آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کراچی کے خلاف اسلام آباد کی آٹھ وکٹوں سے فتح

شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

شیراز حسن اور راجہ وقاص

  1. ’ اس عمر میں اتنی ایکسائٹمنٹ اچھی نہیں‘

  2. ’مزہ آئے گا جب شاہد آفریدی کے چھکے پر انہی کا گانا بجے گا‘

  3. بریکنگ, اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو ییٹنگ کی دعوت دی ہے۔

  4. اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ہارے دو جیتے

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سیزن میں بھی اب تک چار میچز کھیل کر دو میں فتح حاصل کی اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

  5. پی ایس ایل 3: کراچی کنگز ناقابل شکست

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی ٹیم تاحال ناقابل شکست رہی ہے۔ اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی کو شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ کراچی کنگز کی ٹیم پوائٹس ٹیبل پر سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

  6. کراچی کنگز کا سامنا اسلام آباد یونائیٹّڈ سے

    شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگرز آمنے سامنے ہیں۔