فائزر کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر

تازہ تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ ادویات بنانے والی عالمی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ہیں۔ ادھر جان ہاپکنز یونیورسٹی اور امریکی میڈیا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پہلی بار ایک دن میں چار ہزار اموات ہوئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ’لاک ڈاؤن نے ہماری شادی ختم کر دی‘, ’ہم نے ایک دوسرے سے جھگڑنا شروع کر دیا۔۔۔ بیکار، فضول باتوں پر‘

    یہ کہانی ہے ایسے افراد کی جن کے ازدواجی رشتے لاک ڈاؤن کے باعث دباؤ کا شکار ہو گئے۔

    دنیا بھر میں کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کے دوران طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، بی بی سی نے مختلف ممالک میں پانچ افراد سے بات کی۔

  2. برطانیہ: فوجی اہلکار ویکسینیشن پروگرام میں کس طرح مدد کر رہے ہیں

    Getty Images

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ کی وزارت دفاع نے ملک بھر کے ویکسینیشن پروگرام میں مسلح افواج کے کردار کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ 60 فوجی حکومت کی ویکسین ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور مسلح افواج کے مزید 56 اہلکار اب ویکسینیشن مراکز کی تعمیر میں بھی مدد کر رہے ہیں۔

    مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی نے کہا کہ تقریباً 13،500 فوجی مکمل طور پر تیار ہیں جن میں سے اب تک تقریباً 2،000 سے زیادہ اہلکار، ٹیسٹنگ اور دیگر شعبوں پر حکومت کی مدد کے لیے تعینات ہیں۔

  3. کورونا ویکسین کے خلاف مائیکرو چپس اور ڈی این اے میں تبدیلی جیسی افواہوں کا پردہ فاش

    GETTY IMAGES

    ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

    بی بی سی نے کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں وسیع پیمانے پر پائی جانے والے بہت سے غلط دعوؤں کی جانچ کی ہے جن میں انسانوں کے اندر مائیکروچپ ڈالنے سے لے کر جینیٹک کوڈ کی تبدیلی تک کی بات کی گئی ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہم نے ایسے دعوؤں پر غور کیا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین ممکنہ طور پر ڈی این اے میں تبدیلی لا سکتا ہے۔ بی بی سی نے مئی میں اس نظریے کو پھیلانے والی ایک وائرل ویڈیو کی تحقیقات کی تھی۔

    پوسٹس میں کہا گيا تھا کہ میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) ویکسین ٹیکنالوجی کو 'اس سے پہلے کبھی ٹیسٹ یا منظور نہیں کیا گیا ہے۔'

    یہ سچ ہے کہ اب سے پہلے کسی بھی ایم آر این اے ویکسین کی منظوری نہیں دی گئی ہے لیکن گذشتہ چند سالوں میں انسانوں میں ایم آر این اے ویکسین کی متعدد کے متعدد تجربات ہو چکے ہیں۔

  4. پاکستان کے زیِرِ انتظام کشمیر میں 9 دسمبر سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

    M. A. Jarral

    ،تصویر کا ذریعہM. A. Jarral

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت کورونا کی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر مظفرآباد،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکمہ جات کے آفسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لاک ڈاؤن کی جگہ سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جو 9 دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ:

    • خطے میں اجتماعات پر پابندی رہے گی۔
    • بازاروں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔
    • 10سال سے کم اور 60 سال سے زائد افراد کے بازاروں پر داخلے کی پابندی ہوگی۔
    • ریسٹوران و ہوٹل کے اندر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی صرف پارسل کیا جاسکتا ہے۔
    • 10جنوری 2021 تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
    • اندرون شہر اور انٹری پوانٹس پر داخلے پر ایس اوپیز کے تحت تحت عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سزائیں ہوں گی۔
    • دفاتر میں 50 فیصد عملے سے کام لیا جائے گا۔
    • شادی ہالز کے اوپر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
    • زیادہ کورونا کے کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی جزویات متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کریں گے۔
    • پرائیویٹ کلینکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔
    • بیرون ملک سے آنے والے افراد کی مکمل سکریننگ کی جائے اور مشتبہ افراد کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔
    • پولیس، انتظامیہ اور ہیلتھ کے آفسران کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے۔
    • غیر ضروری نقل وحمل کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
    Facebook\rajafarooqhaiderkhanofficial

