سکور 20 رنز کم تھا، فائنل ہارنے کا دکھ زیادہ ہوتا ہے: بابر اعظم
میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بین سٹوکس نے 49 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کپتان بابر اعظم کے مطابق پاکستان قریب 20 رنز کم بنا پایا۔
لائیو کوریج
11 رنز کے باوجود نسیم کا اچھا اوور، چار مرتبہ بٹلر ایج پر کیچ دینے سے بچے
بٹلر نے مسلسل تین گیندیں ڈاٹ کھیلنے کے بعد نسیم کو چھکا لگا دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چار اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 32/2

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بٹلر 10 گیندوں پر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ۔
سالٹ حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ
سالٹ نو گیندوں پر 10 رنز بنائے۔
سٹوکس کی کریز پر آمد۔۔۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حارث رؤف کی آمد اور پہلی گیند پر سالٹ کا چوکا
تین اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 28/1

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بٹلر اور سالٹ کریز پر
بٹلر کی بے مثال ٹائمنگ، شاہین کی گیند پر آن ڈرائیو سے چار رنز حاصل کیے
دو اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 21/1
فل سالٹ کی ان سائیڈ ایج، نسیم کے اوور میں ایک مزید چوکا
بٹلر کے نسیم شاہ کو ڈرائیو پر دو مسلسل چوکے
پہلے اوور کے بعد انگلینڈ کا سکور 7/1

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاہین نے ہیلز کو بولڈ کر دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاہین کی پہلی گیند پر بٹلر کے تین رنز
’یہ فائنل میں چوتھا سب سے کم سکور ہے‘
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں اب تک سب سے کم سکور101 رنز آل آؤٹ ہے جو سری لنکا نے 2012 میں کولمبو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔
پاکستان کے 137 رنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں چوتھا سب سے کم سکور ہے۔
انگلینڈ کا ہدف 138 رنز

،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنسیم کرن نے رضوان، شان اور نواز کی اہم وکٹیں حاصل کیں پاکستان نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کو پاور پلے میں محتاط آغاز ملا جس میں سیم کرن نے رضوان کی وکٹ جلد حاصل کر لی۔ بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 32 رنز بنائے مگر وہ عادل رشید کی گوگلی کا شکار بنے۔
جس کے بعد شان مسعود 28 گیندوں پر 38 رنز کی باری کھیلی تاہم سیم کرن نے انھیں مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ کیا جب وہ رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
شاداب خان 14 گیندوں پر محض 20 رنز بنا سکے اور انھیں کرس جارڈن نے مڈ آف پر کیچ آؤٹ کیا۔
کوئی بھی پاکستانی بلے باز نصف سنچری تک نہ پہنچ سکا۔
انگلش بولرز مسلسل پاکستان کی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سیم کرن نے تین جبکہ عادل رشید اور کرس جارڈن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین کی ٹاپ ایج اور چار رنز
محمد وسیم چار رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ
سیم کرن کی چار اوورز میں تین وکٹیں، صرف 12 رنز

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انھوں نے رضوان، شان اور نواز کی وکٹیں حاصل کیں۔
محمد نواز سیم کرن کا تیسرا شکار، ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ
نواز صرف پانچ رنز بنا کر پویلین واپس۔
