آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی، انڈیا کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو صرف 110 رنز کے سکور تک محدود رکھا اور 15ویں اوور میں یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سودھی کی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

لائیو کوریج

  1. چار اوورز کے بعد افغانستان کا سکور 17/0, ڈیوڈ ویسے کا اچھا اوور، صرف دو رنز

  2. زازئی کے بلے سے گیند ہوا میں لیکن کیچ نہ ہوسکا, گیند فیلنڈرز کی پہنچ سے دور

  3. دو اوورز کا اختتام، افغانستان کا سکور 15/0

  4. زازئی کے خلاف لیگ بیفور کی اپیل لیکن گیند کچھ اوپر لگی!

  5. جے جے سمٹ دوسرا اوور کر رہے ہیں

  6. پہلے اوور کا اختتام، افغانستان کا سکور 11/0, ٹرمپلمین کے پہلے اوور میں 11 رنز بنے، زازئی کا ایک چوکا اور ایک چھکا

  7. زازئی کا شاندار چھکا, لانگ آن کے اوپر سے خوبصورت شاٹ

  8. زازئی کا پہلا چوکا!, ٹرمپلمین کی باہر جاتی گیند پر زازئی کی ایج اور چار رنز

  9. میچ کا آغاز!

    پہلا اوور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹرمپلمین کرائیں گے۔

    افغانستان کی اوپنرز محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی کی کریز پر آمد۔

  10. ٹیم میں تبدیلیاں

    نمیبیا نے گذشتہ میچ کے بعد ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    دوسری طرف افغانستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ سپنر مجیب الرحمان ان فٹ ہیں اور ان کی جگہ حامد حسن کھیلیں گے۔

  11. افغانستان کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  12. اصغر افغان کا اس میچ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

    افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سابق کپتان اصغر افغان نمیبیا کے خلاف میچ کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

    ایک بیان میں افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اصغر افغان نے انڈیا کے ایم ایس دھونی پر سبقت حاصل کرتے ہوئے بطور کپتان اپنی ٹیم کے لیے مسلسل سب سے زیادہ میچز جیتے ہیں۔

    ’بورڈ ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور ملک کے لیے ان کی خدمات پر شکر گزار ہے۔ ان کی جگہ لینے کے لیے نوجوان افغان کرکٹرز کو کافی محنت کرنا ہوگی۔‘

    اصغر افغان نے فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مزید نوجوان کرکٹرز افغانستان کے لیے کھیلیں۔

  13. نمیبیا کی ممکنہ ٹیم

    زین گرین (وکٹ کیپر)

    کریگ ولیمز

    گرہارڈ ایرازمس (کپتان)

    ڈیوڈ ویسے

    جے جے سمٹ

    جین فرائلنک

    جین نیکول

    مائیکل وان لنگن

    روبن ٹرمپلمین

    پیکی یا فرانس

    برنارڈ شولٹز

  14. افغانستان کی ممکنہ ٹیم

    حضرت اللہ زازئی

    محمد شہزاد (وکٹ کیپر)

    رحمان اللہ گرباز

    اصغر افغان

    محمد نبی (کپتان)

    نجیب اللہ زدران

    گلبدین نائب

    کریم جنت

    راشد خان

    نوین الحق

    مجیب الرحمان

  15. انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیا کرنا ہو گا؟, سیمی فائنل کی دوڑ

    انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ اب جو ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اس کے آگے بڑھنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

  16. ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: افغانستان بمقابلہ نمیبیا, بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

    کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آج ابوظہبی کے میدان میں افغانستان اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

    گروپ ٹو میں افغانستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے پہلے میچ میں اسے سکاٹ لینڈ کے خلاف فتح جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    نمیبیا نے اب تک صرف ایک میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا ہے جو اس نے چار وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

    آج کے دوسرے میچ میں دبئی میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ ٹو کی ان دونوں ٹیموں کو پاکستان کے خلاف شکست ہوئی تھی۔