کورونا وائرس: پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 1430 نئے متاثرین، 33 ہلاکتیں

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 37,176 ہو گی ہے اور ہلاکتوں کی کل تعداد 803 ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں گذشتہ روز 100 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 900 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چند پابندیوں میں نرمی

    Cali

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چند مقامات میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور دفاتر کھولنے اور چند ریستوارنوں میں کھانا کھانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

    چند کاؤنٹیز میں شاپنگ مالز کچھ دیر کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ٹیٹو پارلرز، بیوٹی پارلرز اور جمز تاحال بند رکھنے کی ہدایات ہیں۔

    ریاست کے گورنر گوون نیوسوم نے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی پریس بریفنگ میں کہا کہ ’تجارتی مراکز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بڑے وعدے کرنا غلطی ہو گی۔‘

    ریاست میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے احکامات ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب یہاں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے تاہم ریاست نے مقامی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حساب سے سختی بھی کر سکتے ہیں۔

    مثال کے طور پر لاس اینجلس اور سین فرانسسکو بے ایریا میں اب تک لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی گئی۔

  2. ٹوئٹر کے اکثر ملازمین کو شاید اب کبھی دفتر نہ جانا پڑے

    twitter

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اگر آپ ٹوئٹر کے لیے کام کرتے ہیں تو شاید آپ کو کبھی دفتر نہ آنا پڑے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ، ٹوئٹر، جس کا ہیڈ کوارٹر سین فرانسسکو میں ہے کا کہنا ہے ان کے پانچ ہزار کے قریب ملازمین مارچ کے آغاز سے گھروں سے کام کر رہے ہیں۔

    گھر سے کام کرنے کا تجربہ اتنا اچھا رہا ہے کہ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دے گا اگر ان کا دفتر آنا ضروری نہ ہو۔

    ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے ملازمین کے نام ایک ای میل میں کہا کہ گذشتہ چند ماہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم ایسے بھی کام کر سکتے ہیں۔

    ’تو اگر ہمارے ملازمین کے کام کی نوعیت ایسی ہو کہ وہ آسانی سے گھر سے کام کر سکیں اور وہ ایسا ہمیشہ کے لیے کرنا چاہیں، تو ہم ایسا کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔

    کمپنی کے مطابق دوسرے ملازمین جن کی کام کی نوعیت ایسی نہیں ہے کہ وہ گھر سے کام کر سکیں ان کے لیے دفاتر ستمبر سے پہلے نہیں کھولے جا سکیں گے۔

    ٹوئٹر کے دنیا بھر میں 35 دفاتر ہیں جن میں نئی دہلی، لندن اور سنگاپور شامل ہیں۔

    فیس بک اور گوگل سمیت دیگر کمپنیوں نے بھی اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ رواں برس گھر سے کام کر سکتے ہیں۔

  3. ریمڈیسیور بنانے والی کمپنی کا پاکستان، انڈیا میں ادویات تیار کرنے والے پانچ اداروں سے معاہدہ

    medicine

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کے علاج کی تجرباتی دوا ریمڈیسیور تیار کرنے والی کمپنی نے پاکستان اور انڈیا میں دوائی بنانے والے پانچ اداروں سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ اس دوا کو دنیا کے 127 ممالک میں فروخت کر سکتے ہیں۔

    گلیڈ سائنسز نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت دنیا میں کم آمدنی والے تقریباً تمام ممالک جیسے افغانستان، شمالی کوریا، انڈیا اور پاکستان کو یہ دوا ملک سکتی ہے۔

    اس سے قبل امریکہ اور جاپان دونوں نے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے لیے ریمڈیسیور کے استعمال کے لیے منظوری دی تھی۔

    ادویات بنانے والی کئی دیگر کمپنیاں کووڈ کے علاج کے لیے موثر دوا بنانے کی تگ و دو میں لگی ہوئی ہیں۔

  4. کورونا وائرس: چین کے صوبے جیلین میں مزید نئے مریض

    چین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے سات نئے مریض سامنے آئے ہیں جو گذشتہ روز کے کیسز میں ایک کیس کا اضافہ ہے۔

    سات کیسز میں سے چھ مقامی منتقلی کے کیسز تھے جو چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلین میں سامنے آئے جہاں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    جیلین کے شہر شولان کو رواں ہفتے چین میں وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا اور یہاں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جب ایک مقامی خاتون سے منسلک متعدد کیسز سامنے آئے تھے۔

    اس خاتون نے حالیہ دنوں میں کہیں بھی سفر نہیں کیا تھا تاہم اب تک ان کے شوہر، تین بہنوں اور خاندان کے دیگر اراکین میں وائرس کے تصدیق ہو چکی ہے۔

    شولان کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  5. بریکنگ, پاکستان میں 24 گھنٹوں میں نئے متاثرین کی شناخت میں ریکارڈ اضافہ، کل متاثرین کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ

    table

    پاکستان میں 48 گھنٹوں میں قدرے کم نئے متاثرین کی شناخت کے بعد 12 مئی کو نئے متاثرین کی شناخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جب ملک بھر میں 2255 نئے کووڈ 19 کے مریض سامنے آئے۔

