نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی، انڈیا کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو صرف 110 رنز کے سکور تک محدود رکھا اور 15ویں اوور میں یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سودھی کی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی شاندار بولنگ، انڈیا کی ڈگمگاتی، لڑکھڑاتی اننگز کا 110 کے سکور پر اختتام

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کے بولرز نے ایک مکمل کارکردگی دکھاتے ہوئے انڈیا کی مشہور زمانہ بیٹنگ لائن اپ کو 20 اوورز میں صرف 110 رنز تک محدود رکھا۔

    روندرا جڈیجا کی جانب سے آخری اوور میں چھکا لگانے کے بعد انڈیا نے بآلاخر اپنی اننگز کی سنچری مکمل کر لی۔ آخری گیند پر وہ خوش قسمت رہے کہ اش سودھی نے ان کا اُتنا ہی آسان کیچ چھوڑ دیا جیسا ایڈم ملنے نے روہت شرما کا چھوڑا تھا۔

    تاہم اس کیچ کے چھوڑنے کا نیوزی لینڈ کو نقصان نہ ہوا اور انڈیا کی اننگز میں ان کے بلے باز صرف آٹھ چوکے اور دو چھکے لگا سکے۔

    ایک وقت میں انڈیا نے 71 گیندوں پر کوئی بھی باؤنڈری حاصل نہیں کی تھی۔

    ان کی اننگز میں سب سے زیادہ سکور جڈیجا کا رہا جنھوں نے 26 رنز بنائے اور دوسرے ہارک پانڈیا تھے جنھوں نے 23 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے تقریباً سب ہی بولرز نے بہت نپی تلی گیند کرائیں۔ بولٹ نے البتہ 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور سب سے کامیاب بولر رہے۔ اش سودھی نے 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنایڈم ملنے نے چار اوورز میں 30 رنز دیے اور پنت کو آؤٹ کیا
  2. بریکنگ, پانڈیا بھی چلتے بنے، بولٹ کی ایک اوور میں دو وکٹیں!, انڈیا کا سکور: 99/7، 19 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے اپنے آخری اوور میں دو بڑی قیمتی وکٹیں حاصل کیں جب پانڈیا اور شردل ٹھاکر دونوں ہی اونچا شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔

    اوور میں جڈیجا نے ایک چوکا ضرور لگایا لیکن انڈیا نے 19 اوور کے اختتام تک بھی اپنی 100 مکمل نہیں کی تھی۔

  3. جڈیجا کا بھی ملنے کے اوور میں چوکا!, انڈیا کا سکور: 94/5، 18 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا نے مسلسل دوسری بار اوور کی آخری گیند پر چوکا حاصل کیا جب ایڈم ملنے کے سپیل کی آخری بال پر جڈیجا نے پیچھے کی جانب کھیلتے ہوئے چار رنز حاصل کیے۔

  4. ہاردک پانڈیا کا پہلا چوکا!, انڈیا کا سکور: 86/5، 17 اوور مکمل

    crkc

    ،تصویر کا ذریعہget

    ہاردک پانڈیا نے 17ویں اوور کی آخری گیند پر بالآخر اپنا پہلا چوکا مار ہی لیا اور ان کا سکور 20 گیندوں پر 21 رنز ہو گیا ہے۔

    یہ اننگز میں 71 گیندوں بعد پہلی باؤنڈری تھی۔

  5. دس اوورز سے انڈیا باؤنڈری حاصل کرنے سے قاصر, انڈیا کا سکور: 78/5، 16 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اش سودھی نے اپنا بہترین سپیل مکمل کر لیا جس میں انھوں نے انڈیا کی دو اہم ترین وکٹیں حاصل کیں اور کپتان کوہلی اور روہت شرما کو آؤٹ کیا اور صرف کُل 17 رنز دیے۔

    انڈیا کے فینز اس کارکردگی سے کافی مایوس نظر آ رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے بلے باز کب چھکے اور چوکے لگائیں گے۔

  6. بریکنگ, ایڈم ملنے کی تیز رفتار گیند نے پنت کو بولڈ کر دیا!, انڈیا کا سکور: 73/5، 15 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روہت شرما کا کیچ چھوڑنے والے فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے اننگز کے 15ویں اوور میں حساب چکتا کر دیا اور ایک برق رفتار گیند کی مدد سے رشبھ پنت کو بولڈ کر دیا جنھوں نے 19 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

