پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی 18 رنز سے جیت

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز نے 18 رنز سے جیت لیا ہے اور وہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. انڈیا کے شائقین مایوس بیٹھے ہیں!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. انڈیا جارحانہ انداز کب اپنائے گا؟, انڈیا 85/5، 29 اوورز مکمل

    سانٹنر کے اس اوور کے اختتام کے بعد انڈیا کی رن بنانے کی اوسط کم ہو کر 2.93 ہو گئی ہے۔ پانڈیا 30 رنز پر اور دھونی پانچ رنز پر کھیل رہا ہے۔

    پانڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. انڈیا کا مطلوبہ اوسط سات رنز سے بڑھ گیا!, انڈیا 83/5، 28 اوورز مکمل

    دوسری جانب لاکی فرگوسن بھی شاندار بولنگ کر رہے ہیں اور چھ اوورز میں اب تک صرف 13 رنز دیے ہیں۔

  4. سانٹنر کی نہایت کفایتی بولنگ, انڈیا 82/5، 27 اوورز مکمل

    مچل سانٹنر نے اب تک چار اوورز کیے ہیں اور دو میڈن کے ساتھ صرف تین رنز دیے ہیں اور ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  5. کیا دھونی اننگز کے آخر تک کھڑے رہیں گے؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. لاکی فرگوسن بولنگ اٹیک میں واپس, انڈیا 80/5، 26 اوورز مکمل

    فاسٹ بولر لاکی فرگوسن بولنگ کے لیے واپس آ گئے ہیں اور اس اوور میں انھوں نے صرف تین رنز دیے۔ اس اوور کے ساتھ انھوں نے پانچ اوورز میں 12 رنز دیے ہیں۔

  7. نصف اننگز مکمل، 163 رنز مزید درکار, انڈیا 77/5، 25 اوورز مکمل

    انڈیا کی اننگز کے 25 اوورز مکمل ہو گئے ہیں اور ابھی تک ان کی رن بنانے کی اوسط 3.08 ہی ہے۔ کریز پر اس وقت پانڈیا 26 رنز جبکہ دھونی ایک رن پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

  8. ’اگر دھونی دوسری طرف ہوتے تو پنت یہ شاٹ نہ کھیلتے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. مہندرا سنگھ دھونی بالآخر کریز پر, انڈیا 75/5، 24 اوورز مکمل

    پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بالآخر کریز پر آگئے ہیں جن کے بارے میں مسلسل سوشل میڈیا اور کمینٹیٹرز کے تجزیے جاری ہیں کہ وہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیوں نہیں آ رہے۔

    دھونی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. بریکنگ, سانٹنر کی بڑی کامیابی، رشبھ پنت آؤٹ, انڈیا 71/5، 23 اوورز مکمل

    مچل سانٹنر نے اپنے دوسرے اوور میں زبردست کامیابی حاصل کی جب انھوں نے رشبھ پنت کو 32 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ مڈ وکٹ پر جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے پنت قابو نہ رکھ سکے اور گرانڈ ہوم نے ان کا آسان کیچ پکڑ کر لیا۔

    رشبھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. انڈیا کا مطلوبہ رن اوسط چھ رنز سے تجاوز کر گیا, انڈیا 71/4، 22 اوورز مکمل

    جمی نیشم نے اپنے دوسری اوور میں صرف ایک رن دیا اور اس کے نتیجے میں پہلی بار انڈیا کا مطلوبہ رن اوسط چھ رنز سے تجاوز کر گیا ہے۔

  12. مچل سانٹنر کا پہلا اوور میڈن, انڈیا 70/4، 21 اوورز مکمل

    بائیں ہاتھ کے سپنر مچل سانٹنر نے اپنا پہلا اوور ہاردک پانڈیا کو کرایا جو سپنرز کے خلاف چھکے مارنے کے لیے مشہور ہیں لیکن اس اوور میں انھوں نے احتیاط سے بیٹنگ کی اور کوئی رن حاصل نہیں کیا۔

    مچل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی وائیڈ گیندیں

    عمومی طور پر نپی تلی بولنگ کے لیے مشہور کیوی اٹیک نے حیران کن طور پر 20 اوورز کے کھیل میں اب تک چھ وائیڈ گیندیں کرائی ہیں۔

  14. جمی نیشم بولنگ اٹیک میں, انڈیا 70/4، 20 اوورز مکمل

    ایک کیچ پکڑنے اور ایک کیچ ڈراپ کرنے والے جمی نیشم کو 20ویں اوور کے لیے لایا گیا جس میں انھوں نے مناسب بولنگ کی لیکن انڈین بلے بازوں کو کسی قسم کا خطرہ محسوس نہیں ہوا اور اوور کی آخری گیند پر پنت نے اپنے چوتھا چوکا لگایا۔

    نیشم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. پنت اور فرگوسن کا اچھا مقابلہ, انڈیا 62/4، 19 اوورز مکمل

    رشبھ پنت اور لاکی فرگوسن کا اچھا مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ اس اوور کے اختتام تک پنت نے 46 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے ہیں۔

  16. کیا انڈیا گرانڈ ہوم کی بولنگ کا فائدہ اٹھا پائے گی؟, انڈیا 60/4، 18 اوورز مکمل

    کولن ڈی گرانڈ ہوم نے اپنے دو اوورز میں اب تک 13 رنز دیے ہیں اور وہ کیوی اٹیک کے سب سے کمزور بولر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    سی ڈی جی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. ’کل سب نیوزی لینڈ کی بیٹنگ پر تنقید کر رہے تھے‘

    تجزیہ کار ریحان الحق کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں ایک قول بار ہا استعمال ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ’ پچ یا کنڈیشنز پر تب تک تبصرہ نہیں کرنا چاہیے جب تک دونوں ٹیمیں اس پر کھیل نہ لیں۔

    کل جب نیوزی لینڈ کی ٹیم سست بیٹنگ کر رہی تھی تو سب ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. انڈیا کی نصف سنچری مکمل, انڈیا 51/4، 17 اوورز مکمل

    لاکی فرگوسن کی قسمت ابھی تک ان کے ساتھ نہیں رہی ہے اور اس اوور میں بھی پانڈیا کا ایک شاٹ فیلڈر سے ذرا سا دور گرا اور اس کے بعد پنت کی شاٹ فرگوسن کے قریب گر گئی۔ اس اوور میں انھوں نے چار رنز دیے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. انڈیا کی رن بنانے کی اوسط 2.93, انڈیا 47/4، 16 اوورز مکمل

    پانی کے وقفے کے بعد کولن ڈی گرانڈ ہوم نے بولنگ شروع کی تو ان کے اوور میں چار رنز بنے لیکن مارٹن گپٹل نے نہایت عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے ایک یقینی چوکا بھی روکا۔

  20. پانی کا وقفہ, انڈیا 43/4، 15 اوورز مکمل

    انڈیا کی جانب سے اس وقت کریز پر ہاردک پانڈیا 9 اور رشھب پنت 20 رنز پر موجود ہیں۔