ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نمیبیا کی سکاٹ لینڈ پر چار وکٹوں سے فتح
کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
لائیو کوریج
’جیسن رائے سب سے خطرناک اوپنرز میں سے ایک‘
جیسن رائے نے اب تک بنگلہ دیش کے خلاف اپنی باری میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے۔ بظاہر یہ میچ جیتنے کے لیے بنگلہ دیش کو جلد ان کی وکٹ حاصل کرنا ہوگی۔
ٹوئٹر پر ایک صارف کی رائے میں ’جیسن رائے اس وقت محدود اوورز کی کرکٹ میں سب سے خطرناک اوپنرز میں سے ایک ہیں۔ وہ بولرز کو کوئی چھوٹ نہیں دیتے۔‘
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انگلینڈ کی سکورنگ روانی سے جاری، آٹھ اوورز میں انگلینڈ کا سکور 75/1, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بریکنگ, سات اوورز میں انگلینڈ کا سکور 63/1, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9
اور اگلی ہی گیند پر چوکا, مہدی کا یہ اوور بنگلہ دیش کے لیے مہنگا معلوم ہو رہا ہے
جیسن رائے کا لان آن پر چھکا
بنگلہ دیش کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کافی آگے

،تصویر کا ذریعہCricinfo.com
چھٹا اوور بھی انگلینڈ کے نام، سکور 50/1, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9
مستفیض الرحمان کے اس اوور میں دو چوکے لگے ہیں۔
ڈیڈو ملان کریز پر
بنگلہ دیش کا ریوو ناکام
بریکنگ, جیسن رائے کے خلاف اپیل ناکام، بنگلہ دیش کا ریوو, مستفیض الرحمان کی گیند پر کپتان نے کیپر کے کیچ کا ریوو لیا ہے
پانچ اوور میں انگلینڈ کے 40/1, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9
انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی، بٹلر آؤٹ
نسوم احمد نے آخر کار بنگلہ دیش کو پہلے کامیابی دلاوا دی ہے۔ جوس بٹلر 18 گیندوں پر 18 رنز بنا کر لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہg
نسوم احمد بولنگ کے لیے آئے ہیں
چار اوورز میں انگلینڈ کے 37/0, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9
شریف الاسلام کے پہلے اوور ایک چوکے کی مدد سے نو میں رنز بنے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کی بولنگ چینج، شکیب کی جگہ شریف الاسلام اٹیک میں
تین اوورز میں انگلینڈ کے 28/0, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9
تیسرے اوور میں جوس بٹلر نے قدموں کا استعمال کرتے ہوئے لانگ آن پر چھکا بھی مارا
’پِچ سلو ضرور تھی لیکن بنگلہ دیش کی بیٹنگ متاثرکن نہیں‘
ٹوئٹر پر ’کرکٹ والا‘ کہتے ہیں کہ ابوظہبی کی پچ سلو ضرور تھی مگر بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے متاثرکن باری نہیں کھیلی ہے۔
’ٹیل کے بلے بازوں نے آخر میں تیزی سے کچھ رنز جوڑے ورنہ یہ 124 سے بھی کم ہوتے جو انگلینڈ آسانی سے حاصل کرسکتا ہے۔‘
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
جوس بٹلر کا چھکا
انگلینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف اچھا آغاز، دو اوورز میں 18/0, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9