    اس سے پہلے نو مئی کو سب سے زیادے 1991 مریض سامنے آئے تھے لیکن پھر 10 اور 11 مئی کو ان کی تعداد میں کچھ کمی آئی تھی۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں 31 مزید اموات کی خبر آئ جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد اب 737 ہو گئی ہے۔

  6. بریکنگ, امریکہ میں یومیہ اموات تقریباً دو ہزار کے قریب

    US

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے 1894 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 82339 ہو گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں اتوار اور پیر کو اموات کی تعداد ایک ہزار سے گر گئی تھی، جس کے بعد یہ اچانک اضافہ تشویشناک ہے۔

    امریکہ میں متاثرین کی کل تعداد 13 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہے۔

  7. یورپی سرحدوں پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد میں ریکارڈ کمی

    crossings

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    اس سال اپریل میں پورپ کی سرحدوں پر غیر قانونی طور پر کراس کیے جانے کے مقامات سے 900 ایسے واقعات کا اندراج کیا گیا ہے جہاں غیر قانونی تارکین نے وطن نے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہ تعداد مارچ کے مقابلے میں 85 فیصد کم ہے۔

    اس سلسلے میں اعداد و شمار جمع کرنے والی فرنٹیکس نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ 2009 میں تنظیم نے یہ معلومات جمع کرنی شروع کی تھیں اور یہ اس کی کم ترین سطح ہے۔

    تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کی وبا ہے۔

  8. نیو یارک: پراسیکیوٹرز کا سماجی دوری کے قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات کی پیروی سے انکار

    NYC

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیو یارک کے تقریباً سب ڈسٹرکٹ اٹارنی شہر میں سماجی دوری کے قوانین کی خلاف ورزی پر درج کیے گیے مقدمات کی پیروی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

    مین ہیٹن، بروکلن، برانکس اور کوئینز میں حکام نے اس بات کا اعلان اس انکشاف کی روشنی میں کیا کہ اس سے قبل ان قوانین کے تحت پکڑے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق اقلیتی برادریوں سے تھا۔

    نیو یارک پولیس کی سب سے بڑی یونین کے سربراہ نے شہر کے میئر بل ڈی بلازیو سے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو یہ قوانین نفاذ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

    امریکہ میں پولیس کو سفید فام افراد کو رعایت دینے اور اقلیتی برادریوں کے اراکین سے سختی کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

  9. کورونا وائرس کی وجہ سے کینیڈا میں پانڈا ریچھوں کے لیے بانس کی کمی

    کینیڈا کے شہر کیلگری کا چڑیا گھر وقت سے کئی سال پہلے ہی اپنے دو پانڈا ریچطوں کو واپس چین بھیج رہا ہے۔ اس کی وجہ پانڈا ریچھوں کی خوراک کے لیے بانس کی خرید میں مشکلات ہیں۔

    ان ریچھوں میں سے پر ایک نے تقریباً 40 کلو بانس ایک دن میں کھانا ہوتا ہے۔ بانس ایشیا میں اگایا جاتا ہے۔ تاہم پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے یہ بانس کینیڈا پہنچانے میں مشکلات ہیں۔

    Panda

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. کورونا وائرس: فرانس میں اب سپین سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں

    فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد اب سپین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس طرح فرانس دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ، برطانیہ، اور اٹلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

    فرانس میں مجموعی طور پر اب تک 26991 اموات ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 17003 اموات ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ 9988 افراد معمر افراد کے لیے بنائے گئے کیئر ہومز میں وفات پائے۔

    تاہم ملک کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج مریض اور انتہائی نگہداشت کے مراکز میں موجود مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اموات کا موازنہ کرنا مشکل ہے کیونکہ مختلف ممالک مختلف انداز میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا شمار کرتے ہیں۔

  11. بریکنگ, اسلام آباد کے کس سیکٹر میں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. بریکنگ, سعودی عرب میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    سعودی حکام نے ملک میں کورونا کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رواں ماہ کے آخری پفتے میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 23 سے 27 مئی تک ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔’

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئِے بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر پانچ روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ رہے گا۔

    وزارتِ داخلہ کے مطابق فی الوقت صرف مکہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اور عوام دیگر شہروں میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔

    ریاض

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  13. بریکنگ, کورونا وائرس: پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 2200 سے زیادہ متاثرین

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

    12 مئی کے چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 2200 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جو کہ اس وبا کے منظر عام پر آنے کے بعد سے کسی ایک دن میں متاثرین کی سب سے زیادہ بڑی تعداد ہے۔

    پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاؤن کے مرحلہ وار خاتمے کے اعلان کے بعد سے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

    لاک ڈاؤن میں اس نرمی کے بعد ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں بازاروں میں عوام کا رش دیکھا جا رہا ہے اور اکثر مقامات پر سماجی دوری کے مروجہ قواعد و ضوابط کی پاسداری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

