پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب برقرار

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ میں ہیڈنگلے کے میدان پر سنیچر کو کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

اعظم خان and محمد صہیب

  1. بی بی سی پریڈیکٹر سے جانیے کہ آپ کی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

    اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کیا امکانات ہیں تو بی بی سی کے پریڈیکٹر سے فائدہ اٹھائیں یہ پریڈیکٹر ہماری ویب سائٹ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر موجود ہے جہاں آپ اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام ڈال کر یہ جان سکتے ہیں کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اسے کیا کرنا ہو گا۔

    ْْبی بی سی پریڈیکٹر

    ،تصویر کا ذریعہبی بی سی

  2. سرفراز کی اہلیہ کا متنازعہ ویڈیو پر ردعمل

    ’گھر والے کیا، جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھی اس نے کہا کہ یہ غلط ہے۔ جہاں تک سوال میری اہلیہ کا ہے، جب میں کمرے میں گیا تو وہ رو رہی تھی۔ میں نے اس سے کہا کہ یہ تو صرف ایک ویڈیو ہے۔ لوگ تو ہمارے چہرے پر بھی نہ جانے کیا کیا کہتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں تو زندگی کا حصہ ہیں۔‘ کپتان سرفراز احمد پر گزرے واقعے کی تفصیل پڑھیے بی بی سی کی اردو ویب سائٹ پر

    سرفراز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. افغانستان، بنگلہ دیش سے تلخ رشتہ کھیل پر بھی حاوی

    لیکن آخر کیا وجہ ہے کہ جب پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان کے مدِمقابل آتی ہے تو جذبات کی شدت اور ماحول کی گرمی پاک بھارت کرکٹ کی طرح نہ سہی لیکن کچھ کم بھی نہیں ہوا کرتی۔

    عبدالرشید شکور کی اس تحریر میں جانیے کے پاکستان کا روایتی حریف کون ہے؟

  4. پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

    جنوبی افریقہ کے بعد جب بدھ کو پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کی تو دنیا بھر میں پاکستانی شائقین کے دلوں میں سیمی فائنل کھیلنے کی امید دوبارہ جاگ اٹھی۔

    لیکن یہ راہ ابھی اتنی آسان نہیں۔

    سعد سہیل کی اس ویڈیو میں جانیے کہ پاکستان اور بقیہ ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  5. پاکستان اور افغانستان کے میچ کے لائیو پیج پر خوش آمدید

    ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں ہیڈنگلی کے میدان پر پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

    افغانستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔ یہ ایک روزہ میچوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ ہے۔ اس سے پہلے کھیلے گئے تینوں میچوں میں پاکستان ناقابلِ شکست رہا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے البتہ افغانستان بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع دے سکتا ہے۔

    افغانستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images