بنگلہ دیش کو پہلا نقصان, معین علی کی گیند پر لٹن داس کیچ آؤٹ
معین علی کو سوئپ کرنے کی کوشش میں لٹن داس کا ٹاپ ایج لگا اور وہ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے نو رنز بنائے تھے۔
کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
معین علی کو سوئپ کرنے کی کوشش میں لٹن داس کا ٹاپ ایج لگا اور وہ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے نو رنز بنائے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کے لیے محمد نعیم اور لٹن داس کریز پر آئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شریف السلام بنگلہ دیش کی ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے کوئی بھی تبدیلی نہیں کی ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم : محمد نعیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محموداللہ، عفیف حسین، نورالحسن، مہدی حسن، نسوم احمد، شریف السلام ، مستفیض الرحمان
انگلینڈ کی ٹیم: جیسن رائے، جوس بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، لیئم لوِنگ سٹون، اوئن مورگن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید، ٹائمل ملز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
محمد سیف الدین کے زخمی ہونے کے بعد اس ٹورنامنٹ سے نکل جانے کی وجہ سے امکان ہے کہ بنگلہ دیش ان کی جگہ تسکین احمد کو کھیلائے گی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 راؤنڈ میں 23 اکتوبر کو انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدھ کو پہلے میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدِمقابل ہیں۔ یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آ رہی ہیں۔
انگلینڈ اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز سے بڑی قتح حاصل کر کے آئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو سری لنکا نے ایک ڈرمائی انداز میں شکست دی تھی۔
بی بی سی اردو کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوریج میں خوش آمدید۔ اب سے تقریباً آدھے گھنٹے میں ٹاس متوقع ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images