پانچ اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 33/1
سیم کرن کی جانب سے کرائے گئے پانچویں اوور میں پاکستان نے 11 رنز حاصل کیے!
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے چھ رنز سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 146 رنز کا معمولی ہدف دیا مگر اچھی بولنگ کی بدولت اس کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔
عمیر سلیمی
سیم کرن کی جانب سے کرائے گئے پانچویں اوور میں پاکستان نے 11 رنز حاصل کیے!
کرس ووکس کی گیند پر شان مسعود کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل۔۔۔
کپتان معین علی کا خیال ہے کہ یہ قریبی معاملہ ہوسکتا ہے۔
گیند لیگ سٹمپ کے باہر پچ ہوئی لہذا امپائر کا فیصلہ برقرار رہا!
بابر اعظم مارک ووڈ کی شارٹ گیند پر پُل کھیلنا چاہتے تھے مگر ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شان مسعود کی کریز پر آمد
کرس ووکس کی اوور پچڈ گیند کا بابر اعظم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
پہلے اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے سات رنز ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان اوپنگ کریں گے جبکہ پہلا اوور کرس ووکس کرا رہے ہیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس میچ میں ڈیوڈ ملان، سیم کرن، کرس ووکس اور مارک ووڈ انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
حیدر علی پاکستانی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ عثمان قادر کی جگہ شاداب خان کھیلیں گے جبکہ حسنین کی جگہ جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا بہت خاص ہوتا ہے۔ ’لاہور کے لوگ انگلینڈ کو بھی سپورٹ کریں گے۔‘
ادھر انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ ’وکٹ کا زیادہ معلوم نہیں لیکن بظاہر اچھی لگ رہی ہے۔ پچھلی (کراچی کی وکٹ پر کھیلنا مشکل تھا)۔‘
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بظاہر بیٹنگ کے لیے وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