ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے لیے اگر کوئی خوش کن بات تھی تو وہ محمد عامر کی فارم میں واپسی تھی۔ محمد عامر نے اس میچ میں تین وکٹیں لیں اور یہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد پہلا موقع تھا کہ عامر اننگز میں تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
اٹھارہ اپریل کو جب ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوا تھا تو اس ٹیم میں محمد عامر شامل نہیں تھے البتہ انہیں ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیاگیا تھا اور کہا گیا تھا کہ سیریز میں ان کی کارکردگی دیکھ کر انھیں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیمار ہو گئے اور ایک میچ بھی نہ کھیل سکے تاہم سیریز میں ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھتے ہوئے انھیں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا
یہ محمد عامر کا پہلا ورلڈ کپ ہے اور پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل ہونے سے انھیں وہ اعتماد ملا جس کی انھیں کئی ماہ سے تلاش تھی۔