    اگلی ہی گیند پر جڈیجا کے خلاف ملنے نے ایل بی ڈبلیو کی بھی اپیل کی لیکن وہ ریویو پر آؤٹ نہ ہوئے۔

    کیوی بولنگ کی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ انڈیا نے آخری باؤنڈری چھٹے اوور کی پہلی گیند پر حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے ایک بار بھی باؤنڈری نہیں لگی ہے۔

    اس کے بعد کپتان کوہلی اور روہت شرما دونوں دبئی کی لمبی باؤنڈری پر اونچا شاٹ مارتے ہوئے کیچ ہو گئے۔

  7. بریکنگ, جمی نیشم کی ناقابل یقین فیلڈنگ، یقینی چھکا روک لیا!, انڈیا کا سکور: 67/4، 14 اوور مکمل

    get

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اش سودھی اپنے تیسرے اوور میں کوئی وکٹ تو حاصل نہیں کر سکے لیکن ان کے اوور کی دوسری گیند پر ہاردک پانڈیا کا سکوائر لیگ پر لگایا گیا اونچا شاٹ یقینی طور پر چھ رنز کے لیے جا رہا تھا لیکن جمی نیشم نے انتہائی زبردست طور پر چھلانگ لگا کر ایک ہاتھ سے گیند کو روک لیا۔

  8. ٹم ساؤتھی کا ایک اور اچھا اوور, انڈیا کا سکور: 61/4، 13 اوور مکمل

    xr

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے اننگز کے 13ویں اوور میں بھی نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت کو صرف چار رنز بنانے کا موقع دیا۔

  9. مچل سانٹنر کا سپیل مکمل, انڈیا کا سکور: 58/4، 12 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے سپنر مچل سانٹنر نے بڑی خوبصورت بولنگ کا مظاہرہ کیا اور گو کہ وہ وکٹ حاصل نہ کر سکے لیکن چار اوور میں صرف 15 رنز دیے۔

  10. بریکنگ, انڈیا کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، کپتان وراٹ کوہلی بھی آؤٹ, انڈیا کا سکور: 51/4، 11 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اش سودھی نے اپنے دوسرے اوور میں انڈیا کو بڑا نقصان پہنچایا اور روہت شرما کے بعد کپتان وارٹ کوہلی کو بھی لمبی باؤنڈری پر اونچا شاٹ کھلاتے ہوئے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

    کوہلی جو کہ اننگز کو سہارا دینے کی کوشش میں آہستگی سے کھیل رہے تھے، انھوں نے کوشش کی کہ اونچا شاٹ ماریں لیکن دبئی کی لمبی باؤنڈری کے سامنے وہ بے بس رہے اور ٹرینٹ بولٹ نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔

    کوہلی نے 17 گیندوں پر صرف نو رنز بنائے۔

  11. پہلے دس اوورز کے بعد انڈیا کی اوسط پانچ سے بھی کم, انڈیا کا سکور: 48/3، دس اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مچل سانٹر نے اپنی عمدہ بولنگ جاری رکھی اور اپنے تیسرے اوور میں صرف پانچ رنز اور مجموعی طور پر تین اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے ہیں۔

    انڈیا کی نصف اننگز مکمل ہو چکی ہے اور ان کی فی اوور رن بنانے کی اوسط پانچ سے بھی کم ہے۔

  12. ایڈم ملنے کا بہتر اوور، نیوزی لینڈ کا بڑھتا ہوا دباؤ, انڈیا کا سکور: 43/3، نو اوور مکمل

    kohli

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایڈم ملنے کو بولنگ کے لیے دوسرے اینڈ سے لایا گیا اور انھوں نے اس بار بہت عمدہ اوور کیا اور صرف دو رنز دیے۔

    انڈیا کی جانب سے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر بڑی ذمہ داری ان کے کپتان وراٹ کوہلی پر آن پہنچی ہے۔

  13. بریکنگ, روہت شرما کا ڈراپ بھاری نہیں پڑا، اش سودھی کی گیند پر آؤٹ!, انڈیا کا سکور: 41/3، آٹھ اوور مکمل

    crocket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک ایسے وقت پر جب لگ رہا تھا کہ روہت شرما اپنے ڈراپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیوزی لینڈ پر برس جائیں گیں، اش سودھی نے انھیں اپنے پہلے ہی اوور میں چکمہ دے کر آؤٹ کر دیا۔

    ایک شارٹ گیند پر روہت نے لانگ آن کی لمبی باؤنڈری کو نشانہ بنایا لیکن شاٹ اٹھ گیا اور مارٹن گپٹل نے آگے گرتے ہوئے ایک اچھا کیچ مکمل کیا۔

