انڈیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور آن لائن کنسرٹ

،تصویر کا ذریعہI For India/Facebook
- جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت انڈیا میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 42,505 ہے جبکہ 1,391 اموات ہوچکی ہیں اور 11,775 افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔
- گذشتہ روز کووڈ 19 سے مقابلے کے لیے منعقد ایک آن لائن کنسرٹ میں 70 سے زیادہ بالی ووڈ کے اداکاروں اور فنکاروں نے صارفین کو تفریح فراہم کی اور اس وبا کے خاتمے کے لیے اپنی خواہش اور امید ظاہر کی۔ ان اداکاروں میں شاہ رخ خان بھی شامل تھے۔ فیس بک پر لائیو نشر ہونے والے اس کنسرٹ کو 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔
- لاک ڈاؤن میں نرمی کے نئے اصولوں کے مطابق نجی دفاتر 33 فیصد عملے کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ خود کے لیے کام کرنے والا صفائی کا عملہ، باورچی، الیکٹریشن اور پلمبر بھی کام پر واپس جا سکتے ہیں۔
- اس کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گا اور سیل کردہ علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
- نئی ہدایات وفاقی حکومت نے جاری کی ہیں جنھیں ریاستیں اپنے طور پر مسترد کر سکتی ہیں۔














