ہماری نظریں فائنل پر جمی ہیں، چاہے حریف انڈیا ہو یا انگلینڈ: بابر
سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان نے 153 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔
لائیو کوریج
مچل کی 32 گیندوں پر نصف سنچری
ڈیرل مچل نے اس ٹورنامنٹ میں پہلی نصف سنچری سکور کی ہے۔
19 اوورز کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور 144/4
نیشم کا چوکا
حارث اپنی لائن سے چوک گئے اور نیشم نے لیگ گلانس کر دیا۔
حارث رؤف کا اوور: مچل کے دو رنز
18 اوورز کے بعد سکور 133/4
شاہین نے اپنے چار اوورز میں 24 رنز دیے، دو وکٹیں حاصل کیں
نسیم کا اوور: مچل کا کوور ڈراییو پر چوکا
17 اوورز کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور 123/4
ولیمسن شاہین کی گیند پر بولڈ
شاہین کی سلو گیند پر ولیمسن پیڈل سویپ نہ لگا سکے۔ یہ شاہین کی دوسری وکٹ ہے۔
ولیمسن نے 42 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔
جِِمی نیشم کی کریز پر آمد۔۔۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
16 اوورز کے بعد سکور 116/3
مچل کے 24 گیندوں پر 38 رنز
ولیمسن 46 ناٹ آؤٹ
حارث رؤف کے اوور میں 10 رنز بنے
رضوان کی کیچ کے لیے ڈائیو مگر گیند آگے گِری۔۔۔
حارث رؤف نے مچل کو رن آؤٹ کرنے کا موقع گنوا دیا
شاداب نے چار اوورز میں 33 رنز دیے
شاہین کے اوور میں سات رنز
شاہین کی گیند پر ولیمسن کے چار رنز، نیوزی لینڈ کے 100 رنز مکمل
ولیمسن اور مچل کے درمیان 50 رنز کی شراکت

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مچل کا شاداب کے اوور میں چھکا
13 اوورز ختم، سکور 90/3
ولیمسن نے 33 گیندوں پر 36 رنز بنائے ہیں۔
وسیم کے اوور میں نو رنز
