نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی، انڈیا کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو صرف 110 رنز کے سکور تک محدود رکھا اور 15ویں اوور میں یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سودھی کی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
لائیو کوریج
پاور پلے کا اختتام، نمیبیا کا سکور 29/3, گلبدین کا وکٹ میڈن!

،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشننوین نے اب تک اچھی بولنگ کی ہے گلبدین نے اپنے پہلے اوور میں لوفٹی ایٹن کو بولڈ کردیا, سلو گیند پر لوفٹی ایٹن بڑی شاٹ لگانا چاہتے تھے
کریز پر زین گرین کی آمد۔۔۔
پانچ اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 29/2, حامد حسن کے پہلے اوور میں صرف دو رنز بنے
چار اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 27/2
لوفٹی ایٹن کا نبی کی گیند پر چھکا
تین اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 19/2
نوین کو دوسری وکٹ مل گئی, لنگن 11 رنز بنا کر سلو گیند پر کیچ آؤٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کریز پر لوفٹی ایٹن کے ساتھ کپتان ایرازمس کی آمد۔۔۔
دو اوورز کا اختتام، نمیبیا کا سکور 13/1
نبی کے پہلے اوور میں 10 رنز لگے جبکہ نوین کو صرف تین رنز لگے تھے۔
لنگن اور نمیبیا کا پہلا چھکا
ولیمز ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ, نوین اور افغانستان کو پہلی کامیابی مل گئی!
نمیبیا کی بیٹنگ کا آغاز
پہلا اوور نوین الحق کریں گے۔
نمیبیا کی طرف سے اوپنرز وان لنگن اور کریگ ولیمز کی کریز پر آمد۔
اصغر افغان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیوں کیا؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اننگز کے اختتام پر اصغر افغان کا کہنا تھا کہ ’میں نوجوانوں کو مواقع دینا چاہتا ہوں۔ میرے خیال سے اس کا اب اچھا موقع ہے۔ کئی لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اب کیوں۔ لیکن یہ ایسی بات ہے جس کی میں وضاحت نہیں کر سکتا۔
’گذشتہ میچ میں مجھے بہت تکلیف پہنچی۔ اس لیے میں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔۔۔ میرے لیے یہ مشکل ہے مگر مجھے ریٹائر ہونا پڑے گا۔‘
آخری میچ میں 31 رنز بنانے والے اصغر افغان کو خراج تحسین پیش کیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کی اچھی بیٹنگ پرفارمنس
افغانستان نے مجموعی طور پر آج اچھی بیٹنگ پرفارمنس دی ہے۔ پاور پلے میں زازئی اور شہزاد نے 50 رنز جوڑے جس کے بعد وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گِرتی رہیں۔
ٹرمپلمین اور لوفٹی ایٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
45 رنز کے ساتھ شہزاد ٹاپ سکورر رہے۔ کپتان محمد نبی نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 17 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔
افغانستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نمیبیا کا ہدف 161 رنز
نبی کے چوکے کے ساتھ افغانستان کے 150 رنز مکمل
ٹرمپلمین نے چار اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں, 34 رنز دیے
19 اوورز کے بعد افغانستان کا سکور 148/5
اصغر افغان آخری میچ میں 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
گلبدین کی کریز پر آمد۔۔۔
