پاکستان اور انگلینڈ کا سیمی فائنل: کب کیا ہوا

کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, انگلینڈ 1-58

    عماد وسیم نے اپنا تیسرا اوور مکمل کیا ہے اور انگلش بلے باز اب باآسانی رن بنا رہے ہیں۔ 11 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 58 رنز ہے۔

  2. بریکنگ, انگلینڈ 1-53

    پہلے پاور پلے کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 53 رنز بنا لیے

  3. بریکنگ, اظہر علی نے کیچ چھوڑ دیا

    دسویں اوور میں اظہر علی جونی بیرسٹو کا ایک تیز کیچ پکڑنے میں ناکام رہے ہیں اور یوں رومان رئیس اور پاکستان کو دوسری وکٹ ملتے ملتے رہ گئی

  4. انگلینڈ 1-45

    عماد وسیم کا دوسرا اوور انگلش اننگز کا نواں اوور تھا جس میں صرف ایک رن ہی بن سکا۔

  5. انگلینڈ 1-44

    آٹھ اوور کے اختتام پر انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنائے ہیں۔ جونی بیرسٹو فارم میں نظر آ رہے ہیں اور اب تک تین چوکے لگا چکے ہیں

  6. کیا پاکستان جیتے گا؟

    ،ویڈیو کیپشنکیا پاکستان جیتے گا؟
  7. انگلینڈ 1-37

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    وکٹ گرنے کے بعد انگلینڈ کے رن بنانے کی اوسط کم ہوئی ہے اور سات اوورز کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنا لیے ہیں۔

  8. جو روٹ کریز پر

    روٹ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ہیلز کے آؤٹ ہونے کے بعد جو روٹ کریز پر آئے ہیں جبکہ پاکستانی کپتان نے جنید خان کی جگہ عماد وسیم کو گیند دی ہے

  9. بریکنگ, رومان رئیس کی پہلی وکٹ، ہیلز آؤٰٹ

    رومان رئیس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اپنا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلنے والے رومان رئیس نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوا دی ہے۔ انھوں نے گذشتہ اوور میں ریویو لے کر بچ جانے والے ہیلز کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا

  10. بریکنگ, انگلینڈ کے پانچ اوورز میں 29 رنز

    جنید خان نے گذشتہ اوور میں 13 رنز دینے کے بعد اپنے تیسرے اوور میں بہتر بولنگ کی ہے اور پانچ رنز دیے ہیں۔ پانچ اوورز کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنا لیے ہیں۔

  11. جنید خان کا تیسرا اوور جاری ہے اور گذشتہ اوور کے برعکس اس میں ان کی لائن لینتھ بہتر ہے۔

  12. بریکنگ,

    انگلش بلے بازوں نے ابتدائی چار اوورز میں چھ رن فی اوور کی اوسط سے رنز بنائے ہیں اور ہیلز کے برعکس بیرسٹو نے جارحانہ انداز اپنایا ہوا ہے

  13. بریکنگ, انگلینڈ کا کامیاب ریویو، ہیلز بچ گئے

    عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے رومان رئیس کے دوسرے اوور میں امپائر نے ایلکس ہیلز کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا تاہم ریویو میں دکھائی دیا کہ گیند لیگ سٹمپ سے باہر پچ ہوئی تھی۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  14. بریکنگ, جنید خان کا مہنگا اوور

    جنید خان کے دوسرے اوور میں انگلش ٹیم کے سکور میں جونی بیرسٹو کے دو چوکوں کی بدولت مزید 13 رنز کا اضافہ ہوا ہے اور انگلینڈ کا سکور تین اوور میں بغیر کسی نقصان کے 20 رنز ہے

  15. پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان بھی کارڈف میں موجود ہیں

    پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان
  16. دوسرے اینڈ سے گیند کرنے کے لیے سرفراز نے محمد عامر کی جگہ ٹیم میں آنے والے رومان رئیس کا انتخاب کیا ہے جن کے پہلے اوور میں صرف دو رنز بنے ہیں

  17. جنید خان نے اپنے پہلے اوور میں نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم آخری گیند پر چوکے کی بدولت انگلش بلے بازوں نے اس اوور میں پانچ رن بنا لیے

  18. یہ انڈین فین پاکستان کی حمایت کیوں کر رہا ہے؟

    ،ویڈیو کیپشنانڈین فین پاکستان کو کیوں سپورٹ کر رہا ہے؟
  19. ریویو کیسے ضائع ہوا؟

      • مصنف, فراز ہاشمی، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کارڈف

    انگلینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ابتدا ہی میں ایل بی ڈبلیو کی دو ایسی اپیلیں ہوئیں جن کے لیے تھرڈ ایمپائر سے رجوع کرنا پڑا۔

    دونوں ہی اپیلیں بہت پر اعتماد تھیں۔ پہلی اپیل تو میچ کی دوسری ہی گیند پر بیرسٹو کے خلاف ہوئی لیکن آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔ پاکستان نے اس فیصلے کے خلاف تھرڈ امپائر سے رجوع کیا۔

    ٹی وی پر جب دیکھا گیا تو گیند اگر پیڈ پر نہ لگتی تو آف سٹمپ کے باہری حصہ کو لگتی۔ کیونکہ کہ آن فیلڈ ایمپائر نے اس اپیل کو رد کر دیا تھا اس لیے ناٹ آوٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ بصورت دیگر پاکستان کو کامیابی حاصل ہو جاتی۔

    دوسری اپیل رومان رئیس کی گیند پرایلکس ہیلز کے خلاف تھی۔ اس مرتبہ آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ پاکستان کے حق میں تھا لیکن انگلش بلے بازوں نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ری پلے سے معلوم ہوا کہ تمام چیزیں درست تھیں صرف رومان ریئس کی گیند بال تھوڑی سی لیگ سٹمپ کے باہر پڑی۔ اس مرتبہ آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ رد کر دیا گیا۔

    اس کے ساتھ ہی پاکستان کا تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے کا واحد موقع کھیل کے شروع ہی میں ضائع ہو گیا۔

    پاکستانی کھلاڑی ریویو ضائع ہونے کے بعد

    ،تصویر کا ذریعہPA