آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

عامر جمال نے پاکستان کو فتح دلائی: ’پہلا میچ اور آخری اوور، پھر بھی اعصاب پر قابو‘

انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے چھ رنز سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 146 رنز کا معمولی ہدف دیا مگر اچھی بولنگ کی بدولت اس کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. پانچ اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 31/3 ہے

    انگلینڈ کو اب 90 گیندوں پر 115 رنز درکار ہیں۔

  2. محمد وسیم کی پہلی کامیابی، بین ڈکٹ 10 رنز بنا کر آؤٹ

    پاکستان کو پاور پلے میں رہتے ہوئے تیسری کامیابی مل گئی ہے۔ بین ڈکٹ کٹ کرتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

    وسیم کے اس اوور میں صرف دو رنز بنے۔

  3. چار اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 29/2

  4. بین ڈکٹ کا حارث رؤف کو اسی انداز میں دوسرا چوکا

  5. بین ڈکٹ کا پہلی گیند پر چوکا

    بین ڈکٹ نے حارث رؤف کی گیند پر کوور ڈرائیو لگائی۔

  6. رضوان کو معمولی انجری، محمد حارث وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں

    ڈیوڈ ملان کی تھرو کے دوران کمر پر گیند لگنے کے باعث محمد رضوان آرام کر رہے ہیں۔

    ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں۔

    گیند لگنے کی وجہ سے رضوان کی کمر پر سوجن آئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق انجری معمولی نوعیت کی ہے۔ اس لیے آرام دیا گیا ہے۔

  7. حارث رؤف کی پہلی گیند اور فل سالٹ پویلین واپس

    سالٹ پُل لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

  8. تین اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 19/1

    نواز کے دوسرے اوور میں انگلینڈ نے چھ رنز حاصل کیے۔

  9. ڈیوڈ ملان کا تیسرا چوکا، نواز کی گیند پر ڈرائیو سے چار رنز حاصل کیے

  10. پہلے دو اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 13/1

  11. وکٹ کیپر کی ڈائریکٹ تھرو پر ریویو مگر سالٹ رن آؤٹ سے بچ نکلے

  12. ڈیوڈ ملان کے وسیم کو دو مسلسل چوکے

  13. پاکستان اور نواز کے لیے پہلی کامیابی، ایلکس ہیلز آؤٹ

    بیکورڈ پوائنٹ پر ایلکس ہیلز کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔ وہ تین گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے۔

  14. انگلش اوپنرز فل سالٹ اور ایلکس ہیلز کی کریز پر آمد

    پہلا اوور محمد نواز کرا رہے ہیں۔

  15. پاکستان کی بیٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

  16. 19 اوورز میں پاکستان کی ٹیم 145 رنز بنا کر آل آؤٹ

    پاکستانی بیٹنگ میں صرف رضوان نمایاں رہے جنھوں نے 63 رنز جوڑے۔

    انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

    انگلینڈ کو جیت کے لیے 120 گیندوں پر 146 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

    پاکستان کی آخری 9 وکٹیں سکور میں صرف 103 رنز کا اضافہ کرسکیں۔

  17. حارث رؤف کی دوبارہ چھکے کی کوشش مگر ووکس کو اپنی پہلی وکٹ مل گئی

  18. حارث رؤف کا مڈ آن پر چھکا

  19. نسیم شاہ سیریز کے باقی میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے

    فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کا شکار ہوگئے ہیں اور انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    سیریز کے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

  20. محمد وسیم کا ووکس کی گیند پر سیدھا چوکا