چار اوورز کے بعد افغانستان کا سکور 17/0, ڈیوڈ ویسے کا اچھا اوور، صرف دو رنز

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو صرف 110 رنز کے سکور تک محدود رکھا اور 15ویں اوور میں یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سودھی کی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پہلا اوور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹرمپلمین کرائیں گے۔
افغانستان کی اوپنرز محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی کی کریز پر آمد۔
نمیبیا نے گذشتہ میچ کے بعد ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
دوسری طرف افغانستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ سپنر مجیب الرحمان ان فٹ ہیں اور ان کی جگہ حامد حسن کھیلیں گے۔

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سابق کپتان اصغر افغان نمیبیا کے خلاف میچ کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
ایک بیان میں افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اصغر افغان نے انڈیا کے ایم ایس دھونی پر سبقت حاصل کرتے ہوئے بطور کپتان اپنی ٹیم کے لیے مسلسل سب سے زیادہ میچز جیتے ہیں۔
’بورڈ ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور ملک کے لیے ان کی خدمات پر شکر گزار ہے۔ ان کی جگہ لینے کے لیے نوجوان افغان کرکٹرز کو کافی محنت کرنا ہوگی۔‘
اصغر افغان نے فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مزید نوجوان کرکٹرز افغانستان کے لیے کھیلیں۔
زین گرین (وکٹ کیپر)
کریگ ولیمز
گرہارڈ ایرازمس (کپتان)
ڈیوڈ ویسے
جے جے سمٹ
جین فرائلنک
جین نیکول
مائیکل وان لنگن
روبن ٹرمپلمین
پیکی یا فرانس
برنارڈ شولٹز
حضرت اللہ زازئی
محمد شہزاد (وکٹ کیپر)
رحمان اللہ گرباز
اصغر افغان
محمد نبی (کپتان)
نجیب اللہ زدران
گلبدین نائب
کریم جنت
راشد خان
نوین الحق
مجیب الرحمان

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ اب جو ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اس کے آگے بڑھنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آج ابوظہبی کے میدان میں افغانستان اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
گروپ ٹو میں افغانستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے پہلے میچ میں اسے سکاٹ لینڈ کے خلاف فتح جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نمیبیا نے اب تک صرف ایک میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا ہے جو اس نے چار وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
آج کے دوسرے میچ میں دبئی میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ ٹو کی ان دونوں ٹیموں کو پاکستان کے خلاف شکست ہوئی تھی۔