سکور 20 رنز کم تھا، فائنل ہارنے کا دکھ زیادہ ہوتا ہے: بابر اعظم
میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بین سٹوکس نے 49 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کپتان بابر اعظم کے مطابق پاکستان قریب 20 رنز کم بنا پایا۔
لائیو کوریج
محمد وسیم کا کیچ ڈراپ، اوور تھرو پر تین رنز
شاداب خان 20 رنز بنا کر آؤٹ
جارڈن کی گیند پر مڈ آف پر کیچ۔
17 اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 122/5
سیم کرن کا عمدہ اوور، صرف تین رنز بن سکے اور شان کی اہم وکٹ بھی ملی۔
شان مسعود سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ
شان مسعود نے 28 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بین سٹوکس نے چار اوور میں 32 رنز دیے، ایک وکٹ حاصل کی
16 اوورز ختم، پاکستان کا سکور 119/4
سٹوکس کے آخری اوور میں 13 رنز بنے۔
شاداب کا سٹوکس کی گیند پر چوکا، کوور ڈرائیو اور چار رنز
15 اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 106/4
شان مسعود کے 23 گیندوں پر 32 رنز
شاداب کے آٹھ گیندوں پر 10 رنز
چھ کھلاڑی 2016 کی فاتح ٹیم کے
انگلینڈ نے 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جو فائنل کھیلا تھا اس کے چھ کھلاڑی موجودہ ٹیم میں بھی شامل ہیں ان میں الیکس ہیلز، جوس بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس جارڈن اور عادل رشید شامل ہیں۔
اس بار شان مسعود کی کوور ڈرائیو، چار رنز
جارڈن کا اوور: شان مسعود کے ہیلمٹ پر گیند لگی
14 اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 98/4
شاداب کا عادل رشید کو چوکا
13 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 90/4

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سٹوکس کی گیند پر افتخار کی ایج اور کیپر کا کیچ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افتخار نے چھ گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا۔
12 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 84/3
عادل رشید نے وکٹ میڈن کرایا۔ انھوں نے تین اوورز میں اب تک 14 رنز دیے ہیں اور ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
عادل رشید نے بابر کو گوگلی پر کیچ آؤٹ کر لیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بابر نے 32 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔
11 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 84/2
لیونگ سٹون کے اوور میں 16 رنز
اس بار شان کا چھکا۔۔۔ سیدھی باؤنڈری کو ٹارگٹ کیا گیا
