آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عامر جمال نے پاکستان کو فتح دلائی: ’پہلا میچ اور آخری اوور، پھر بھی اعصاب پر قابو‘
انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے چھ رنز سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 146 رنز کا معمولی ہدف دیا مگر اچھی بولنگ کی بدولت اس کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔
لائیو کوریج
عمیر سلیمی
آخری اوور میں انگلینڈ کو 15رنز درکار!
حارث رؤف کے آخری اوور میں 13 رنز بنے۔
انھوں نے اپنے سپیل میں 41 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔
آخری گیند پر کرس ووکس آؤٹ، افتخار کا کیچ
پانچویں گیند پر کرس ووکس کا چوکا
چوتھی گیند پر لیگ بائی کا ایک رن
تیسری گیند پر معین علی کے دو رنز
لاہور کے کراؤڈ نے آج مایوس نہ کیا!
معین علی نے دوسری گیند پر چھکا لگا دیا
19واں اوور: حارث رؤف کی پہلی گیند پر کوئی رن نہ بنا
آخری دو اوورز باقی اور انگلینڈ کو 28 رنز درکار
معین علی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مگر گیند بلے کو لگی تھی
اگلی ہی گیند پر چوکا، انگلینڈ کو اب 15 گیندوں پر 29 رنز درکار
اس بار معین علی نے پوائنٹ کے اوپر سے کھیلا
معین علی کا ایک اور چھکا، وسیم کی اوور پچڈ گیند کو سیدھا کھیل گئے
اب وسیم جونیئر کا آخری اوور۔۔۔
انگلینڈ کو 18 گیندوں پر 40 رنز درکار
ویڈیو: رضوان کی باری کی جھلکیاں
معین علی کا حارث رؤف کو چھکا، انگلینڈ نے 100 رنز عبور کر لیے
اوور کی تیسری گیند کو انگلش کپتان معین علی نے پُل کر دیا اور فیلڈر سے دور گیند باؤنڈری پار کر گئی۔
انگلینڈ کو 24 گیندوں پر 49 درکار، سکور 97/6
محمد وسیم کے تیسرے اوور میں 9 رنز بنے۔
کپتان معین علی کا چوکا، محمد وسیم کی گیند کو کٹ کیا
انگلینڈ کو آخری پانچ اوورز میں 58 رنز درکار، سکور 88/6