  14. کورونا وائرس: دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے؟

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ملک کو دوبارہ کھولے جانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اموات کی تعداد 80000 کے حکومتی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
    • انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
    • امریکہ کے بعد روس میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
    • ایران میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل سے امام بارگاہیں عارضی طور پر کھول دی گئی ہیں۔
    • جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جن کا تعلق سیئول کے نائٹ کلبوں سے جوڑا جا رہا ہے۔
  15. ’امریکہ میں ٹیسٹنگ کی تعداد پر خوشی منانے والی کوئی بات نہیں‘ رومنی

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آج امریکی سینیٹ میں سماعت کے دوران اپنے خطاب میں یوٹاہ ریپبلیکن مٹ رومنی نے امریکہ میں ٹیسٹنگ کی تعداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں خوشی منانے جیسی کوئی بات نہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ممبران اس بات پر خوشی منا رہے ہیں کہ انھوں نے ٹیسٹنگ کی تعداد میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    رومنی کا کہنا تھا کہ یہ دعوے اس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہیں کہ جنوبی کوریا نے وبا کا آغاز ہوتے ہی ٹیسٹنگ شروع کردی تھی ’جبکہ ہم نے ایسا فروری اور مارچ کے دوران کیا۔‘

    ان کا کہنا تھا ’اس کے نتیجے میں ان کی 256 اموات ہوئیں جبکہ ہمارے ملک میں تقریباً 80000 لوگ مر گئے۔‘

  16. گورنر سندھ عمران اسماعیل کورونا سے صحت یاب، پلازمہ عطیہ کرنے کا عہد

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے آگاہ کیا ہے کہ آج انھیں ان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

    ’ان تمام لوگوں کا شکریہ جنھوں نے میری صحت کے لیے دعا کی۔ جلد ہی میں ضرورت مند افراد کے لیے اپنا پلازمہ عطیہ کروں گا۔‘

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے اختتام پر گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔ گذشتہ ہفتے ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جو کہ مثبت آیا تھا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. سپین میں 113 سالہ معمر خاتون کووڈ 19 سے صحتیاب ہوگئیں

    spain

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپین میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک 113 سالہ خاتون جو ملک کی سب سے معمر خاتون سمجھی جاتی ہیں، کووڈ 19 سے صحتیاب ہو گئیں ہیں۔

    ماریا برانیاس دو دہائیوں سے شمال مشرقی شہر اولوٹ کے ایک کیئر ہوم میں مقیم ہیں۔

    انھوں نے وبا شروع ہونے سے قبل مارچ میں اپنی سالگرہ منائی تھی۔

    ماریا کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ نے یقیناً یہ سوچا ہوگا کہ وہ انھیں دوبارہ کبھی نہیں دیکھ پائیں گے۔

    لیکن ہفتوں تنہائی میں گزارنے کے بعد وہ صحتیاب ہوگئیں اور انھیں معمولی علامات کا سامنا رہا۔

    ماریہ زلزلے کے ایک سال بعد سنہ 1907 میں امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں۔

    وہ دو عالمی جنگوں، خانہ جنگی اور ہسپانوی فلو کی وبائی بیماری سے بچ نکلی ہیں۔

    اپنی لمبی عمر کا راز پوچھنے پروہ صرف اتنا ہی کہتی ہیں کہ میری صحت اچھی رہی ہے۔

  18. کووڈ 19: وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے صحافیوں کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وائٹ ہاؤس نے عمارت کے اندر کام کرنے والے صحافیوں کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔

    صدر ٹرمپ سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے ناک سے نمونے لیے گئے ہیں۔

    اس قسم کے ٹیسٹ کے نتائج 15 منٹ میں مل جاتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کے مطابق ان میں سے کسی بھی صحافی میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

    تاہم وائٹ ہاؤس کے دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پیر کے روز، صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ویسٹ ونگ میں کام کرنے والے ہر فرد کو ماسک پہننے کا حکم دیا تھا۔

    کیپیٹل ہل میں امریکہ کو دوبارہ کھولے جانے اور کورونا پر قابو پانے سے متعلق سینیٹ کمیٹی کی سماعت کے دوران بہت سے سینیٹرز چہرے پر ماسک پہنے نظر آئے۔

  19. پنجاب: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اموات، ریکارڈ 1390 نئے متاثرین

    پاکستان

    صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1390 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ متاثرین کی کُل تعداد 13259 ہو چکی ہے۔

    قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق منگل کو صوبے بھر میں مزید تین افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 214 ہو چکی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے پنجاب میں کُل 5098 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    پنجاب میں نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 34327 ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی کُل تعداد 737 ہے۔ پاکستان میں اب تک 8504 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کاروباری اوقات کار میں مزید تین گھنٹے کی توسیع

    کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہM.A.JARRAL

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے عیدالفطر کے پیش نظر ریاست بھر میں لاک ڈوان کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں صبح کے اوقات میں مزید تین گھنٹے قبل شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

    اس خطے کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاون کے دوران تجارتی مراکز اور دکانیں اب صبح پانچ بجے سے شام چار بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    یاد رہے اس قبل کشمیر بھر میں لاک ڈؤان کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت تھی۔