سکور 20 رنز کم تھا، فائنل ہارنے کا دکھ زیادہ ہوتا ہے: بابر اعظم

میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بین سٹوکس نے 49 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کپتان بابر اعظم کے مطابق پاکستان قریب 20 رنز کم بنا پایا۔

لائیو کوریج

  1. ’میں نے 92 ورلڈ کپ کا فائنل بھی دیکھا تھا، جذبے میں کوئی فرق نہیں بس تعداد بڑھ گئی‘

    ’میلبرن والوں نے دعائیں کر کے بارش سڈنی پہنچا دی۔۔۔‘

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی بابر اعظم اٹھائیں گے یا جوس بٹلر کی ٹیم لے اڑے گی، اس کا فیصلہ تو چند گھنٹوں تک ہو جائے گا۔

    لیکن پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے قبل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر کیا مناظر ہیں، دیکھیے اس فیس بُک لائیو میں۔۔۔

  2. پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، اپنا بہترین کھیل پیش کریں: وزیر اعظم شہباز شریف

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. ویڈیو: فینز نے کچھ اس طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. ’تیس سال بعد کرکٹ کی دو بہترین ٹیموں کا فائنل‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. ’اس گراؤنڈ میں گیند سب سے زیادہ سوئنگ ہوئی ہے‘

    سابق انگلش کپتان ناصر حسین بتاتے ہیں کہ میلبرن کے اس کرکٹ گراؤنڈ میں بولر شارٹ گیندیں کراتے ہیں اور ادھر اچھی سوئنگ ملتی ہے۔

    جبکہ وسیٹ انڈیز کے سابق ایئن بشپ کے مطابق وکٹ گرین ہے اور آپ کو شارٹ گیندیں استعمال کرنا ہوں گی۔ ’رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران میلبرن میں پاور پلے میں سب سے زیادہ سوئنگ ملی ہے۔ سکویر باؤنڈریز بڑی ہیں اور بعد میں شارٹ گیندیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔‘

    ناصر حسین نے کہا کہ یہ گراؤنڈ ہدف کے تعاقب کے لیے قدرے بہتر ہے۔

  6. شاداب خان: یہ مومنٹم کا کھیل ہے

    شاداب خان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ’یہ مومنٹم کا کھیل ہے۔ ابھی ہمارا مومنٹم اچھا چل رہا ہے اور امید ہے ہم اچھا مقابلہ کریں گے۔‘

    انھوں نے سپورٹ پر پاکستانی فینز کا شکریہ ادا کیا۔

    وہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم پریکٹس کے دوران اپنی کیمپ کے پاس پاکستان کا پرچم لگاتی ہے اور یہ روایت ثقلین مشتاق نے شروع کی۔

  7. میلبرن: شائقین سٹیڈیم میں داخل ہونا شروع۔۔۔

    میلبرن

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے گیٹس کھلنے کے بعد شائقین کی آمد سٹینڈز میں شروع ہوچکی ہے۔

    گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پریکٹس میں مصروف ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. ’کل سے بارش کا ایک قطرہ نہیں دیکھا‘

    کھیلوں کے صحافی نِک سیویج کہتے ہیں کہ انھوں نے میلبرن میں گذشتہ روز سے اب تک آج بارش کا ایک قطرہ نہیں دیکھا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی فینز سٹیڈیم آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. آسٹریلوی نژاد پاکستانی فینز کی فائنل سے قبل تیاریاں

    ،ویڈیو کیپشنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: آسٹریلوی نژاد پاکستانی فینز کی تیاریاں
  10. تصاویر: میلبرن سٹیڈیم کے باہر پاکستانی شائقین کا منفرد انداز

    میلبرن سٹیڈیم کے باہر پاکستانی شائقین کا منفرد انداز

  11. پاکستانی فینز کو ٹیم کا انتظار۔۔۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. میلبرن کے آسمان پر بادل مگر بارش کا امکان نسبتاً کم

    نامہ نگار محمد صہیب کا کہنا ہے کہ آج صبح سے میلبرن میں بارش نہیں ہوئی۔ سورج نکلنے کے بعد آسمان پر کچھ بادل ہیں اور ہوا چل رہی ہے۔ ’صبح سے بارش کی پیشگوئی تھی مگر پہلے دھوپ نکلی اور آسمان پر بادل آگئے ہیں۔‘

    موسم کی پیشگوئیاں کرنے والے اداروں کے مطابق بارش کا امکان نسبتاً کم ہوا ہے۔

    محمد صہیب کے مطابق میلبرن کے شہری اکثر ویدر ایپس پر یقین نہیں کرتے کیونکہ صورتحال اچانک بدل جاتی ہے۔ ’پہلے بارش کا امکان 95 فیصد تھا مگر اب یہ قریب 65 فیصد تک ظاہر کیا جا رہا ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    ورلڈ کپ فائنل کے منتظمین نے بارش سے کھیل رکنے کے باعث کھیل کے دورانیے پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے قوانین میں رد و بدل کر دیا ہے۔