    ،تصویر کا ذریعہFacebook\rajafarooqhaiderkhanofficial

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کورونا وائر س کی دوسری لہر تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ہم سب کو مل کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے بجائے کرفیو بھی لگ سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تاجر برادری سے پوری امید ہے کہ وہ ایس اوپیز پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بیر وزگار نہیں کرنا چاہتے مگر ان کی زندگیاں زیادہ قیمتی ہیں اور اب یہ عوام پر منحصرہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں ایک دن کی توسیع دی گئی ہے جس کے بعد 9 دسمبر سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذالعمل ہوگا۔

  5. آکسیجن کی قلت سے ’قیامت کی صورتحال‘, ’کوئی بندا ایک دوسرے کو نہیں دیکھ رہا تھا، نفسا نفسی تھی، جیسے قیامت کی صورتحال ہو‘

    جب خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی قلت ہوگئی تو ہسپتال کے عملے اور مریضوں کے لواحقین پر کیا گزری؟

    اس بارے میں تفصیلات دیکھیں ہمارے ساتھی عزیزاللہ خان اور بلال احمد کر رپورٹ میں۔

  6. بریکنگ, برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 189 ہلاکتیں

    Getty Images

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے 14،718 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ مزید 189 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 61,434 ہو گئی ہے۔

  7. فائزر کی نئی کورونا وائرس ویکسین کیسے کام کرتی ہے؟

    PA Wire

    ،تصویر کا ذریعہPA Wire

    برطانوی حکام نے امریکی کمپنی فائزر کی کورونا وائرس کی ویکسین کی جانچ پڑتال کی ہے اور وہ اس کے نتائج سے مطمئن ہیں۔

    یہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف 95 فیصد تک موثر ہے اور حکام کے خیال میں یہ عوام کو دینے کے لیے محفوظ ہے۔

    جس کو بھی یہ ویکسین دی جائے گی اسے دو ٹیکے لگوانے ہوں گے جن کے درمیان تین ہفتے کا وقفہ ہوگا۔ جب آپ کو دوسرا ٹیکا لگ چکا ہوگا تو اس کے سات دن کے بعد یہ ویکسین مکمل طور پر کارآمد ہو جائے گی۔

    مگر اس ویکسین کو انتہائی کم درجہ حرارت میں رکھا جانا ضروری ہے۔ تقریباً منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ اور یہ انتہائی مشکل ہے۔

    مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ایسا ڈبہ بنایا ہے جو کہ ڈرائی آئس سے بھرا ہوا ہے اور اس میں ویکسین کو دس دن تک بغیر اضافہ رفریجیشن کے رکھا جا سکتا ہے۔

    برطانیہ نے اس ویکسین کے چار کروڑ ٹیکے آرڈر کیے ہیں جو کہ 2 کروڑ لوگوں کے لیے کافی ہوں گے مگر یہ سارے ٹیکے ابھی تیار نہیں ہیں۔

    پہلے آٹھ لاکھ ٹیکے دیے جائیں گے جو کہ کیئر ہومز میں موجود لوگوں کو ترجیحی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

    تاہم ٹیکے بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک دنیا بھر میں پانچ کروڑ ٹیکے فراہم کر سکتے ہیں اور 2021 کے آخر تک تقریباً 1.3 ارب ٹیکے۔

    یہ بات بھی اہم ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف یہی واحد ویکسین نہیں ہے مگر برطانیہ میں منظور ہونے والی یہ پہلی ہے۔ دیگر ویکسینز میں موڈرنا اور آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین بھی ہیں جو کہ منظوری کا انتظار کر رہی ہیں۔

    یعنی ہو سکتا ہے کہ ہمارے پاس اور بھی ویکسینز جلد آ جائیں۔

  8. پرتگال: قومی تعطیل سے ایک روز قبل ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا حکم

    Getty Images

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پرتگال میں قومی تعطیل سے ایک روز قبل ریستوران اور بیشتر دکانوں کو آج صبح سویرے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ حکومت دو ہفتوں کے دوران آنے والے اس دوسرے طویل ہفتے کے آخر میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    تاجروں کو دوپہر 3 بجے تک دکانیں بند کرنے کا پابند کیا گیا تھا اور حکومت نے ملازمین کو کل کی چھٹی کے علاوہ بھی ایک اور دن کی چھٹی دے دی تھی - جیسا کہ انھوں نے نے ایک ہفتہ قبل یکم دسمبر کی قومی تعطیل کے موقع پر کیا تھا۔

