آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی شکست سے سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے میچ میں اتوار کو انگلینڈ نے انڈیا کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

لائیو کوریج

محمد صہیب and اعظم خان

  1. بریکنگ, انڈیا کا سکور: دس اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز, وراٹ کوہلی 17 ، روہت شرما 11

  2. بریکنگ, انڈیا کا سکور: نو اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 27 رنز, وراٹ کوہلی 16 ، روہت شرما 11

  3. بریکنگ, انڈیا کا سکور: سات اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 20 رنز, وراٹ کوہلی 10 ، روہت شرما 10

  4. سچن کا مداح سٹینڈز میں موجود!

  5. بریکنگ, کوہلی بمقابلہ آرچر!

    اس اوور میں دنیا کے بہترین بلے باز وراٹ کوہلی اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے درمیان ایک خوبصورت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

    کوہلی نے ایک عمدہ کور ڈرائیو کھیلی، آرچر نے بلے کا باہر کنارا لیا، اور گیند دونوں دفعہ باؤنڈری لائن پار کر گئی۔

  6. بریکنگ, انڈیا کا سکور: 5 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز, وراٹ کوہلی 0 ، روہت شرما 9

  7. راہل نے اب تک اوپنر کے طور پر اپنے آپ کو نہیں منوایا

  8. بریکنگ, راہل آؤٹ!

    راہل کا کیچ خود ووکس نے لیے اور وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

  9. بریکنگ, روہت کے دو چوکے, انڈیا کا سکور: 2 اوورز میں 8/0

  10. بریکنگ, اننگز کا پہلا پہلا میڈن, لوکیش راہل 0 ، روہت شرما 0

  11. بریکنگ, انڈیا کی جانب سے راہل اور روہت آغاز کریں گے

    لوکیش راہل کمر میں تکلیف کے باعث فیلڈنگ کے دوران گراؤنڈ سے باہر رہے تھے۔ انڈیا کو دونوں سے ایک اچھے آغاز کی امید!

  12. بریکنگ, انگلینڈ کا انڈیا کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف

    انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز بنائے۔ اب انڈیا کو جیت کے لیے 338 رنز بنانا ہونگے۔

    انڈیا کی طرف سے سب سے کامیاب بولر محمد شامی رہے جنھوں نے دس اوورز میں 69 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا دس اوورز میں 44 رنز اور ایک وکٹ حاصل کرکے سب سے کفایتی بولر رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے 160 رنز کی عمدہ اوپننگ شراکت بنائی۔ بیئرسٹو نے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ ان کا انفرادی سکور 111 ہے۔

    اختتامی اوورز میں جسپریت بمرا نے صرف تین رنز دے کر سٹوکس کی وکٹ بھی حاصل کی۔ سٹوکس نے 54 گیندوں پر 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے لیے بڑا سکور یقینی بنایا۔

  13. بریکنگ, سٹوکس بھی آؤٹ!, انگلینڈ کا سکور: 49.4 اوورز میں 336/7

    بمرا کی پہلی وکٹ! سٹوکس نے بمرا کو ریمپ شاٹ مارنے کی کوشش کی لیکن انھیں فائن لیگ باؤنڈری پر جدیجا نے کیچ کر لیا۔

  14. بریکنگ, انگلینڈ کا سکور: 49 اوورز، پانچ وکٹ کے نقصان پر 334 رنز, لائم پلنکٹ 0 ، بین سٹوکس 78

  15. وکٹ کے باوجود شامی کا مہنگا اوور

    شامی نے اپنے آخری اوور میں 15 رنز دیے۔

  16. بریکنگ, اگلی ہی گیند پر سٹوکس کا خوبصورت چوکا

    بین سٹوکس نے محمد شامی کی ہیٹرک ڈیلوری پر لانگ آن باؤنڈری پر خوبصورت چوکا لگایا۔

  17. بریکنگ, شامی ہیٹرک پر

    محمد شامی مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے میں کامیاب

  18. بریکنگ, شامی کی پانچویں وکٹ!, ووکس بھی آؤٹ!

  19. بریکنگ, انگلینڈ کا سکور: 48 اوورز، پانچ وکٹ کے نقصان پر319 رنز, کرس ووکس 7 ، بین سٹوکس 63

  20. ایجبیسٹن کا خوبصورت منظر!