    جیسا کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا لیکن اس دن بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

    فائنل مقابلے کے لیے پیر کا دن بھی مختص کیا گیا ہے یعنی اگر اتوار کو تیز بارش کے باعث کھیل نہ ہو سکا تو پیر کے روز میچ کھیلا جائے گا۔

    مگر پیر کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس لیے منتظمین نے پیر کے روز بارش کی صورت میں کھیل کے قوانین میں رد و بدل کرتے ہوئے اس میں دو گھنٹے کے وقت کا اضافہ کر دیا ہے یعنی اگر پیر کی صبح بارش سے میچ تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو اسے شام میں دو گھنٹے مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ کھیل کے وقت کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    یاد رہے کہ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں انگلینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انڈیا کو دس وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ پاکستان بدھ کو نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔

    اس ٹورنامنٹ کے قواعد و صوابط میں کہا گیا ہے کہ پیر کا دن مختص کیے جانے کے باوجود ’ہر ممکنہ کوشش‘ کی جائے گی کہ فائنل مقابلہ اتوار کو ہی مکمل ہو اور اس کے لیے کھیل کو مختصر بھی کیا جا سکتا ہے یعنی میچ کو دس دس اوورز کا بھی رکھا جا سکتا ہے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے مطابق اگر میچ اتوار کو مکمل نہ ہو سکا تو پیر کو وہیں سے شروع ہو گا جہاں اتوار کو روکا گیا تھا اور اس کو دوبارہ سے شروع نہیں کیا جائے گا۔

    اور پیر کو کھیل انھی حالات میں کھیلا جائے گا جس طرح اتوار کو شروع ہوا تھا، یعنی اگر اتوار کو 10 اوور فی سائیڈ میچ شروع ہوتا ہے تو پیر کے دن کے کھیل میں دس اوورز ہی ہوں گے۔

    اضافی دن میں دو گھنٹوں کا اضافہ کرنے کا مطلب ہے کہ میچ کو مکمل کرنے کے لیے سات گھنٹے اور دس منٹ کا کھیل ہو سکے گا۔

    اور اگر ضرورت پڑی تو یہ میچ پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا۔

    اگر ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے میچ ممکن نہیں ہو پاتا تو پھر فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

    آئی سی سی کے مقابلوں میں ایسا صرف ایک مرتبہ ہوا کہ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پائی ہوں۔

  13. ’وقت آگیا کہ پاکستان کو سپورٹ کریں‘: سری لنکن کرکٹر کارونارتنے کا پیغام

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. ٹیم کے ہوٹل میں ایک ہزار ڈالر کا کمرہ۔۔۔

    میلبرن سے ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق فائنل سے قبل شائقین کا جوش و خروش اپنے عروج پر پہنچ چکا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچتے ہی دنیا کے کئی ممالک سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد میلبرن پہنچی ہے۔

    ہوٹل کے کمرے پہلے سے بک کرائے جاچکے تھے لیکن جنھوں نے میلبرن پہنچ کر ہوٹل تلاش کیے انھیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستانی ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے، وہ مکمل طور پر بُک ہوچکا تھا اور اس کا ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ چار سو آسٹریلوی ڈالرز سے بڑھ کر ایک ہزار آسٹریلوی ڈالرز تک پہنچ چکا تھا۔

    ٹیم ہوٹل کی لابی اور اس کے باہر رونق میلے کا سماں رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد وہاں جمع رہی ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود رہے ہیں۔

  15. یہ کہنا مشکل کہ انگلینڈ اور پاکستان میں سے کس کا پلڑا بھاری!, عبدالرشید شکور، بی بی سی اردو، میلبرن

    انگلینڈ اور پاکستان

    پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہیں۔

    پاکستان 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن بن چکا ہے جب اس نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

    پاکستان نے 2007 میں منعقدہ پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھی فائنل کھیلا تھا جس میں اسے انڈیا نے ہرا دیا تھا۔

    دوسری طرف انگلینڈ نے 2010 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا جس کے فائنل میں اس نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔ 2016 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی۔

    پاکستان اور انگلینڈ اسی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آج سے تیس سال قبل 1992 میں پچاس اوورز کے عالمی کپ کے فائنل میں بھی مدمقابل ہوچکے ہیں جو پاکستان جیتا تھا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں انگلینڈ نے 17 جیتے ہیں ۔ پاکستان نو جیتا ہے، ایک میچ ٹائی ہوا ہے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

  16. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل: پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ

    پاکستان، انگلینڈ

    ،تصویر کا ذریعہICC

    بی بی سی کی لائیو کوریج میں خوش آمدید۔۔۔

    آج میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ یہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    گذشتہ پانچ مقابلوں میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ مرتبہ ہرایا ہے۔

    دونوں ٹیموں نے ماضی میں ایک، ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے۔