    اندونِ ملک سفری پابندی جمعہ کی رات 11 بجے سے بدھ کی صبے 5 بجے تک نافذ ہے، لوگوں کو کام یا ہنگامی صورتحال کے علاوہ اپنے رہائشی علاقوں سے نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔

    ان علاقوں میں جہاں وائرس کی منتقلی زیادہ خطرہ ہے وہاں جہاں تک ممکن ہو گھر سے کام کرنے کی آزادی ہے۔

    بیشتر علاقوں، جن میں لزبن اور پورٹو شامل ہیں- جن کو انتہائی زیادہ خطرے والا سمجھا جاتا ہے، وہاں کل دوپہر 1 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔

    پرتگال میں کل کورونا وائرس کے 3،834 نئے تصدیق شدہ متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 87 ہے۔

    وبا کے آغاز کے بعد سے، ملک میں 322،474 تصدیق شدہ متاثرین اور 4،963 اموات ہو چکی ہیں۔

  9. کورونا سے مرنے والوں کے آخر لمحات, انتباہ: کچھ ناظرین کے لیے یہ ویڈیو باعثِ اضطراب ہو سکتی ہے۔

    ’میں یقین دلاتا ہوں کہ جب آپ کی والدہ یا والد یا بچوں کو کووڈ ہو گا تو اپنی زندگی کے اختتام پر وہ یہی دیکھیں گے‘۔

    ایک امریکی ڈاکٹر نے اپنی ویڈیو میں یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کے آخری لمحات کیسے ہوتے ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور احتیاط کریں

  10. پیرس ایئر شو 2021 تک ملتوی کر دیا گیا

    Getty Images

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پیرس ایئر شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ’غیر یقینی صورتحال‘ کے باعث پیرس ایئر شو 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    یہ پروگرام برطانیہ کے فارنبرو انٹرنیشنل ایئرشو کے ساتھ متبادل سالوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے فارنبرو انٹرنیشنل ایئرشو 2020 بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

    یہ دونوں شو یورپ میں ہوا بازی کی صنعت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ پیرس شو، جس میں تین لاکھ افراد شرکت کرتے ہیں، ہوا بازی کی صنعت پر وبائی بیماری کے ’غیر معمولی اثرات‘ کی وجہ سے منعقد نہیں کیا جا سکے گا۔

    اس وائرس پر قابو پانے کے اقدامات اور عائد پابندیوں کے معاشی نقصانات سے یہ صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

  11. یورپ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید سخت اقدامات

    یورپ کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کچھ ممالک میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے:

    بدھ کے روز سے ڈنمارک کے شہروں کوپن ہیگن، آرہس اور اوڈینس سمیت چند دیگر علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ ڈنمارک میں کھانے کی جگہیں، کھیل اور تفریح کی سہولیات 3 جنوری تک بند رہیں گی۔ سکولوں میں زیر تعلیم بہت سے بچوں کو آن لائن پڑھایا جائے گا۔

    یونان نے اپنے لاک ڈاؤن میں 7 جنوری تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد سکول، ریستوران اور کھیلوں کے مقامات بند رہیں گے۔ اندرون ملک کچھ علاقوں میں سفر پر پابندی بھی برقرار رہے گی۔

    فرانس، بیلجیئم اور آسٹریا جنوری سے ویکسین کے استعمال کے آغاز پر غور کر رہے ہیں۔

      یورپ

      ،تصویر کا ذریعہEPA

    • کورونا کے بعد اگلی وبا کہاں سے پھوٹے گی؟

      کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت اور بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا ہے مگر ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کسی وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہو۔

      سارس، سوائن فلو اور ایبولا وائرس جیسی کئی مہلک بیماریوں نے اس صدی کے آغاز پر دنیا کو پریشان کیا۔ کئی ایسے نئے وائرس جانوروں میں موجود ہیں جو انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور محققین ان کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں مصروف ہیں مگر کیا ہم ان خطرات کو نظر انداز کر سکتے ہیں؟

      YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
      Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

      اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

      تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

      YouTube پوسٹ کا اختتام

    • پاکستان کے صوبہ سندھ میں مزید 41 افراد دم توڑ گئے

      پاکستان کے صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 41 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ مزید 1726 میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

