آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی، انڈیا کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو صرف 110 رنز کے سکور تک محدود رکھا اور 15ویں اوور میں یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سودھی کی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
لائیو کوریج
شعیب اختر آج انڈیا کے ساتھ ہیں, ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام: ’انڈیا کے لیے اہم دن، نیوزی لینڈ کے لیے مشکل دن‘
بریکنگ, کیوی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی
نیوزی لینڈ نے بھی دبئی میں ہونے والے اس میچ میں ایک تبدیلی کی ہے اور ٹم سائفرٹ کی جگہ فاسٹ بولر ایڈم ملنے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
مارٹن گپٹل
ڈیرل مچل
کین ولیمسن (کپتان)
ڈیون کون وے (وکٹ کیپر)
گلین فلپس
جیمز نیشم
مچل سانٹنر
ٹم ساؤتھی
ایڈم ملنے
اش سودھی
ٹرینٹ بولٹ
بریکنگ, پاکستان سے شکست کے بعد انڈیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں
انڈیا نے پاکستان سے میچ میں شکست کے بعد آج اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اشن کشن کو سریاکمار یادو کی جگہ ٹیم میں لیا گیا ہے جو انجرڈ ہیں۔ جبکہ بولر بھونیشور کمار کی جگہ آلراؤنڈر شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
روہت شرما
اشن کشن
لوکیش راہل
وراٹ کوہلی (کپتان)
رشبھ پنت (وکٹ کیپر)
ہاردک پانڈیا
روندرا جڈیجا
شردل ٹھاکر
محمد شامی
وارون چکراورتھی
جسپریت بمراہ
انڈین فینز سٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔۔۔
انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی شائقین کی بھی دلچسپی
گروپ ٹو میں پاکستان، انڈیا اور نیوزی لینڈ دونوں کو ہرا کر سرِفہرست ہے۔
لیکن انڈیا اور نیوزی لینڈ کے اس مقابلے میں پاکستانی شائقین بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ میں کچھ پاکستانی فینز انڈیا کے خلاف جیت کا ابھی تک جشن منا رہے ہیں!
بریکنگ, انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: کین ولیمسن نے ٹاس جیت لیا، انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت
میچ کے بہترین کھلاڑی: نوین الحق, نوین الحق نے اپنا ایوارڈ اصغر افغان کو پیش کیا جو اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے
نمیبیا کے خلاف افغانستان کی 62 رنز سے فتح
ڈیوڈ ویسے کے 26 رنز کے علاوہ نمیبیا کا کوئی بھی بلے باز 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ پیش نہ کرسکا۔
حامد حسن اور نوین الحق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ گلبدین نائب بھی دو وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولر رہے۔
19 اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 94/9, ایک اوور میں 67 رنز درکار
اگلی ہی گیند پر ٹرمپلمین کا چوکا, فل گیند پر سیدھی شاٹ
نوین کی گیند پر ٹرمپلمین کا لانگ آن کے اوپر سے چھکا
گلبدین نے چار اوورز میں 19 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں
18 اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 85/9, 12 گیندوں پر 76 رنز درکار
نمیبیا کو اب تین اوورز میں 81 رنز درکار
’افغانستان کو کھیلتا دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے‘, ٹوئٹر پر صارف کا تبصرہ
حامد کی تیسری وکٹ، ڈیوڈ ویسے یارکر پر بولڈ
16 اوورز کے بعد نمیبیا کا سکور 77/8, ڈیوڈ ویسے کریز پر موجود
گلبدین نے دوسری وکٹ حاصل کر لی, فرانس کا آسان کیچ خود پکڑا
رحمان اللہ فیلڈنگ کے دوران انجر ہوگئے, کیچ پکڑنے کی کوشش میں ڈائیو