بریکنگ, اور روہت آؤٹ!
روہت شرما کو کرس ووکس نے 102 رنز پر آؤٹ کیا ہے۔ ان کا کیچ کیپر جوس بٹلر نے لیا۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے میچ میں اتوار کو انگلینڈ نے انڈیا کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔
محمد صہیب and اعظم خان
روہت شرما کو کرس ووکس نے 102 رنز پر آؤٹ کیا ہے۔ ان کا کیچ کیپر جوس بٹلر نے لیا۔
انڈیا کے لیے اب یہ میچ ایک ٹی ٹوئنٹی کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ انڈیا کو جارحانہ انداز سے کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت اسے 10 رنز کی اوسط درکار ہے۔
روہت شرما نے 15 چوکوں کی مدد سے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی 25 ویں سنچری ہے۔ انھوں اس اننگز میں خوبصورت ڈرائیوز مارے۔ یہ اس ورلڈ کپ کی ان کی تیسری سنچری ہے۔
کیا ان کی یہ اننگز انڈیا کو میچ جتوا پائے گی؟
انڈیا نے اننگز میں اب تک 20 چوکے لگائے ہیں۔
کوہلی اور شرما کے درمیان 132 رنز کی لمبی شراکت قائم ہوئی تھی۔ دونوں بلے بازوں نے کئی شاندار چوکے لگائے تھے۔ کوہلی نے اپنی 66 رنز کی اننگز میں سات جبکہ شرما نے 78 رنز کی اننگز میں 13 چوکے لگائے ہیں۔
وراٹ کوہلی، جنھیں ہدف کا تعاقب کرنے کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، پوائنٹ کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے 66 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی، لیکن کیا یہ انڈیا کے لیے کافی ہو گی؟
اننگز کے 26ویں اوور میں روہت شرما نے بین سٹوکس کو لگاتار تین چوکے مار کر اپنا رن ریٹ بہتر کر لیا ہے۔
انڈیا نے اب تک 17 چوکے لگا لیے ہیں اور آغاز میں نقصان کے باوجود انڈین کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے تحمل سے کھیلا اور اب انڈیا کی پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے۔
انڈیا نے اب تک اس اننگز میں 16 چوکے لگائے ہیں۔