آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پیر کو ناٹنگھم میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، وقاص علی

  1. امام الحق اور فـخر زمان کی پانچویں 50 شراکت

    نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستانی اوپنر امام الحق اور فخر زمان کے درمیان ایک روزہ میچوں میں یہ پانچویں 50 رنز کی شراکت ہے۔

    اس کے علاوہ ان دونوں کے درمیان چار مرتبہ 100 رنز سے زیادہ کی شراکت بھی ہو چکی ہے۔

  2. ’پختہ یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم یہ ورلڈ کپ جیت سکتی ہے‘

    پاکستان کے سابق کپتان شاید آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ انھیں پاکستانی ٹیم اور اس کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ ان کا پختہ یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم یہ ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میری نیک تمنائیں پاکستانی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہیں۔ ابتدائی میچ اعتماد بحال کرنے کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ہمیں انگلینڈ کے خلاف یہ میچ جیتنا ہو گا۔‘

  3. پاکستان 76/0, فحر زمان 34 ، امام الحق 33

    12 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستانی بلے بازوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

  4. دوسرے پاور پلے کا آغاز، معین علی کی نپی تلی بولنگ, پاکستان 11 اوورز میں 73/0

    انگلش کپتان نے ووکس اور آرچر کی وکٹ لینے میں ناکامی کے بعد اب بولنگ کے لیے مارک وڈ اور معین علی کا انتخاب کیا ہے۔ معین علی نے اپنے ابتدائی دو اوورز میں نپی تلی بولنگ کی ہے جبکہ وڈ کی شارٹ پچ گیندوں کو کھیلنا بھی آسان نہیں ہے

  5. بریکنگ, پہلا پاور پلے پاکستان کے نام, پاکستان 10 اوورز میں 69/0

    ورلڈ کپ میں ایک برے آغاز کے بعد پاکستانی بلے باز دوسرے میچ میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں اور اوپنرز نے پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے ٹیم کو دس اوورز میں تقریباً سات رنز فی اوور کی اوسط سے سکور بنا کر دیا ہے۔

  6. ووکس کی پٹائی کے بعد گیند سپنر معین علی کے پاس, پاکستان نو اوور میں 67/0

    انگلش کپتان نے کرس ووکس کی پاکستانی بلے بازوں کے ہاتھوں پٹائی کے بعد گیند معین علی کو دی لیکن انھوں نے بھی پہلے اوور میں ایک چوکا لگوا دیا۔

  7. فخر زمان اب تک میچ کے دلچسپ بیٹسمین ثابت ہوئے

  8. پاکستان 62/0, فخر زمان 26، امام الحق 24

    پاکستان کے رن بنانے کی رفتار میں تیزی آئی ہے اور آٹھ اوور کے اختتام پر پاکستانی بلے بازوں نے تقریباً آٹھ رنز فی اوور کی اوسط سے رن بنائے ہیں

  9. امام الحق کے خلاف ریویو ناکام

    انگلش ٹیم نے امام الحق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دیے جانے پر ریویو لیا تاہم گیند ان کے بلے سے ٹکرا کر پیڈ پر لگی تھی اور یوں یہ ریویو ضائع گیا۔

  10. کرس ووکس مہنگے بولر

    انگلینڈ کے کرس ووکس نے اپنے چوتھے اوور میں 12 رنز دیے اب تک 32 رنز دے کر سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے

  11. بریکنگ, آٹھویں اوور میں پاکستان کے 50 رنز مکمل, فخر زمان 27، امام الحق 18

    پاکستانی اوپنرز نے اس میچ میں ٹیم کو ایک بہتر آغاز دیا ہے اور بغیر کسی نقصان کے سکور ساتویں اوور میں 50 رنز تک پہنچا دیا ہے۔

    اب تک کی اننگز میں فخر نے چھ چوکے جبکہ امام الحق نے ایک چھکا اور دو چوکے لگائے ہیں۔

  12. پاکستان 37/0, فخر زمان 17، امام الحق 15

    چھ اوورز کے اختتام پر پاکستان کی رن بنانے کی اوسط چھ رن فی اوور سے بڑھ گئی ہے اور اس دوران پاکستانی بلے بازوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے

  13. چھٹے اوور کا آغاز چوکے سے

    فخر زمان نے دوسرے اینڈ سے بھی جارحانہ انداز اپنا لیا ہے اور جوفرا آرچر کو چھٹے اوور کی دوسری گیند پر چوکا لگا دیا ہے۔ اس میچ میں پاکستانی بلے باز شارٹ بچ گیندوں کو نسبتاً بہتر طریقے سے کھیل رہے ہیں۔

  14. بریکنگ, امام الحق کا چھکا, پاکستان پانچ اوور میں 31/0

    کرس ووکس کا گزشتہ اوور میڈن کھیلنے کے بعد امام الحق نے دباؤ کم کرنے کے لیے ان کے تیسرے اوور میں پہلے چھکا اور پھر ایک چوکا لگایا ہے۔

  15. فخر زمان کا ایک اور چوکا, پاکستان: چار اوور میں 20/0

    اننگز کے چوتھے اوور میں پاکستانی بلے بازوں نے چھ رنز حاصل کیے جن میں فخر زمان کا لیگ سائیڈ پر ایک چوکا بھی شامل تھا۔

  16. ووکس کا میڈن اوور, پاکستان 14/0

    پاکستانی اننگز کا تیسرا اوور میڈن رہا ہے اور امام الحق بارہا کوشش کے باوجود ووکس کی آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندوں کو کھیلنے میں ناکام رہے

  17. بریکنگ, پاکستان 14/0, فخر زمان 8، امام الحق 2

    دو اوور کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 14 رنز تو بنا لیے ہیں لیکن آرچر کی تیز گیندوں نے فخر زمان کو پریشان کیے رکھا

  18. دوسرے اینڈ سے جوفرا آرچ ایکشن میں

    دوسرے اینڈ سے بولنگ کرنے کے لیے جوفرا آرچر آئے ہیں جن کی تیز بولنگ نے شائقین اور مبصرین سب کو چونکا دیا ہے

  19. فخر زمان کے دو چوکے, پاکستان 9/0

    مارک وڈ کے پہلے اوور میں پاکستان نے نو رنز بنائے ہیں جن میں فخر زمان کے دو چوکے شامل ہیں

  20. گیند کرس ووکس کے ہاتھ میں

    انگلش کپتان نے پہلے اوور کے لیے کرس ووکس کا انتخاب کیا ہے