ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نمیبیا کی سکاٹ لینڈ پر چار وکٹوں سے فتح
کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
لائیو کوریج
کرس ووکس کی شاندار بولنگ, کرس ووکس نے چار اوور میں 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
ایک اور اوور انگلینڈ کے نام، 12 ویں اوور میں صرف تین رنز بنے, بنگلہ دیش کا سکور 12 اوور میں 67/4
انگلینڈ کا ایک اور کامیاب اوور, بنگلہ دیش 11 اوور میں 63/4
اس وقت کریز پر محمود اللہ اور عفیف حسین موجود ہیں۔
مشفق الرحیم آؤٹ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ پھر مشکل میں, بنگلہ دیش کا سکور 10.4 اوور میں 63/4
لونگ سٹون نے اپنی پہلے ہی اوور میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بریکنگ, مشفیق الرحمان کے خلاف ریوو, لونگ سٹون کے پہلے اوور میں ہی ایل بی ڈبلیو کی اپیل
بریکنگ, 11واں اوور لیئم لوِنگ سٹون کروائیں گے
بنگلہ دیش کی اننگز کے دس اوور مکمل, بنگلہ دیش کا سکور، دس اوورز میں 60/3
ٹائمل ملز کے پہلے اوور میں 11 رنز بنے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کے دسویں اوور میں 50 رنز مکمل
ٹائمل ملز اٹیک میں, پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ کا چانس مگر محمود اللہ بچ گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عادل رشید کے پہلے اوور میں سات رنز، ایک چوکا, بنگلہ دیش کا سکور 9 اوورز، 49/3
بریکنگ, عادل رشید اٹیک میں
کرس جورڈن کا پہلا اوور بنگلہ دیش کے لیے قدرے بہتر رہا، 11 رنز بنے, آٹھ اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش کا سکور 42/3

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کی بیٹنگ مشکل میں, سات اوورز میں بنگلہ دیش کے 30/3
اس وقت کریز پر مشفق الرحیم اور محموداللہ موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرس ووکس کا کامیاب اوور، بنگلہ دیشی ٹاپ آرڈر مشکل میں، پاور پلے مکمل, بنگلہ دیش کا سکور 6 اوورز، 27/3
بنگلہ دیش کو تیسرا نقصان، شکیب الحسن آؤٹ
کرس ووکس کی گیند پر شکیب الحسن نے پل کرنے کی کوشش کی اور ٹاپ ایج لگنے سے وہ شارٹ فائن لگ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے چار رنز بنائے تھے۔
معین علی کا تیسرا اوور بھی شاندار، صرف 6 رنز بن سکے, بنگلہ دیش کا سکور 5 اوورز، 24/2
بنگلہ دیش اننگز کے پانچویں اوور میں ایک چوکا لگا۔
چوتھا اوور بھی قدرے خاموش، بنگلہ دیش کے تجربہ کار ترین کھلاڑی پچ پر, بنگلہ دیش کا سکور 4 اوورز، 18/2
اس وقت کریز پر شکیب الحسن اور مشفق الرحیم موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تین اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش کے اوپنرز پویلین میں, بنگلہ دیش کا سکور 3 اوورز، 15/2
اس وقت کریز پر شکیب الحسن اور مشفق الرحیم موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اگلی ہی گیند پر محمد نعیم بھی آؤٹ، بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ گر گئی
بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز اب پویلین لوٹ چکے ہیں۔ معین علی کی اگلی ہی گیند پر محمد نعیم پانچ کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔
