آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی، انڈیا کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو صرف 110 رنز کے سکور تک محدود رکھا اور 15ویں اوور میں یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سودھی کی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
لائیو کوریج
نمیبیا کی ساتویں وکٹ گِر گئی، نبی کا اچھا کیچ, نوین نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کر لی ہے
نمیبیا کو اب ہر اوور میں 16 رنز درکار, ریکوائرڈ رن ریٹ
راشد خان نے چار اوورز میں 14 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی
نمیبیا کو 42 گیندوں پر 100 رنز درکار, 13 اوورز کے بعد سکور 61/6
راشد کے تیسرے اوور میں صرف دو رنز بنے
حامد کا بہترین اوور، صرف ایک رن دیا اور دو وکٹیں حاصل کیں!, نمیبیا کا سکور 56/6، 9 اوورز میں 105 رنز درکار
حامد کا یارکر کے بعد باؤنسر
جے جے سمٹ اس گیند پر کوئی شاٹ نہیں کھیلنا چاہتے تھے مگر گیند ان کے گلوو سے لگی اور کیپر شہزاد نے کیچ پکڑا لیا۔
ویسے کے ساتھ کریز پر فرائلنک کی آمد!
نمیبیا کی بیٹنگ مشکل میں، اب ہر اوور میں 11.05 رنز درکار
حامد کا عمدہ یارکر, کپتان ایرازمس بولڈ
کپتان ایرازمس نے 14 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔
ڈرنکس بریک
راشد نے دو اوورز کرائے اور نو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے
10 اوورز کا اختتام، نمیبیا کا سکور 55/4, جیت کے لیے 60 گیندوں پر 106 رنز درکار
نو اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 49/4, گلبدین کے دوسرے اوور میں 10 رنز بنے!
آٹھ اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 39/4
راشد کے اوور میں تین رنز بنے اور ایک وکٹ ملی۔
پہلی ہی گیند پر راشد نے گرین کو بولڈ کر دیا, پیڈل سویپ کھیلنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔۔۔
ڈیوڈ ویسے کی کریز پر آمد۔
سات اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 36/3
راشد خان اپنا پہلا اوور کریں گے
’رحمان اللہ نے یہ کیچ کیسے گِرا دیا، تین بار انھوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی‘, ٹوئٹر پر صارف کا تبصرہ
ایرازمس کا آسان کیچ ڈراپ, رحمان اللہ تیسری کوشش پر بھی کیچ نہ تھام سکے