پاکستان 0-78, اظہر علی 34، فخر زمان 36
13ویں اوور میں پاکستان نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز سکور کیے۔
کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
13ویں اوور میں پاکستان نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے سٹوکس کی گیند پر چھکا مارا۔ یہ میچ کا دورا چھکا ہے ۔ اس سے پہلے میچ کا پہلا چھکا فخر نے مارا تھا۔
پلنکٹ نے پہلے اوور میں 10 رنز دیے۔ پاکستان نے اس اوور میں ایک چوکا مارا۔
انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ بولنگ کرانے آئے ہیں۔ بال نے پانچ اوورز میں 27 رنز دیے۔
پاکستان نے گیارہویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے سات رنز سکور کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان نے گیارویں اوور میں 50 رنز مکمل کر لیے۔
انگلینڈ نے وڈ کی جگہ سٹوکس کو بولنگ دی ہے۔ وڈ نے پانچ اوورز کرائے۔ وڈ نے پانچ اوورز میں 21 رنز دیے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
فخر زمان کی جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔ فخر زمان نے دوسری ہی گیند پر ایک شاندار چوکا مارا۔ بال کی پانچویں گیند پر شاٹ مارنے کی کوشش میں بال ہوا میں اونچی ماری لیکن گیند فیلڈر سے دور گری۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
فخر زمان کی نڈر بیٹنگ جاری اور نویں اوور کی پانچویں گیند پر اونچی آتی گیند کو باؤنڈری پار چوکے کے لیے مارا۔
اظہر علی نے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر کوّر میں چوکا مارا۔
ساتویں اوور میں وڈ نے نپی تلی بولنگ کرائی اور دونوں بلے بازوں شاٹ کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلا میڈن اوور۔ اور یہ میچ کا پہلا میڈن اوور بھی ہے۔
ساتویں اوور کی پہلی گیند فخر کی ہیلمٹ پر لگی۔ وہ ہُک شاٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بال ان کی ہیلمٹ پر لگی۔
چھٹے اوور میں عادل رشید کی مس فیلڈنگ کے باعث اظہر علی نے دو رنز بنائے۔ پاکستان نے اس اوور میں تین رنز سکور کیے۔
’پاکستان کی شاندار بولنگ لیکن کیا ٹیم ہدف حاصل کر پائے گی؟‘
پانچواں اوور انگلینڈ کے لیے اچھا رہا اور وڈ نے صرف تین رنز دیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے بولروں نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جس شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اس سے جہاں انگلش بلے باز لاجواب ہو گئے وہیں کرکٹ مبصرین اور ناقدین بھی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔
انگلینڈ کی ٹیم جو اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے اپنے گذشتہ 12 ایک روزہ میچوں میں سے 11 میں کامیابی حاصل کر کے یہاں پہنچی تھی اور اس کے بلے بازوں کو باندھے رکھنا صرف اور صرف عالمی معیار کی بولنگ ہی سے ممکن تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اظہر علی اب تک محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ فخر زمان جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں۔
چوتھے اوور کی پہلی گیند پر فخر نے لیگ سائیڈ پر چوکا مارا۔ اس اوور میں پاکستان پانچ رنز سکور کر سکا۔
اظہر علی کی محتاط بیٹنگ جاری۔ تیسرے اوور میں پاکستان صرف دو رنز بنا سکا۔
انگلینڈ کا دوسرا اوور بال نے کرایا جس میں دوسری گیند لیگ سائیڈ پر وائیڈ تھی جو وکٹ کیپر کی پہنچ سے بھی دور تھی جس کے باعث چوکا ہوا۔
دوسرے اوور میں پاکستان نے چھ رنز سکور کیے۔