کورونا: امریکی طیارہ بردار جہاز کے کپتان کی مدد کی اپیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے کپتان نے جہاز میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر امریکہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔
امریکی اخبار سین فرانسسکو کرانیکل کے مطابق اس وقت تھیوڈور روزاویلٹ نامی جہاز میں تقریباً چار ہزار افراد موجود ہیں اور ان میں سے اکثر کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں، جن میں 100 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔
کپتان بریٹ کوزیئر پینٹاگون کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ’ہم حالتِ جنگ میں نہیں ہیں، ماہی گیروں کو مرنا نہیں چاہیے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہ اسے روکنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
یہ طیارہ بردار جہاز گوام میں موجود ہے۔ جہاز میں تنگ جگہ ہونے کے باعث سماجی دوری اختیار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
امریکی نیوی کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ وہ ’اس حوالے سے تیزی سے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ یو ایس ایس تھیوڈور روزاویلٹ میں تمام افراد کو بچایا جا سکے۔‘















