آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

عامر جمال نے پاکستان کو فتح دلائی: ’پہلا میچ اور آخری اوور، پھر بھی اعصاب پر قابو‘

انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے چھ رنز سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 146 رنز کا معمولی ہدف دیا مگر اچھی بولنگ کی بدولت اس کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. عامر جمال کا اچھا اوور، پانچ رنز اور ایک وکٹ!

    عامر جمال نے اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر وکٹ لی۔ ان سے پہلے پاکستان کے عامر یامین نے 2015 میں انگلینڈ ہی کے خلاف شارجہ میں اپنے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر جیسن روئے کو آؤٹ کیا تھا۔

  2. عامر جمال نے ڈیبیو پر پہلی وکٹ حاصل کر لی

    سیم کرن 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ، محمد وسیم کا اچھا کیچ

  3. انگلینڈ کو آخری چھ اوورز میں 63 رنز درکار ہیں

    کریز پر معین علی اور سیم کرن موجود ہیں۔

  4. افتخار احمد کی کفایتی بولنگ، چار اوورز میں صرف 16 رنز دے کر ایک وکٹ لی

  5. 14 اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 83/5

  6. شاداب نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی

  7. سیم کرن کا شاداب کے سپیل کی آخری گیند پر چوکا

  8. انگلینڈ کو اوور تھرو پر پانچ رنز مل گئے

    دوسرے رن کے دوران رن آؤٹ ہوسکتا تھا مگر خراب تھرو اور شاداب کی مِس فیلڈنگ کی وجہ سے گیند باؤنڈری پار ہوگئی۔

  9. انگلینڈ کو 48 گیندوں پر 81 رنز درکار

  10. افتخار اور پاکستان کو بالآخر ڈیوڈ ملان کی وکٹ مل گئی

    انگلینڈ نے ریویو لیا مگر ایل بی ڈبلیو میں امپائرز کال پر فیصلہ برقرار رہا۔

    ملان نے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے تھے۔

  11. 11 اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 61/4

    شاداب کا ایک اور اچھا اوور جس میں صرف تین رنز بنے۔

  12. 10 اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 58/4

    مہمان ٹیم کو اب آخری 10 اوورز میں 88 رنز درکار ہیں۔ کریز پر ڈیوڈ ملان کے ساتھ معین علی موجود ہیں۔

  13. ہیری بروک ایل بی ڈبلیو پر پویلین واپس

    شاداب خان کی گوگلی اور اس کے بعد بابر اعظم کا ریویو کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔

  14. شاداب کی ہیری بروک کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل

    یہ شاداب کی ایک اچھی گوگلی تھی جسے ہیری بروک نہ کھیل سکے۔

  15. ’لاہور آپ تیار ہیں؟‘: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا پیغام

  16. افتخار کا اچھا اوور، صرف دو رنز دیے

    آٹھ اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 47/3 ہے۔

  17. شاداب کے پہلے اوور میں تین رنز بنے، سات اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 45/3

    کریز پر 23 گیندوں پر 24 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملان اور اِن فارم ہیری بروک موجود ہیں۔

  18. شاداب خان ساتواں اوور کرا رہے ہیں۔۔۔

  19. پاور پلے کا اختتام، انگلینڈ کا سکور 42/3

    حارث رؤف کے دوسرے اوور میں 11 رنز بنے ہیں۔

    پاور پلے میں انگلینڈ نے 42 رنز بنائے اور اسے تین وکٹوں کا نقصان ہوا۔

  20. ڈیوڈ ملان کا چارث رؤف کو چوکا