نمیبیا کو آخری پانچ اوورز میں 25 رنز درکار, سکور 85/4
14ویں اوور میں نمیبیا نے 10 رنز حاصل کیے۔
کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
14ویں اوور میں نمیبیا نے 10 رنز حاصل کیے۔
کریز پر ڈیوڈ ویسے اور جے جے سمٹ موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ولیمز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے واٹ کی گیند پر آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ سٹمپ ہوگئے۔
کیپر کراس نے بہت عمدہ انداز میں گیند پکڑی جس پر ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔
لیسک نے ایرازمس کو بولڈ کر دیا ہے۔ ایرازمس چھ گیندوں پر چار رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
نمیبیا کے آنے والے بلے بازوں پر اب ہدف کے تعاقب کے لیے دباؤ بڑھے گا۔
واٹ نے ایک اچھا اوور کرایا ہے جس میں صرف تین رنز بنے ہیں۔
سکاٹ لینڈ کے بولرز کی کوشش ہوگی کہ وہ رنز کو روکنے کے ساتھ وکٹیں حاصل کر سکیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
گریوز نے اپنے دوسرے اوور میں گرین کو جارحانہ شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا اور وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔
نمیبیا کا سکور اب 50/2 ہے۔
نمیبیا کو 66 گیندوں پر اب 60 رنز درکار ہیں۔ واٹ کے اوور میں ولیمز کے چھکے کے بعد نمیبیا کا سکور 50/1 ہے۔
آٹھ اوورز کے بعد سکاٹ لینڈ کا سکور 32/4 تھا۔
گرین نے پیڈل سویپ کھیلتے ہوئے گریوز کی پہلی گیند پر چوکا لگایا ہے۔
کریز پر ولیمز اور گرین موجود ہیں۔
لنگن 24 گیندوں میں 18 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔
نمیبیا نے پانچویں اوور سے 10 رنز حاصل کیے جس میں لنگن کے دو چوکے شامل تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈیوے کے اوور میں لنگن نے دو چوکے لگا دیے ہیں۔
سکاٹ لینڈ کی باری سے سبق سیکھتے ہوئے جس میں پہلے اوور میں ہی تین وکٹیں گِر گئی تھیں، نمیبیا کے اوپنرز محتاط انداز میں کھیل رہے ہیں۔
انھیں 16 اوورز میں 94 رنز درکار ہیں۔
موکل کمار کہتے ہیں کہ وہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے کھیل سے کافی متاثر ہوئے ہیں ’جو آخر تک لڑتی ہیں۔‘
’انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ لیکن سکاٹ لینڈ نے آغاز میں وکٹیں گِرنے کے باوجود 20ویں اوور تک جان لگائی۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام