آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

عامر جمال نے پاکستان کو فتح دلائی: ’پہلا میچ اور آخری اوور، پھر بھی اعصاب پر قابو‘

انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے چھ رنز سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 146 رنز کا معمولی ہدف دیا مگر اچھی بولنگ کی بدولت اس کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. رضوان 46 گیندوں پر 63 رنز بنا کر کیچ آؤٹ

    وہ سیم کرن کے فُل ٹاس کو باؤنڈری پار نہ کرسکے اور فائن لیگ پر کیچ دے بیٹھے۔

    نو وکٹیں گِرنے کے بعد پاکستان کا سکور 131 ہے اور ابھی دو اوورز رہتے ہیں۔

  2. پاکستان کی خراب بیٹنگ پر سوشل میڈیا میمز سے بھر گیا

  3. 17 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 129/8

    مارک ووڈ نے اپنے چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

  4. اچھی ڈرائیو سے رضوان کو صرف دو رنز ہی مل سکے

  5. رضوان کے پُل پر چھ رنز

  6. رضوان کے 41 گیندوں پر 53 رنز

  7. شارٹ گیندوں پر چار پاکستانی بلے باز آؤٹ ہوئے!

  8. 16 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 118/8

  9. سیم کرن کے لیے پہلی کامیابی، عامر جمال بھی شارٹ گیند پر آؤٹ

    انھوں نے ڈیبیو پر سات گیندوں پر 10 رنز بنائے۔

    وہ سیم کرن کے باؤنسر کو پُل شاٹ میں تبدیل نہ کرسکے۔ گیند گلووز سے لگی اور کیپر نے ان کا کیچ پکڑا۔

  10. ووکس کے 15ویں اوور میں 8 رنز بنے

  11. 14 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 106/7

    عادل رشید کے چار اوورز میں 41 رنز بنے ہیں۔

  12. عامر نے عادل رشید کی گوگلی پر چار رنز حاصل کیے

    عادل رشید کی اچھی گوگلی بلے کو لگنے کے بعد سٹمپس کے بہت قریب سے گزری اور باؤنڈری پار کر گئی۔

  13. ڈیبیو کرنے والے عامر جمال کی کریز پر آمد

    پہلی گیند پر انھوں نے سویپ شاٹ کھیلی اور دو رنز حاصل کیے۔

  14. شاداب خان بھی رن آؤٹ

    وہ دوسرا رن لینے کے لیے بھاگے مگر بیٹنگ اینڈ پر واپس نہ پہنچ سکے۔

    اب پاکستان کی سات وکٹیں گِر چکی ہیں اور اچھا ہدف دینے کے لیے صرف رضوان کی کچھ مدد کر سکتے ہیں۔

  15. شاداب خان کا پہلی ہی گیند پر چھکا!

    انھوں نے عادل رشید کی گیند پر سیدھا چھکا لگایا۔

  16. عادل رشید کی گیند پر رضوان کے چار رنز

  17. محمد نواز رن آؤٹ ہوگئے

    یہ انگلینڈ کے لیے سب سے مؤثر اوور ثابت ہوا ہے۔ ووڈ نے پانچ رنز دیے اور انگلینڈ کو اس اوور میں دو وکٹیں ملی ہیں۔

    محمد نواز سنگل کے لیے بھاگے مگر رضوان نے انھیں واپس بھیج دیا۔ معین علی نے ڈائریکٹ تھرو ماری اور نواز واپس نہ پہنچ سکے۔

    13 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 88/6 ہے۔ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے شاداب خان کی کریز پر آمد۔۔۔

  18. مارک ووڈ کا بہترین یارکر، آصف علی بولڈ

    گیند سے قبل کراؤڈ کی جانب سے ’آصف، آصف‘ کے نعرے لگائے جا رہے تھے مگر ان کی وکٹ گِرنے کے بعد مایوسی اور خاموشی چھا گئی ہے۔

    یہ ووڈ کی تیسری وکٹ تھی۔

    بائیں ہاتھ کے بلے باز محمد نواز کی ساتویں نمبر پر کریز پر آمد۔۔۔

  19. آصف علی کا پہلا چوکا، مارک ووڈ کی گیند پر مڈ وکٹ پر چار رنز

  20. افتخار کا کٹ مگر پوائنٹ پر ملان کے لیے آسان کیچ

    آصف علی کی چھٹے نمبر پر کریز پر آمد۔۔۔