آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کی شکست سے سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ
کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے میچ میں اتوار کو انگلینڈ نے انڈیا کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔
لائیو کوریج
محمد صہیب and اعظم خان
بریکنگ, پانڈیا آؤٹ!
پانڈیا آخر کار انگلش بولرز کو کھیلنے میں ناکام ہو گئے اور 45 رنز بنا کر لائم پلنکٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
انگلش بولرز کو کھیلنا ناممکن بنتا جا رہا ہے؟
جب تک دھونی اور پانڈیا کریز پر موجود ---
بریکنگ, انڈیا کو 36 گیندوں پر78 رنز درکار!, دھونی 11 ، ہادک پانڈیا 44
انڈیا کو 12 کی اوسط درکار!
’پانڈیا کے پاس فتح کی چابی‘
بریکنگ, انڈیا کو 42 گیندوں پر83 رنز درکار!, دھونی 8 ، ہادک پانڈیا 42
بریکنگ, انڈیا کو 48 گیندوں پر 90 رنز درکار!, دھونی 3 ، ہادک پانڈیا 40
پورا برِ صغیر انڈیا کے ساتھ!
بریکنگ, انڈیا کو 54 گیندوں پر 95 رنز درکار!, ایم ایس دھونی 2 ، ہاردک پانڈیا 36
41ویں اوور میں نو رنز بنے جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔
بریکنگ, انڈیا نے اپنی اننگز میں اب تک ایک بھی چھکا نہیں مارا!
اس کے برعکس انگلینڈ نے اپنی اننگز میں 13 چھکے لگائے تھے۔
آخری دس اوورز میں انڈیا کو 104 رنز درکار
یاد رہے کہ انگلینڈ نے اپنی اننگز کے آخری دس اوورز میں 92 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر ایم ایس دھونی اور ہاردیک پانڈیا موجود ہیں۔
انگلینڈ میں انڈیا کے شائقین زیادہ مگر کیسے؟
بریکنگ, پنت آؤٹ! ووکس کا خوبصورت کیچ
بریکنگ, انڈیا کو 66 گیندوں پر 112 رنز درکار!, رشبھ پنت 32 ، ہادک پانڈیا 22
تندولکر اور گوگل ساتھ ساتھ
بریکنگ, پانڈیا کا ووکس کو مسلسل تیسرا چوکا
پہلا چوکا مڈ آن، دوسرا کور اور تیسرا پھر سے مڈ آن باؤنڈری کی جانب!
انڈیا کو جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت تھی اور پانڈیا نے جواب میں ووکس کو تین چوکے جڑ دیے۔
سریش رائنا کی اپنی ٹیم سے امید برقرار
بریکنگ, انڈیا کا سکور: 38 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز, رشبھ پنت 32 ، ہادک پانڈیا 6
انڈیا کے 200 رنز
سنچری کے فوراً بعد روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ انداز میں کھیلنے والے ہاردک پانڈیا آئے ہیں۔ انڈیا کو 78 گیندوں پر 134 رنز درکار ہیں۔ پانڈیا کے ساتھ وکٹ پر رشبھ پنت موجود ہیں۔