پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی 18 رنز سے جیت

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز نے 18 رنز سے جیت لیا ہے اور وہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. نیوزی لینڈ کے 100 رنز مکمل, نیوزی لینڈ: 28 اووروں میں 99/2

    نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے اٹھائیس اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے ہیں۔ ولیمسن 44 رنز جبکہ راس ٹیلر 15 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 14 اووروں کے بعد 27ویں اوور میں چوکا لگایا ہے۔

  2. بمرا تیسرے نمبر پر, عبدالرشید شکور، بی بی سی نامہ نگار، اولڈ ٹریفورڈ

    جسپرت بمرا اس ورلڈکپ میں 18 وکٹیں لے چکے ہیں جو مچل اسٹارک کی 26 اور مستفیض الرحمن کی 20 وکٹوں کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بمرا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. نیوزی لینڈ کی محتاط بیٹنگ جاری, نیوزی لینڈ: 25 اووروں 83/2

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپچیس اووروں میں 83 رنز بنائے ہیں۔ کپتان ولیمسن 36 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ راس ٹیلر 23 گیندیں کھیل کر صرف 7 رنزبنا کر کھیل رہے ہیں۔

  4. یہ تو وہی جگہ ہے۔۔۔

    یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں اس ورلڈ کپ میں ٹیلر اور ولیمسن کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ بنی تھی۔ یہ پارٹنرشپ 160 رنز کی تھی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی گئی تھی۔

  5. بیس اووروں کا کھیل مکمل, نیوزی لینڈ: 20 اووروں میں 73/2

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی بیس اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے ہیں۔ کین ولیمسن 32 رنز بنا کھیل رہے ہیں۔ راس ٹیلر ابھی ابھی کریز پر آئے ہیں۔ ہردیک پانڈیا فیلڈ میں واپس آ گئے ہیں۔

  6. نیوزی لینڈ کی امیدیں راس ٹیلر سے وابستہ

    نیوزی لینڈ کو اب راس ٹیلر ضرورت ہے۔ انھیں ایک مرتبہ پھر رنز بنانے چاہیئں۔

  7. نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان، نکولس آؤٹ, نیوزی لینڈ: اٹھارہ اووروں میں 69/2

    نیوزی لینڈ نے ابتدائی اٹھارہ اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے ہیں۔ ہنری نکولس کے آؤٹ ہونے کے بعد راس ٹیلر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ رویندرا جدیجہ نے ہنری نکولس کو آؤٹ کیا۔

    جدیجہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. ’پاکستان 2019 کے ورلڈ کپ کا چیمپیئن‘, ایمی لافٹ ہاؤس، بی بی سی سپورٹ اولڈ ٹریفورڈ

    ’میں گراؤنڈ کے گرد چکر لگانے نکلی تھی۔ وہاں ماحول غیر معمولی تھا۔ یہاں تقریباً 95 فیصد انڈین شائقین ہیں اور نیوزی لینڈ کے بھی اکا دکا مداح نظر آ جاتے ہیں۔ میں نے وہاں ایک پاکستانی مداح بھی دیکھا جس نے لمبا سفید کوٹ پہنا ہوا تھا اور اس پر لکھا تھا ’پاکستان 2019 کے ورلڈ کپ کا چیمپیئن‘۔ میں اس کی امید کو سلام کرتی ہوں۔‘

    مداح

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  9. لیگ سپنر چاہل کی بولنگ شروع, نیوزی لینڈ: سترہ اووروں میں 61/1

    نیوزی لینڈ نے سترہ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنایے ہیں۔ کپتان ویراٹ کوہلی لیگ سپنر یزویندرا چاہل کو بولنگ کے لیے لائے ہیں۔ ہردیک پانڈیا چار اووروں کے بعد ان فٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انڈیا کو اب بولر کی کمی ہو گئی ہے۔

    چاہل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. پرکاش واکانکر, بی بی سی ٹیسٹ میچ سپیشل

    انڈین میڈیا میں انڈین ٹیم کی سیلیکشن کے طریقے کے متعلق بہت زیادہ حیرت کا اظہار اور بات ہو رہی ہے۔

  11. کیا انڈیا کو تیسرے باقاعدہ بولر کی کمی محسوس ہو رہی ہے؟

    کیا انڈیا کو تیسرے باقاعدہ بولر کی کمی محسوس ہو رہی ہے؟ پانڈیا اور جدیجہ آل راؤنڈر ہیں اور وہ کوئی خطرہ نہیں پیدا کر رہے۔ پانڈیا زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر جا چکے ہیں۔

  12. ’نیوزی لینڈ نے ڈسپلن سے کھیلا ہے‘, میسن

    ’میرے خیال میں پہلے دس اووروں میں نیوزی لینڈ نے صرف ایک وکٹ گنوا کر ٹھیک کھیلا ہے۔ اگر وکٹیں ہاتھوں میں ہوں تو بال پرانی ہونے کے بعد رنز بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ بہت ڈسپلن سے کھیلا ہے۔‘

  13. نیوزی لینڈ کے 50 رنز مکمل, نیوزی لینڈ: 14 اووروں میں 52/1

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ابتدائی چودہ اووروں میں ایک وکٹ کےنقصان پر 52 رنز بنائے ہیں۔ کپتان کین ولیمسن 26 اور ہنری نکولس 23 بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    ہنری

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. ساری نظریں کین ولیمسن پر, نیوزی لینڈ: تیرہ اووروں میں 45/1

    رواں ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم نے جتنے رنز سکور کیے اس میں 29 فیصد کین ولیمسن نے بنائے ہیں۔ رواں ٹورنامنٹ کین ولیمسن جب بھی وہ پچاس سے کم رنز پر آؤٹ ہوئے ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ ہار گئی ہے۔

    کین ولیمسن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. دس اووروں کا کھیل مکمل، نیوزی لینڈ کا سکور 27 رنز

  16. دھونی بچوں بڑوں سب کے پسندیدہ کھلاڑی

  17. انڈین شائقین کی امیدیں

  18. نیوزی لینڈ کا آٹھویں اوور میں پہلا چوکا, نیوزی لینڈ: 8 اووروں میں 18/1

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی آٹھ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھارہ رنز بنائے ہیں۔ ہنری نکولس نے میچ کےآٹھویں اوور میں اننگز کا پہلا چوکا لگایا۔

  19. انڈین بولروں نے نیوزی لینڈ بیٹسمینوں کو جکڑ کر رکھ دیا, نیوزی لینڈ: 7 اووروں میں 10/1

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی سات اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے ہیں۔ مارٹن گپٹل آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ہنری نکولس اور کین ولیمسن کریز پر موجود ہیں۔

    بمرا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. کین ولیمسن کی آمد, نیوزی لینڈ:چار اووروں میں 2/1

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی چار اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر دو رنز بنائے ہیں۔ کین ولیمسن کریز پر آچکے ہیں۔ رواں ٹورنامنٹ میں ولیمسن تن تنہا اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک لے آئے ہیں۔ انھوں نے 96 رنز فی اننگز کی اوسط سے رنز بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم نے رواں ٹورنامنٹ میں جتنے رنز سکور کیے ہیں اس کے 29 فیصد ولیمسن کے بلے نے اگلے ہیں۔

    کین ولیمسن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images