پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی 18 رنز سے جیت

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز نے 18 رنز سے جیت لیا ہے اور وہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. جہاں زیادہ پانی ہے, ایمی لوفٹ ہاؤس، بی بی سی سپورٹ اولڈ ٹریفورڈ

    گیلی گراؤنڈ۔ گراؤنڈ سٹاف اس سے نبرد آزما ہے۔

    گراؤنڈ
  2. پچ سے کور ہٹائے جا رہے ہیں

    اولڈ ٹریفورڈ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار رشید شکور کے مطابق پچ سے کور ہٹائے جا رہے ہیں۔ شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار۔سپر سوپر سے پانی خشک کیا جارہا ہے۔

    اگر مقامی وقت کے مطابق میچ 6 بجکر 35 منٹ پر شروع نہ ہوا تو پھر یہ کل شروع ہوگا۔ اگر میچ شروع ہو گیا تو ڈک ورتھ لوئس رولز کےمطابق کو 20 اووروں میں 148 رنز کا ہدف ملے گا۔

  3. بارش جاری، میچ شروع ہونے کے امکانات کم

    اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بارش نہیں رکی ہے آؤٹ فیلڈ خشک کرنے کا کام رکا ہوا ہے۔ اگر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے تک بارش نہ رکی تو پھر آج کھیل شروع ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

    اولڈ ٹریفورڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. بارش جاری، مزید ایک گھنٹہ کھیل کا امکان نہیں, نیوزی لینڈ: 46.1 اووروں میں 211/5

    اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

    میچ کو رکے ہوئےدو گھنٹے ہو چکے ہیں اور ابھی مزید ایک گھنٹے تک میچ کے شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔ مانچسٹر میں اب بھی بارش جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ دیر بعد بارش بند ہو جائے گی۔ اگر میچ ایک گھنٹے بعد شروع ہو گیا تو مقررہ وقت سے دو گھنٹے بعد تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔ لیکن اگر بارش کی وجہ مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا تو میچ کا بقیہ حصہ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ بدھ کے روز مانچیسٹر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

    اولڈ ٹریفورڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. پھوار اور رقص و سرور, ایمی لوفٹ ہاؤس، بی بی سی سپورٹ اولڈ ٹریفورڈ

    ہاں، اگرچہ تیز پھوار پڑ رہی ہے لیکن اس سے رقص میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اس شخص نے بہت زیادہ دلچسپ کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

    شایقینِ کرکٹ
  6. بارش کی وجہ سے کھیل رک گیا

    نیوزی لینڈ نے 46.1 اووروں میں پانچ وکٹوں کےنقصان پر 211 رنز بنائے تھے کہ بارش ہو گئی اور کھیل روک دیا گیا۔

  7. گرنڈہوم آؤٹ، نیوزی لینڈ کو پانچواں نقصان, نیوزی لینڈ 45 اووروں میں 200/5

    نیوزی لینڈ نے پینتالیس اووروں میں پانچ وکٹوں کےنقصان پر 200 رنز بنائے ہیں۔ کولن ڈی گرنڈہوم کے آؤٹ کے بعد ٹام لیتھم میدان میں اترے ہیں۔

    کولن ڈی گرنڈہوم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. راس ٹیلر بچ گئے

    امپائر نے راس ٹیلر کو بھونیشور کمار کی گیند آؤٹ قرار دیا لیکن راس ٹیلر نے ریو لیا۔ تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ راس میدان میں موجود۔

    راس ٹیلر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. راس ٹیلر آؤٹ، ریویو لے لیا

  10. راس ٹیلر کا پہلا چھکا، نصف سنچری مکمل, نیوزی لینڈ: 44 اووروں میں 197/4

    راس ٹیلر نے بالاخر کچھ شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے ہیں۔ راس ٹیلر نے سپنرچاہل کے ایک اوور میں پہلا چھکا اور پھر دو چوکے لگائے ہیں۔

    ٹیلر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. نیوزی لینڈ کا 8 واں سیمی فائنل, عبدالرشید شکور، بی بی سی نامہ نگار، اولڈ ٹریفورڈ

    نیوزی لینڈ کا یہ ورلڈ کپ کا مجموعی طور پر 8 واں سیمی فائنل ہے۔ اس سے قبل وہ 6 میں ہاری ہے۔ 2015 میں اس نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی لیکن فائنل آسٹریلیا سے ہارا تھا۔

  12. نیوزی لینڈ کی ایک اور وکٹ گر گئی، جمی نیشم آؤٹ, نیوزی لینڈ: 41 اووروں میں 162/4

    نیوزی لینڈ نے 41 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ہیں۔ جمی نیشم کے آؤٹ ہونے کے بعد کولن ڈی گرینڈہوم بینگ کے لیے میدان میں آئے ہیں۔

  13. ’پچ اچھی نہیں لگ رہی‘, مارک وا، سابق آسٹریلین کرکٹر

    اولڈ ٹریفورڈ کی پچ بالکل اچھی نہیں لگ رہی۔ یہ آہستہ ہے اور کچھ ٹرن بھی ہو رہا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ 240 تک کسی طرح پہنچ گیا تو میچ ان کے ہاتھ میں ہو گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. آخری دس اووروں کا کھیل شروع, نیوزی لینڈ: 40اووروں میں 156/3

    نیوزی لینڈ نے چالیس اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ہیں۔ راس ٹیلر اپنی سست رفتار بیٹنگ سے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان جیرمی کونی نے کہا کہ’ شاید یہ (سست رفتاری) وکٹ کی وجہ سے ورنہ ٹیلر آج بیٹنگ کے عادی نہیں ہیں۔‘

  15. ’پچیں کچرا ہیں‘, مارک بچر، انگلینڈ کے سابق کھلاڑی

    ’معاف کیجیئے گا، لیکن اس ٹورنامنٹ میں پچیں کچرا ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. نیوزی لینڈ کے 150 رنز مکمل, نیوزی لینڈ: 39 اووروں میں 150/3

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 39 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائےہیں۔ راس ٹیلر سست رفتاری سے کھیلتے ہوئے 64 گیندوں پر 36 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ کین ولیمسن 67 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

    ٹیلر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. بارش کسی وقت بھی ہو سکتی ہے, جوناتھن ایگنیو، بی بی سی کے کرکٹ کے نامہ نگار

    بارش کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ وقفے کے درمیان ہو یا شاید اس سے قبل۔ یہ نیوزی لینڈ کے لیے اچھی خبر نہیں۔

  18. نیوزی لینڈ کو بڑا نقصان، کین ولیمسن آؤٹ, نیوزی لینڈ: 35 اووروں میں 133/3

    کین ولیمسن 67 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ یزویندرا چاہل نے ولیمسن کی وکٹ حاصل کی۔ راس ٹیلر 52 گیندوں پر 25 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ جمی نیشم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے ہیں۔

    kane williamson

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  19. نیوزی لینڈ وکٹیں بچانے میں مصروف, نیوزی لینڈ: 33 اووروں میں 122/2

    نیوزی لینڈ نے 33 اووروں کے اختتام پر تین رنز کی اوسط سے 133 رنز بنائے ہیں۔ کپتان ولیمسن 58 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ راس ٹیلر 47 گیندوں پر 22 رنزبنا کر کھیل رہے ہیں۔

  20. کین ولیمسن کی ایک اور نصف سنچری مکمل, نیوزی لینڈ: 30 اووروں میں 113/2

    کین ولیمسن ایک بار پھر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کین ولیمسن نصف سنچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ انھوں نے رواں ٹورنامنٹ جب بھی پچاس سے زیادہ رنز سکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم جیتی ہے۔

    kane williamson

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images