آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی شکست سے سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے میچ میں اتوار کو انگلینڈ نے انڈیا کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

لائیو کوریج

محمد صہیب and اعظم خان

  1. رائے کی بیٹنگ میں بہتری

    سٹمپس پر کی جانے والی گیندوں کے سامنے جیسن رائے کو پچھلے سال تک مشکلات کا سامنا ہے۔

    لیکن کرکٹ پر تبصر ے اور تجزیے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق اب ان گیندوں پر رائے کی ایوریج 46 ہو چکی ہے۔

  2. بریکنگ, انگلینڈ کا سکور: دو اوورز، بغیر کسی نقصان کے 14 رنز, جیسن رائے 8 جونی بیئرسٹو 5

  3. پر جوش شائقین سے گگن سبریوال کی گفتگو

    بی بی سی کی گگن سبروال نے ایجبیسٹن کے باہر موجود شائقین سے گفتگو کی۔

  4. بریکنگ, انگلینڈ کا سکور: دو اوورز، بغیر کسی نقصان کے 10 رنز, جیسن رائے 8 جونی بیئرسٹو 1

  5. انڈیا کے شائقین کے رنگ برنگے لباس

  6. بریکنگ, انگلینڈ کا سکور: ایک اوور، بغیر کسی نقصان کے 9 رنز, جیسن رائے 8 جونی بیئرسٹو 0

  7. بریکنگ, پہلے ہی اوور میں دو چوکے

    جیسن رائے نے انڈین بولر شامی کو دو چوکے لگائے۔ پہلے اوور میں انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے نو رنز بنائے ہیں۔

  8. بریکنگ, انگلینڈ کے جانب سے جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو اننگز کا آغاز کر رہے ہیں

    انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے ہیمسٹنرگ انجری کے باعث انگلینڈ پچھلے دو میچوں میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

  9. بریکنگ, ’انڈین کا سپنرز پر بھروسہ‘

    آج انڈیا کا بھروسہ اپنے سپنیرز یوزویندرا چہل اور کلدیپ یادیو پر ہے۔ یہ وکٹ سپنرز کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

  10. انڈیا ابھی تک ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹیم

    انڈیا نے ابھی تک کھیلے گئے اپنے تمام میچز جیتے ہیں۔ انڈیا آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کو بھی شکست دے چکی ہے جبکہ اس کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

  11. ’پاکستان کے مداح بھی ہمیں سپورٹ کریں گے‘

  12. بریکنگ, انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    انگلینڈ کی کوشش ہوگی کہ وہ انڈیا کو ایک بڑا ہدف دے سکے۔

    یہ دلچسپ حقیقت ہے کہ انڈین کپتان وراٹ کوہلی بھی آج پہلے بیٹنگ کو ترجیچ دے رہے تھے۔ آج کے میچ میں وکٹ سپنرز کے لیے زیادہ مددگار ہے۔

    کوہلی نے رشبھ پنت کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا تھا کہ پنت بیچ کے اوورز میں بلے بازی لے لیے ایک انتہائی موزوں کھلاڑی ہیں۔

    دوسری جانب اوئن مارگن نے بتایا کہ انھوں نے جیسن رائے اور لائم پلنکٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میچ ہمارے اعصاب کا امتحان ہے۔‘

  13. بریکنگ, رشبھ پنت کو وجے شنکر کی جگہ کھلانے کا امکان

    انڈیا کے اوپنر شکھر دھون کی انجری کے بعد رشبھ پنت کو انڈیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ آج انھیں نمبر چار پر کھیلنے والے وجے شنکر کی جگہ شامل کرنے کا امکان ہے۔

  14. بریکنگ, انڈیا نے وردی کیوں تبدیل کی؟

    انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ انڈیا کی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ اپنے اگلے میچ میں نیلی نہیں بلکہ زرد اور نیلی جرسی پہنے گی۔

    بی سی سی آئی نے اپنی ٹویٹ میں ٹیم کی نئی جرسی کی تصویر بھی دکھائی۔ ٹیم انڈیا کی اس نئی جرسی پر ٹوئٹر پر خاصی بحث ہورہی ہے۔

    انڈیا کے پرچم میں تین رنگ سفید، سبز اور زرد شامل ہیں۔ لیکن اس رنگ کو ہندو مت کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ انڈیا کی پریکٹس جرسی بھی کم و بیش اسی ڈیزائن اور رنگ کی ہے۔

  15. کیا آپ کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے؟

    کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے مقابلے اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور جہاں آسٹریلیا کی ٹیم نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    نیوزی لینڈ اور انڈیا کی اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات واضح ہیں تاہم سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم کون سی ہو گی اس بارے میں اب بھی میدان کھلا ہے۔

  16. ’کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے‘

    انگلینڈ نے اپنے اگلے دو میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اسے اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنے ہوں گےاور اس صورت میں وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

    پاکستان کی بات کریں تو پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سات میچوں کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اسے نہ صرف افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے ہوں گے بلکہ یہ بھی امید رکھنی ہو گی کہ انگلینڈ اپنے بقیہ دو میچوں میں سے کم از کم ایک میچ ہار جائے۔

    اس طرح نو میچوں کے بعد پاکستان کے 11 جبکہ انگلینڈ کے دس پوائنٹ ہو جائیں گے۔

    سعد سہیل کی اس ویڈیو میں جانیے کے ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے مختلف ٹیموں کو کیا کرنا پڑے گا۔

  17. انگلینڈ اور انڈیا کے میچ کے لائیو پیج پر خوش آمدید

    کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے میچ میں اتوار کو میزبان انگلینڈ اور انڈیا کی ٹیمیں برمنگھم میں آمنے سامنے ہیں۔

    آج کا مقابلہ بھی ورلڈ کپ کا ایک دلچسپ میچ ہو گا۔ ایجبیسٹن کی وکٹ سپنرز کے لیے زیادہ مددگار ہے اور انگلش بلے بازوں کے لیے سپنرز کا سامنا کرنا مشکل تصور کیا جاتا ہے۔

    آج اگر انڈیا انگلینڈ سے جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ انڈیا کی یہ جیت پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے بھی بہیت اہمیت کی حامل ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 5 جولائی کو آمنے سامنے آئیں گی۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے آج کے میچ سمیت دونوں مقابلے جیتنے ہونگے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کا 3 جولائی کو آمنا سامنا ہوگا۔