    روہت شرما نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 14 رنز حاصل کیے۔

  14. مچل سانٹنر کا ایک اور اچھا اوور, انڈیا کا سکور: 37/2، سات اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپنر مچل سانٹنر نے اپنی نپی تلی لائن برقرار رکھی اور اوور میں صرف دو رنز دیے۔

  15. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی دوسری کامیابی، لوکیش راہل بھی کیچ آؤٹ, انڈیا کا سکور: 35/2، چھ اوور مکمل

    crkt

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاور پلے کے آخری اوور کی پہلی گیند پر لوکیش راہل خوش قسمت رہے اور ان کے بلے کا کنارہ لیتی ہوئی اوور کی پہلی گیند نے باؤنڈری کراس کر لی۔

    لیکن پھر ساؤتھی کے اوور کی پانچویں گیند پر انھوں نے مڈ وکٹ پر انچا شاٹ کھیلا اور ڈیرل مچل نے اپنا دوسرا کیچ پکڑ لیا۔

  16. کیچ ڈراپ کرنے والے ایڈم ملنے کا پہلا اوور، روہت شرما کا زبردست چھکا!, انڈیا کا سکور: 29/1، پانچ اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا پانچواں اوور کرانے ایڈم ملنے آئے ہیں جنھوں نے بولٹ کی گیند پر روہت شرما کا ان کی پہلی گیند پر نہایت آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔

    ان کے اوور کی پہلی گیند پر لوکیش راہل نے کٹ مار کر چار رنز حاصل کیے۔

    اوور کی پانچویں گیند پر تیز رفتار ملنے کی سپیڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روہت شرما نے بھی اپنا پہلا چوکا بہترین کٹ کے ذریعے مارا اور اوور کی آخری گیند پر اس سے بھی خوبصورت انداز میں ایک چھکا رسید کیا۔

  17. روہت کے ڈراپ کیچ کے بعد سانٹنر کے اوور میں صرف دو رنز, انڈیا کا سکور: 14/1، چار اوور مکمل

    crik

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپنر مچل سانٹنر نے اپنا پہلا اوور کرایا جس میں انھوں نے صرف دو رنز دیے۔

    گذشتہ اوور میں روہت شرما کے ڈراپ کیچ کے بعد انڈیا نے یہ اوور احتیاط سے کھیلا۔

  18. بریکنگ, اشن کشن کا بھی بولٹ کو چوکا لیکن پھر آؤٹ!, انڈیا کا سکور: 12/1، تین اوور مکمل

    crkct

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ٹرینٹ بولٹ کے اوور میں پپہلی گیند پر سنگل کے بعد اشن کشن نے بھی مڈ وکٹ پر چوکا لگایا اور اپنے کھاتہ کھول لیا۔

    لیکن پھر اوور کی پانچویں گیند پر اشن کشن نے ایک اور اونچا شاٹ کھیلا جسے سکوائر لیگ پر ڈیرل مچل نے باآسانی پکڑ لیا۔

    اوور کی آخری گیند پر انڈیا کی خوش قسمتی رہی جب ایڈم ملنے نے روہت شرما کا انتہائی آسان کیچ پکڑ کر چھوڑ دیا۔

  19. لوکیش راہل کی جانب سے انڈیا کی اننگز کا پہلا چوکا, انڈیا کا سکور: 6/0، دو اوور مکمل

    ٹم ساؤتھی کی جانب سے اننگز کا دوسرا اوور کرایا گیا جس میں لوکیش راہل نے مڈ آن کے ذرا اوپر سے ایک شاٹ مارا اور چار رنز حاصل کیے اور پھر آخری گیند پر ایک سنگل بھی حاصل کر لیا۔

  20. ٹرینٹ بولٹ کا اچھا اوور، روہت شرما اوپننگ جوڑی سے باہر, انڈیا کا سکور: 1/0، ایک اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈین اننگز کے آغاز میں ہی ایک حیران کن تبدیلی ان کی اوپننگ جوڑی میں دیکھنے آئی جب روہت شرما کی جگہ اشن کشن نے لوکیش راہل کا ساتھ دیا۔

    ٹرینٹ بولٹ کی جانب سے پھینک گئے پہلے اوور میں انڈین بلے باز محتاط رہے۔ بولٹ نے اوور کی پانچویں گیند پر اشن کشن کے خلاف ایک زوردار اپیل بھی کی لیکن وہ بال بال بچ گئے۔