سکور 20 رنز کم تھا، فائنل ہارنے کا دکھ زیادہ ہوتا ہے: بابر اعظم

میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بین سٹوکس نے 49 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کپتان بابر اعظم کے مطابق پاکستان قریب 20 رنز کم بنا پایا۔

لائیو کوریج

  1. 15 اوورز ختم، انگلینڈ کا سکور 97/4

  2. سٹوکس کا حارث رؤف کی آخری گیند پر چوکا

    سٹوکس نے 35 گیندوں پر 28 رنز کی قدرے سست اننگز کھیلی مگر وہ انگلش بیٹنگ کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔

  3. نسیم شاہ نے چار اوورز میں 30 رنز دیے مگر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے

    نسیم شاہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. 14 اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 89/4، جیت کے لیے 49 رنز درکار اور چھ وکٹیں باقی

  5. شاداب نے چار اوورز میں 20 رنز دیے، ایک وکٹ حاصل کی

    شاداب

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  6. شائقین 80 ہزار سے زیادہ

    آئی سی سی نے بتایا ہے کہ یہ فائنل دیکھنے کے لیے 80 ہزار 462 شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

  7. 39 رنز کی شراکت ٹوٹنے کے بعد معین علی کی کریز پہ آمد

  8. شاداب کی گیند پر ہیری بروک کیچ آؤٹ

    بروک نے 23 گیندوں پر 20 رنز کی باری کھیلی۔

    ہیری بروک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. 12 اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 82/3، جیت کے لیے 56 رنز درکار

    نسیم شاہ کے اوور میں صرف تین رنز۔۔۔

  10. نسیم شاہ کی عمدہ سوئنگ بولنگ، سٹوکس کے خلاف کیپر کے کیچ کا ریویو

    مگر امپائر کا فیصلہ برقرار۔

  11. شاداب کے تیسرے اوور میں صرف دو رنز، انگلینڈ کا 11 اوورز کے بعد سکور 79/3

  12. انگلینڈ کو اب 60 گیندوں پر 61 رنز درکار

    دس اوورز کے اختتام پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں لائٹس کو کم کر کے ایک خوبصورت ماحول پیدا کیا گیا جس میں مختلف سٹینڈز سے موبائل فونز کی لائٹس نمایاں ہوگئی تھیں۔

  13. 10 اوور میں انگلینڈ کا سکور 77/3

    سٹوکس اور ہیری بروک کے درمیان 27 گیندوں پر 32 رنز کی شراکت۔

  14. شاداب کے دوسرے اوور میں آٹھ رنز، انگلینڈ کا 9 اوورز کے بعد سکور 69/3

    ہیری بروک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنہیری بروک
  15. شاداب کا اوور: سٹوکس کی ریورس سویپ مگر ایج اور چار رنز

  16. 8 اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 61/3

    وسیم کے پہلے اوور میں سات رنز۔

  17. سات اوورز کے بعد سکور 54/3

    شاداب کے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز۔

  18. سٹوکس اور ہیری بروک شاداب خان کا سامنا کریں گے

  19. پاور پلے میں انگلینڈ کا سکور 49/3

    حارث رؤف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. حارث رؤف نے بٹلر کی اہم وکٹ حاصل کر لی

    بٹلر 17 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ۔