پاکستان اور انگلینڈ کا سیمی فائنل: کب کیا ہوا

کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. انگلینڈ 6-165, بین سٹوکس 14، عادل رشید 0

    راشد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلش ٹیم کی رن بنانے کی رفتار جہاں کم ہوئی ہے وہیں وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

  2. بریکنگ, فخر زمان کا شاندار کیچ، معین علی بھی آؤٹ

      • مصنف, فراز ہاشمی، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کارڈف
    معین علی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    فخر زمان نے جنید خان کی گیند پر باؤنڈری کے قریب معین علی کا شاندار کیچ پکڑ کر پاکستان کو چھٹی کامیابی دلوا دی ہے۔ فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں اپنی زندگی کا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے جنید خان کی گیند پر معین علی کو جو کیچ پکڑا ہے وہ شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں طویل عرصے تک محفوظ رہے گا۔

    معین علی کا کیچ ایک ایسے مرحلے پر پکڑا گیا جب میچ آخری دس اوور میں داخل ہو رہا تھا۔ جنید خان کی شارٹ بال کو معین خان نے پُل کیا،گیند فضا میں بلند ہوئی اور شائقینِ کرکٹ اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

    فخر زمان نے اپنے بائیں ہاتھ کی طرف دوڑنا شروع کیا اور آخری لمحے میں تقریباً ڈائیو لگائی اور جب وہ زمین پر گرے تو گیند ان کے ہاتھ میں تھی۔ سٹیڈیم میں ایک شور بلند ہوا اور پاکستان جیتےگا کے نعروں سے سٹیڈیم گونجنے لگا۔

    کپتان سرفراز اور باقی سارے کھلاڑی جو سانس روکے یہ منظر دیکھ رہے تھے خوش میں چھلانگیں لگاتے فخر کی طرف بھاگے اور انھیں سینے سے لگا لیا

  3. تماشائیوں کے انوکھے روپ

    تماشائی
  4. انگلینڈ 5-161, بین سٹوکس 10، معین علی 11

    محمد حفیظ 38 واں اوور کرایا جس میں معین نے ایک چوکا مارا۔ اس اوور میں چھ رنز بنے۔

  5. انگلینڈ 5-155, بین سٹوکس 9، معین علی 6

    معین علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    37 ویں اوور میں جنید خان نے انگلینڈ پر دباؤ پرقرار رکھا اور صرف دو رنز دیے۔

  6. پاکستانی بولرز انگلش بلے بازوں پر حاوی

    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے سپنرز نے پہلے انگش بلے بازوں کو محتاظ انداز اپنانے پر مجبور کیا تو بعد میں فاسٹ بولرز نے انھیں باندھ کر رکھ دیا ہے

  7. بریکنگ, انگلینڈ کے 150 رنز مکمل, بین سٹوکس 8، معین علی 5

    انگلش اننگز کے 150 رنز 36ویں اوور میں مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس سنگِ میل تک پہنچتے پہنچتے پانچ بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں اور اس وقت معین علی اور بین سٹوکس کریز پر موجود ہیں۔

  8. بریکنگ, جنید خان نے بٹلر کو پویلین بھیج دیا, انگلینڈ 5-148

    جنید خان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنید خان کو واپس لانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور انھوں نے کپتان سرفراز کے ہاتھوں ہی بٹلر کو کیچ کروا کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلوا دی ہے۔

  9. بریکنگ, سیمی فائنل میچ تصاویر میں

    کارڈف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کی تصویری جھلکیاں
  10. انڈین شائقین کیوں چاہتے ہیں کہ پاکستان جیتے؟

    ،ویڈیو کیپشنانڈین شائقین کیوں چاہتے ہیں کہ پاکستان جیتے؟
  11. انگلینڈ 4-148, سٹوکس 8، بٹلر 4

    34 اوورز کی تکمیل پر اس وقت میچ میں پانی کا وقفہ ہے

  12. انگلینڈ 4-146, سٹوکس 5، بٹلر 2

    بٹلر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پچ سے تیز گیند بازوں کو مدد ملتی دیکھ کر سرفراز نے جنید خان کو واپس اٹیک کے لیے بلا لیا ہے تاہم سٹوکس اور بٹلر محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

  13. بریکنگ, ایئن بٹلر کی کریز پر آمد

    ایئن بٹلر کپتان مورگن کی جگہ بلے بازی کے لیے آئے ہیں اور انگلینڈ نے 32 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے ہیں

  14. بریکنگ, انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی

    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حسن علی کو ایک بار پھر بولنگ کے لیے لایا گیا ہے اور انھوں نے آتے ہی پاکستان کو چوتھی کامیابی دلوا دی ہے۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان مورگن تھے جو 33 رنز بنا سکے۔

  15. بریکنگ, ’پاکستانی پرانی گیند کے ساتھ سب سے بہترین‘

  16. انگلینڈ 3-139

    محمد حفیظ کے اوور میں مورگن بال بال بچے جب گیند انھیں چکمہ دینے کے بعد وکٹوں کے انتہائی قریب سے نکل گئی

  17. انگلینڈ 3-135

    30 اوورز کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچا اور انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا لیے ہیں

  18. انگلینڈ 3-130

    حفیظ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد حفیظ نے اپنے چھٹے اور اننگز کے 29ویں اوور میں بھی انگلش بلے بازوں کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا ہے اور مجموعی سکور میں ایک رن کا ہی اضافہ ہو سکا ہے۔

  19. بریکنگ, بین سٹوکس کریز پر

    بین سٹوکس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آل راؤنڈر بین سٹوکس چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے ہیں۔ انگلینڈ کو آج ان سے ایک بڑی اننگز کی امید ہے

  20. بریکنگ, شاداب خان نے روٹ کی اہم وکٹ حاصل کر لی

    شاداب خان

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    نوجوان پاکستانی بولر شاداب خان جو روٹ کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی ہے۔ وہ 46 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہوئے ہیں۔