روہت شرما رواں ٹورنامنٹ میں آٹھ اننگز میں پانچ سنچریاں سکور کر چکے ہیں اور اگر نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے آگے بڑھنا ہے تو اسے روہت شرما کو روکنا ہو گا۔
روہت شرما رواں ٹورنامنٹ میں فاسٹ بولروں اور سپنروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 647 رنز بنا چکے ہیں۔ اگر روہت شرما کی کوئی کمزوری ہے تو وہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے ابتدائی اووروں میں ان کا ریکارڈ اتنا شاندار نہیں ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں محمد عامر کی گیند اور ورلڈ کپ کے شروع ہونے سے پہلے ورام اپ میچ میں جس طرح ٹرینٹ بولٹ نے شرما کو آؤٹ اگر وہ ایک بار ایسا کر گئے تو میچ یقیناً بن جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں یہ نیوزی لینڈ اور انڈیا کا پہلا میچ ہو گا۔ پہلے روانڈ میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا اور شاید بارش ہی تھی جس نے نیوزی لینڈ نے گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں اور پاکستان کو گھر بھجوا دیا ہے۔