکی وزیِرِ خارجہ کی معلومات کی شفاف فراہمی پر اسرائیل کی تعریف، چین پر تنقید

    pompeo

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بدھ کے روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے عالمی کوششوں میں معلومات شیئر کرنے کے حوالے سے اسرائیل کے کردار کی تعریف کی اور چین پر معلومات چھپانے کا الزام لگایا۔

    امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس سے قبل بھی چین پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

    مائیک پومپیو بدھ کو ایک روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کو بہترین شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ آپ نے معلومات شیئر کی ہیں، لیکن کچھ دوسرے ممالک نے نہیں کیں جس کے بارے میں بعد میں بات کی جائے گی۔

  11. عاصمہ شیرازی کا کالم: کورونا کے بعد کا نیو ورلڈ آرڈر؟

    قومی اسمبلی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کس نے سوچا تھا کہ 2019 کا ڈوبتا سورج اور 2020 کا آغاز ایک ایسے اٴن دیکھے دشمن سے دوچار کر دے گا جس کا نہ کوئی چہرہ ہے اور نہ ہی وزن، نہ آنکھیں ہیں اور نہ ہی ذہن، نہ کوئی ہیئت ہے اور نہ ہی شکل، مگر وجود ایسا کہ لاکھوں مربع میل پر محیط ریاستیں اس کے سامنے بے بس اور کھربوں کے ہتھیار اُس کے سامنے بے اختیار۔

    اب کورونا کے بعد کا نیو ورلڈ آرڈر کیا ہو گا؟ پڑھیے صحافی عاصمہ شیرازی کی یہ تحریر۔

  12. ہم حالت جنگ میں ہیں، آپ حزبِ اختلاف کے ساتھ جنگ میں ہیں: خواجہ سعد رفیق

    سعد رفیق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکنِ پارلیمان خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک طرف کورونا وائرس کا بحران ہے اور ہم اس سے جنگ لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف آپ خزبِ اختلاف کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت ایک صوبائی حکومت کو روز نشانہ بناتے ہیں اور شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کے بارے میں منصوبے بنا رہے ہیں۔

    خدا را ایسا نہ کریں، یہ کورونا وائرس کے باعث آپ کو موقع ملا ہے قوم کو متحد کرنے کا، اس موقع کو غنیمت جانیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تفتان میں صورتحال خراب ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھا اور یہ صورتحال خراب ہوئی۔

  13. بریکنگ, سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 731 نئے مریضوں کی شناخت، صوبے میں کل اموات 234

    table

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 731 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ 16 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ صوبے میں نئے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

  14. لاک ڈاؤن میں پھنسی ہسپانوی سیاح نے پاکستان کو کیسا پایا؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    ڈاریہ سنیٹرا کا تعلق سپین سے ہے۔ مارچ میں جب سپین میں کوورونا وائرس کے سبب سخت لاک ڈاون تھا اور پاکستان میں لاک ڈاون کی شروعات تھیں تو اس وقت یہ پاکستان میں سیاحت کے لیئے موجود تھیں۔ اس دوران انھوں نے نہ صرف گلگت بلستان اور اسلام آباد کی سیاحت کی بلکہ انھوں نے لاک ڈاون میں وقت بھی گزرا۔

    ان کے سفر کے بارے میں دیکھیے زبیر خان اور نئیر عباس کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔

  15. ’روس میں ہلاکتیں عالمی اموات کے مقابلے میں سات گنا کم ہیں‘, سارہ رینس فورڈ، بی بی سی نامہ نگار، ماسکو

    russia

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    روسی وزارت صحت کے ترجمان نے حکومت پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کو کم کر کے نہیں بتا رہا البتہ وہ ہلاک ہونے والوں میں پہلے سے موجود بیماریوں اور ان کی صحت کو بھی ملحوظ خاطر رکھ رہے ہیں۔

    وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں یہ دیکھنا ضرور ہوتا ہے کہ چاہے مریض کو کووڈ 19 کا مرض لاحق ہو، موت کی اصل وجہ پہلے سے جسم میں موجود تو کوئی مرض نہیں ہے جیسے دل کی بیماریاں یا سانس کی بیماریاں۔

    یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ حقیقی تعداد شاید تین گنا زیادہ ہو۔

    روس کی نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکوا نے کہا کہ روسی حکومت کی جانب سے کیے گئے اتنظامات کی وجہ سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد عالمی تعداد سے سات گنا کم ہے اور ہلاکتوں کا شمار کرنے کے لیے عالمی طور پر طے شدہ قواعد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

  16. کورونا وائرس ٹیسٹ سستا کریں: خواجہ سعد رفیق

    saad

    ،تصویر کا ذریعہPTV Parliament

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکنِ پارلیمان خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ سستا کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر آپ چھ سے آٹھ ہزار روپے کا ٹیسٹ رکھیں گے، تو کورونا مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھانے ضروری ہیں جبکہ قرنطینہ مراکز میں وزیروں کو جانا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ وہاں صفائی کے حالات کیسے ہیں۔

  17. کورونا وائرس: انڈیا کے یہ دو سائنسدان کیا کمال کرنے والے ہیں؟

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہBBC/DEBOJYOTI

    انڈیا کے دو سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے انھوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ایک کٹ تیار کر لی ہے۔

    اس نئی ایجاد کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اور نامور کمپنی ٹاٹا کے اشتراک سے یہ جلد ہی بازار میں آ جائے گی۔

  18. گھر میں خود ماسک کیسے بنائیں؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کیا آپ جانتے ہیں کہ گھر میں موجود اشیا کی مدد سے ماسک بنائے جا سکتے ہیں ۔

    اس ویڈیو میں ماسک بناؤ مہم کے ڈائریکٹر عدن علی آپ کو باآسانی ماسک بنانا سکھائیں گے۔

  19. جامع الاظہر میں آخری عشرے کی تراویح، تہجد کا اہتمام، عوام کی شرکت پر پابندی

    egpt

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مصر کی جامع الاظہر مسجد نے اعلان کیا ہے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں وہاں تراویح اور تحجد کی نمازوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ جامع الاظہر کے سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ نمازیں براہ راست دکھائی جائیں گی۔

    مسجد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کے داخلے پر پابندی ہوگی اور نمازوں میں صرف مسجد کے امام اور عملے کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

    جامع مسجد کے بیان میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سماجی ملاقاتوں سے گریز کریں اور گھر پر نمازیں پڑیں اور سرکاری احکامات کی پابندی کریں۔

    واضح رہے کہ مصر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 544 اموات ہوئی ہیں۔

  20. خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں ٹیسٹنگ کی صورتحال تشویشناک ہے: محسن داوڑ

    محسن داوڑ

    ،تصویر کا ذریعہPTV Parliament

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن پارلیمان محسن داوڑ کا نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دور دراز علاقوں میں ٹیسٹنگ کے اعداد و شمار کے حوالے تشویشناک صورتحال ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب سے کچھ دن قبل تک کوہستان، مہمند اور وزیرِستان میں نہ ہونے کے برابر ٹیسٹ کیے گئے لیکن وہاں پر مقامی منتقلی کے 77 فیصد کیسز تھے۔

    انھوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں خاص طور خلیج میں پھنسے پاکستانیوں کو حکومت کو جلد از جلد واپس لانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرِستان میں اس وقت انٹرنیٹ نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے وہاں موجود طلبا مشکلات کا شکار ہیں۔

    ’ہمیں بتایا جائے کہ وہ کون سی قوت ہے جو اب بھی وزیرِستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن نہیں بنا رہی۔‘