آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پیر کو ناٹنگھم میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، وقاص علی

  1. جوفرا آرچر کی اٹیک میں واپسی

    بابر اعظم کے ہاتھوں عادل رشید اور بین سٹوکس کی پٹائی کے بعد انگلش کپتان جوفرا آرچر کو واپس لائے ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ انھیں کامیابی دلوائیں گے۔

  2. عادل رشید کا مہنگا اوور، بابر نصف سنچری کے قریب, پاکستان 27 اوورز میں 160/2

    عادل رشید کو چوکا لگانے کے بعد اگلی دو گیندوں پر بابر اعظم نے انھیں ایک چھکا اور پھر ایک اور چوکا رسید کیا ہے۔ وہ اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری سے ایک رنز کی دوری پر ہیں

  3. بریکنگ, پاکستانی اننگز کے 150 رنز مکمل

    بابر اعظم نے عادل رشید کو چوکا لگا کر پاکستانی اننگز کے 150 رنز مکمل کر دیے ہیں۔

  4. جیسن رائے حفیظ کا ایک آسان کیچ ڈراپ کرنے کے بعد

  5. محمد حفیظ کا ایک آسان کیچ ڈراب

    25ویں اوور میں انگلینڈ کو تیسری کامیابی اس وقت ملتے ملتے رہ گئی جب عادل رشید کی گیند پر جیسن رائے نے محمد حفیظ کا ایک آسان کیچ چھوڑ دیا جس کے بعد انگلینڈ کے تماشائیوں میں مایوسی کی ایک لہر دوڈ گئی

  6. بریکنگ, پاکستان کی نصف اننگز مکمل, بابر اعظم 31 ، محمد حفیظ 17

    پاکستان کی اننگز اپنے نصف تک پہنچ گئی ہے اور 25 اوورز کے اختتام پر اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے ہیں۔

  7. امام الحق کا مشکل کیچ پکڑنے کے بعد ووکس کا تماشائیوں کے لیے منفرد انداز

  8. پاکستان 134/2, بابر اعظم 29، محمد حفیظ 14

    انگلش بولرز کو پچ سے کچھ خاص مدد نہیں مل رہی ہے اور اب پاکستانی بلے باز باآسانی سٹروک کھیل رہے ہیں۔ آخری پانچ اوورز میں پاکستان نے چھ رنز فی اوور سے زیادہ کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔

  9. پاکستان 132/2, بابر اعظم 28، محمد حفیظ 14

    پاکستانی اننگز کا 23واں اوور مکمل ہوا اور دو وکٹوں کے نقصان کے باوجود رن بنانے کی رفتار میں زیادہ کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔

  10. محمد حفیظ کا دوسرا چوکا

    پاکستان کے بلے باز محمد حفیظ نے دوسرا چوکا مارا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ شراکت بہت اہم ہے

  11. پاکستان 119/2, بابر اعظم 24، محمد حفیظ 05

    21 اوورز کا کھیل مکمل ہو گیا ہے اور پاکستان کی امیدیں ایک مرتبہ پھر بابر اعظم سے وابستہ ہیں۔

  12. محمد حفیظ کریز پر

    امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے سینیئر رکن محمد حفیظ کریز پر آئے ہیں اور آتے ہی انھوں نے معین علی کو چوکا لگا دیا ہے

  13. بریکنگ, معین علی کی دوسری وکٹ، امام الحق آؤٹ

    معین علی بولنگ پر کرس ووکس کے شاندار کیچ کے نتیجے میں پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جو چھ رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔

  14. پاکستان کے سو رنز مکمل, امام الحق 41 ، بابر اعظم 14

    پاکستانی اننگز کے 100 رنز 18ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستانی بلے بازوں نے اس میچ میں نہ صرف انگلش بولروں کو پراعتماد انداز میں کھیلا ہے بلکہ اب تک شاٹ پچ گیندوں کو بھی میرٹ پر کھیلا ہے۔

  15. بولنگ کے لیے بین سٹوکس کی آمد, پاکستان 18 اوور میں 100/1

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے بین سٹوکس کو بولنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

  16. بٹلر کی محنت کام آ گئی

  17. بابر اعظم کا چوکا, پاکستان 16 اوورز میں 90/1

    فخر زمان کی جگہ کریز پر آنے والے بابر اعظم نے مارک وڈ کی دو گیندیں روکنے کے بعد انھیں لیگ سائیڈ پر ایک چوکا لگایا۔ وڈ مسلسل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔

  18. دوسرا پاور پلے بھی ختم, پاکستان 85/1

    15 اوورز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان ایک بہتر پوزیشن میں ہے اور اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنائے ہیں۔

    پاکستان کے لیے اس وقت امام الحق اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اب تک واحد کامیاب بولر معین علی رہے ہیں۔

  19. بریکنگ, فخر زمان سٹمپ ہو گئے

    دوسرے پاور پلے کے آخری اوور میں معین علی نے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو سٹمپ آؤٹ کروا کے انگلش ٹیم کو پہلی کامیابی دلوا دی ہے۔

    فحر زمان بروقت پیر کریز میں لانے میں ناکام رہے اور جوس بٹلر نے بیلز اڑا دیں

  20. پاکستان 82/0, فخر زمان 36 ، امام الحق 37