پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب برقرار

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ میں ہیڈنگلے کے میدان پر سنیچر کو کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

اعظم خان and محمد صہیب

  1. نجیب کی خوبصورت ریورس سویپ, افغانستان: 36 اوورز کے بعد 164/5

    عماد وسیم نے اب تک عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے جب نجیب نے انھیں پوائنٹ کی جانب خوبصورت ریورس سویپ ماری اور چار رنز وصول کیے۔

    Najeeb

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. بریکنگ, عماد وسیم کی بولنگ اٹیک میں واپسی!

    عماد نے اب تک اپنے آٹھ اوورز میں 34 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

  3. بریکنگ, افغان ٹیم کے 150 رنز, افغانستان: 35 اوورز کے بعد 159/5

    افغانستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ہیں اب تک ان کی اننگز میں 15 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔

  4. بریکنگ, پانی کا وقفہ, افغانستان: 33 اوورز کے بعد 145/5

    پانی کے دوسرے وقفہ تک پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن اگر آخری 17 اوورز میں اختتامی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا تو پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 32 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز, نجیب اللہ زدران 9 ، محمد نبی 9

  6. ’میں جمائی نہیں لے رہا، دھاڑ رہا ہوں‘

    سرفراز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. رنز بنانے کی رفتار تھم گئی

    افغان بلے باز مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔ آخری پانچ اوورز میں صرف 14 رنز بنے ہیں جبکہ پاکستانی بولرز دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بریکنگ, شاہین آفریدی کی اچھی بولنگ جاری

    شاہین آفریدی ایک بار پھر اچھی بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آفریدی نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

    Shaheen

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 30 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز, نجیب اللہ زدران 3 ، محمد نبی 7

  10. بریکنگ, عامر کی بولنگ اٹیک میں واپسی!

    محمد عامر نے اب تک اپنے چار اووز میں صرف 10 رنز دیے ہیں لیکن اب تک کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

    Amir

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. افغان ٹیم مشکلات کا شکار

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 28 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز, نجیب اللہ زدران 0 ، محمد نبی 4

    اس وقت دو نئے بلے باز کریز پر موجود جس سے رنز بننے کی رفتار میں کچھ کمی آئی ہے۔

  13. بریکنگ, اکرام بھی آؤٹ!

    آدھی افغان ٹیم پویلین واپس!

    اکرام علی سست انداز میں بلے بازی کر رہے تھے اور اچانک انھوں نے عماد وسیم کے خلاف قدموں کا استعمال کیا اور مڈ آن پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

    Imad

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. بریکنگ, پاکستان کا اکرام کے خلاف ناکام ریویو

    شاداب خان نے اس اوور میں قدرے بہتر بولنگ کرائی ہے۔ انھیں اصغر افغان کی وکٹ بھی حاصل ہوئی اور اکرام علی خیل ان کی گیند پر بال بال بچ گئے۔

    Ikram

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. بریکنگ, محمد نبی کے پاس ریکارڈ قائم کرنے کا موقع

    لیڈز میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق محمد نبی کو ون ڈے میں افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کرنے کے لئے 47 رنز درکار ہیں۔ انہوں نے ابتک 2681 رنز بنائے ہیں محمد شہزاد کے 2727 رنز ہیں

    نبی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. بریکنگ, ُاصغر افغان بنے شاداب کا شکار!

    اصغر افغان جو اب تک جارحانہ بیٹنگ کر رہے تھے انھوں نے شاداب خان کی بولنگ پر قدموں کا استعمال کیا اور سرفراز احمد نے انھیں سٹمب کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

    Shadab Khan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. بریکنگ, نصف اننگز کے اختتام پر افغانستان کے 120 رنز

    افغانستان کی اننگز کے 25 اوورز مکمل ہو چکے ہیں جس میں افغانستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے ہیں۔

  18. بریکنگ, پاکستانی اور افغان شائقین الجھ پڑے

    سٹیڈیم میں موجود نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق میچ کے دوران ایک سٹینڈ میں دونوں ٹیموں کے شائقین میں جھگڑا ہو گیا ہے اور گراؤنڈ کے باہر بھی مخالف شائقین میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

  19. عماد وسیم کی بولنگ اٹیک میں واپسی

    عماد وسیم ابھی تک پانچ اوورز کراچکے ہیں جس میں وہ 25 رنز کے عوض ایک وکٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

  20. بریکنگ, اصغر اور اکرام کی پچاس رنز کی شراکت مکمل, افغانستان: 22 اوورز کے بعد 111/3

    پاکستان کو اس وقت اس شراکت کو توڑنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آغاز میں نقصانات کے باوجود افغانستان کے بلے باز پر اعتماد بیٹنگ کر رہے ہیں۔ محمد عامر یا شاہین کو بولنگ اٹیک میں واپس لانا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

    شراکت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images