کور کمانڈر ہاؤس حملہ: پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر نو مئی کو ہونے والے حملے کے الزام میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کیا جا رہا ہے کیونکہ ’عدالت نے پولیس کو کیس کی فرانزک شہادتیں پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔

لائیو کوریج

  1. رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرس کا مطلب ہے حکومت سے کچھ ایسا ہو گیا جسے وہ سنبھال نہیں سکتی: عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرس نے جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر تمام شک دور کر دیا ہے۔

    اتوار کو اپنے یوٹیوب خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں قید خواتین کارکنوں کے ساتھ جس طرح کے سلوک کی خبریں آ رہی تھی اس کے بعد اس پریس کانفرنس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔

    پہلا یہ کہ ان کو یہ خوف ہے کہ جب وہ خواتین جیلوں سے نکل کر ان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور سلوک کا بتائیں گی تو انھیں اس کا ڈر ہے اور دوسرا یہ کہ حکومت سے کوئی ایسا اقدام ہو گیا ہے جو اب ان سے سنبھالا نہیں جا رہا۔ اور یہ اس کی پہلے سے تیاری کر رہے ہیں کہ اس کو پی ٹی آئی کی سازش قرار دے دیا جائے۔

  2. ’مذاکرات کا ماحول نہیں، عمران خان سے کیا مذاکرات کیے جائیں‘، حکومتی وزرا نے پی ٹی آئی کی پیشکش مسترد کر دی

    govt

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب کہتے ہیں کہ ان سے مذاکرات کریں، آپ کے ساتھ کیا مذاکرات کیے جائیں؟ آپ نے تو نو مئی کے واقعات کی مذمت تک نہیں کی۔

    انھوں نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ سازشیں کر رہے ہیں کہ کسی طرح کوئی واقعہ ہو جائے، انھوں نے یہ منصوبہ بنایا کہ یا تو پی ٹی آئی کے کسی معروف کارکن کے گھر پر حملہ کر یں اور ایک، دو لوگوں کو ماریں اور پھر ہم پر الزام لگا دیں۔

    جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بات کرنے کا ماحول اور ایجنڈا ہوتا ہے لیکن مذاکرات کا یہ ماحول نہیں ہے، عمران خان نے جو کمیٹی بنائی اس سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

  3. نواب آف کالا باغ: سیاہ و سفید کے مالک سیاستدان جو اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہوئے