آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی شکست سے سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے میچ میں اتوار کو انگلینڈ نے انڈیا کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

لائیو کوریج

محمد صہیب and اعظم خان

  1. بریکنگ, روہت شرما کی نصف سنچری

    شرما نے 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی ہے۔ شرما نے اپنی اننگز میں نو شاندار چوکے لگائے۔

  2. بریکنگ, انڈیا کے 100 رنز مکمل!, انڈیا کا سکور: 22 اوورز میں 100/1

    انڈیا نے اپنے 100 رنز 22ویں اوور میں حاصل کر لیے۔ انڈیا نے اب تک 14 چوکے لگائے ہیں۔

  3. بریکنگ, انڈین کپتان وراٹ کوہلی کی نصف سنچری

    انڈیا کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی نصف سنچری 59 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائی۔ کوہلی نے اپنی اننگز میں 6 شاندار چوکے لگائے۔ یہ کوہلی کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں نصف سنچری ہے۔

  4. بریکنگ, روہت شرما بال بال بچ گئے!

    روہت شرما نے قدموں کا استعمال کرتے ہوئے سٹوکس کو مڈ آف کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ڈیپ پوائنٹ پر کھڑے فیلڈر سے تھوڑی ہی دور گری۔

  5. سٹوکس بولنگ اٹیک میں

    انگلینڈ کی طرف سے 79 کی شاندار اننگز کھیلنے والے سٹوکس اس وقت بولنگ کرا رہے ہیں۔

  6. بریکنگ, عادل رشید بولنگ اٹیک میں

    انگلش سپنر عادل رشیید بولنگ اٹیک میں آئے ہیں۔ وہ انڈیا کی دوسری شراکت کو توڑنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

  7. ’پچ سست ہونے لگی‘

    کرکٹ پر تجزیے اور تبصرے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق پچ سست روی کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔

  8. بریکنگ, پانی کا وقفہ, انڈیا کا سکور 71/1

    اس وقت کر یز پر وراٹ کوہلی 42 جبکہ روہت شرما 29 رنز پر موجود ہیں۔

  9. انڈین شائقین کا جوش و خروش

  10. پلنکٹ کا مہنگا اوور!

    پلنکٹ کو اپنے پانچویں اوور میں 10 رنز پڑے جس میں چوکے شامل ہیں۔

  11. بریکنگ, انڈیا کا سکور: 17 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز, وراٹ کوہلی 39 ، روہت شرما 28

  12. دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز

    انڈین کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے درمیان دوسری وکٹ کی 50 رنز کی شراکت مکمل ہوئی ہے۔ پہلے نقصان کے بعد دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلا۔

  13. 15 اوورز میں انڈیا 53/1

  14. انڈین شائقین کے بھنگڑے!

  15. بریکنگ, انڈیا کا سکور: 15 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 53 رنز, وراٹ کوہلی 36 ، روہت شرما 22

  16. بریکنگ, کوہلی کی خوبصورت ڈرائیو سے انڈیا کے 50 رنز مکمل!

  17. کوہلی ہدف کا تعاقب کرنے کے بادشاہ؟

  18. بریکنگ, ووڈ کے اوور میں دو چوکے!, انڈیا کا سکور: 12 اوورز میں 40/1

    روہت شرما بالآخر کھل کے کھیلنے لگے ہیں۔ انھوں نے مارک وڈ کے اوور میں دو خوبصورت چوکے مارے ہیں۔

  19. ’48 ڈاٹ بالز‘

  20. پہلے دس اوورز انگلینڈ کے نام

    پہلے دس اوورز میں انگلینڈ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے بلے بازوں کو باندھے رکھا۔

    صرف 28 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور اس میں کرس ووکس کے تین میڈن بھی شامل ہیں۔