      صوبے میں اب تک کورونا سے 186212 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 3060 ہے۔

    • غزہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ، سخت اقدامات نافذ

      غزہ

      ،تصویر کا ذریعہEPA

      غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد سحت اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

      رات کے وقت علاقے میں سخت کرفیو جبکہ ہفتے کے اختتام پر علاقے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

      انفیکشن سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کے لیے کنکریٹ بلاکس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور متعدد سڑکوں پر چیک پوائنٹس ہیں۔

      اتوار کے روز کورونا وائرس کے تقریباً 500 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ مزید دس افراد دم توڑ گئے ہیں۔

      کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے مختص ہسپتال میں صرف 13 بیڈ خالی بچے ہیں۔

    • جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیئول میں 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی

      جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دارلحکومت سیئول اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں منگل کے روز سے 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

      اتوار کے روز 631 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ نو ماہ میں سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

      اس وبا کے آغاز میں جنوبی کوریا کو اس پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا لیکن حایلہ ہفتوں میں حکام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

      جنوبی کوریا میں اب تک 37546 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 545 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7873 ہے۔

      جنوبی کوریا

      ،تصویر کا ذریعہReuters

    • آسٹریلیا: میلبورن میں مہینوں بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کی آمد

      آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن نے جون کے بعد اپنی پہلی بین الاقوامی مسافر بردار پرواز کا خیرمقدم کیا ہے۔

      بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایک نیا نظام ترتیب دیا گیا ہے اور وہ لوگ جو پیر کے روز سری لنکا سے آئے ہیں انھیں 14 دن کے لیے اپنے ہوٹل کے کمرے چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    • کورونا وائرس: کیا کووڈ-19 کی ویکسینز محفوظ ہیں، فیصلہ کون کرے گا؟

      جہاں بہت سے لوگ جلد سے جلد کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے بیتاب ہیں وہیں کچھ لوگ ایک انجان دوا کو اپنے جسم میں داخل کرنے پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

      کورونا ویکسین

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا سے مزید 15 اموات

      پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 807 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اس وائرس سے مزید 15 افراد کی اموات ہوئی ہے۔

      پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 123762 ہے جبکہ 3177 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

      صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 99396 ہے۔

      X پوسٹ نظرانداز کریں
      X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

      اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

      تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

      X پوسٹ کا اختتام

    • پاکستان میں کورونا ویکسین ٹرائل: رضاکاروں کا جنسی تعلق سے اجتناب کیوں ضروری ہے؟

      اگر آپ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تحقیقاتی ویکسین لینا چاہتے ہیں تو ’آپ کو جنسی تعلقات قائم کرنے سے مکمل پرہیز کرنا ہو گا‘ یا پھر آپ کو ویکسین تو لگائی جا سکتی ہے مگر ’آپ کو ویکسین لگنے کے بعد کم از کم نوے دن تک مانع حمل طریقہ اختیار کرنا ہو گا۔‘

      دیگر قواعد و ضوابط پر پابندی کے ساتھ ساتھ ان شرائط پر عمل کرنا اُن افراد کے لیے ضروری ہے جو اِن دنوں پاکستان میں جاری کورونا وائرس کی تحقیقاتی ویکسین کے ٹرائل کا رضاکارانہ طور پر حصہ بن رہے ہیں یا بننا چاہتے ہیں۔

      پاکستان میں تحقیقاتی ویکسین کے اس نوعیت کے ٹرائل پہلی مرتبہ ہو رہے ہیں تاہم حکام کے مطابق ان کی توقعات کے برعکس زیادہ بڑی تعداد میں لوگ اس ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے سامنے نہیں آ رہے ہیں۔

      ویکسین
    • کورونا سے مرنے والوں کے آخری لمحات

      انتباہ: کچھ ناظرین کے لیے یہ ویڈیو باعثِ اضطراب ہو سکتی ہے۔

      ’میں یقین دلاتا ہوں کہ جب آپ کی والدہ یا والد یا بچوں کو کووڈ ہو گا تو اپنی زندگی کے اختتام پر وہ یہی دیکھیں گے۔‘

      ایک امریکی ڈاکٹر نے اپنی ویڈیو میں یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کے آخری لمحات کیسے ہوتے ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور احتیاط کریں۔

      YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
      Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

      اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

      تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

      YouTube پوسٹ کا اختتام