عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان، اسلام آباد کی عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ریلی داتا دربار پہنچ گئی ہے جہاں انھوں نےبلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اتوار کو مینار پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔ فارن فنڈنگ کیس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ کا سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گا۔ ادھر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری بحال،18 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے ہیں ۔

    عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے حکم جاری کیا ہے کہ 18 مارچ کو انھیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    اس سے قبل خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں بھی اسلام آباد کی ایک عدالت نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور انھیں 29 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  2. پی ٹی آئی کی لاہور میں پہلی انتخابی ریلی کے لیے لوگ زمان پارک جمع

    تحریک انصاف آج 2023 کے انتخابات کے لیے اپنی پہلی انتخابی ریلی نکال رہی ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کارکنان زمان پارک سے داتا دربار جائیں گے۔

    پی ٹی آئی
    پی ٹی آئی
    پی ٹی آئی
    پی ٹی آئی
    پی ٹی آئی
  3. خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے مقدمے میں تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    عدالت نے پولیس کو انھیں 29 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اس کیس کی سماعت کے موقع پر پیر کی صبح عمران خان کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ عدالتی وقت تک انتظار کیا جائے گا اور اگر آج عمران خان پیش نہیں ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔

  4. عمران خان ریلی کے لیے تیار ہیں، عدالت میں پیشی کے لیے نہیں: شیری رحمان

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. مریم نواز کے توشہ خانہ سے تحائف لینے کے معاملے پر ٹویٹ، فواد چوہدری ایف آئی اے میں طلب

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ھلب کر لیا ہے۔ انھیں ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے توشہ خانہ سے تحائف لینے کے معاملے پر کی گئی ایک ٹویٹ کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی۔

    فواد چوہدری نے 12 مارچ کو ایک ایسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا جس میں مریم نواز پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے توشہ خانہ سے ایک مہنگی گھڑی اس کی اصل قیمت سے کہیں کم قیمت پر حاصل کی۔

    فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ نیب مریم نواز کو طلب کر کے تحقیقات کرے کہ انھیں کیسے دو کروڑ مالیت کی گھڑی 10 لاکھ میں دی گئی۔

    فواد چوہدری نے جس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا وہ بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھی تاہم مریم نواز نے ٹوئٹر پر ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. خاتون جج کو دھمکی کا کیس: ’اگر آج عمران خان پیش نہ ہوئے وارنٹ جاری کر دیں گے‘

    اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اگر آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ جاری کر دیے جائیں گے۔

    خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت پیر کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

    تاہم عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ عدالتی وقت تک انتظار کر لیتے ہیں اور اگر آج عمران خان پیش نہیں ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے۔

  7. پنجاب انتخابات میں ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں: تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کو خط

    پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے دوران ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے یہ درخواست الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 50 اور 51 کے تحت کی گئی ہے اور اس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پنجاب میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے یہ عمل ضروری ہے۔

  8. حکومت آج پھر تصادم چاہتی ہے، کامیاب مذاکرات کے باوجود زمان پارک آنے والے راستے بند کیے جا رہے ہیں: تحریک انصاف

    زمان پارک

    پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لاہور کی ضلعی انتظاميہ سے کامیاب مذاکرات کے باوجود نگران حکومت کنٹینر لگا کر راستے بند کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی پی ٹی آئی الیکشن ریلی کے مختلف پوائنٹس جن میں بھاٹی گیٹ،لوہاری گیٹ،موچی گیٹ، گامے شاہ اور داتا دربار پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں اس سے قطع نظر کہ اتوار کے روز ریلی کے روٹ پلان کے حوالے سے انتظاميہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔

    تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت آج پھر تصادم چاہتی ہے۔ تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلی شروع ہونے سے پہلے اُن ساری رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔

    زمان پارک

    یاد رہے کہ آج دوپہر پاکستان تحریک انصاف لاہور میں انتخابی مہم کا آغاز ایک ریلی کے انعقاد سے کرے گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

    گذشتہ روز اس حوالے سے کامیاب مذاکرات کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم آج صبح ہی سے لاہور کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

    پیر کی صبح مال روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے کھول دیا گیا، مگر تھوڑی ہی دیر بعد اس راستے کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔

    دوسری جانب اس ریلی میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی زمان پارک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تحریک انصاف

    ،تصویر کا ذریعہPTI

  9. سپریم کورٹ سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں کیونکہ حکومت پر اعتبار نہیں: عمران خان

  10. توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ, فرحت جاوید، بی بی سی اردو

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دائر توشہ خان کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے جج ظفر اقبال نے پیر کی صبح کی۔

    سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کی اس کیس میں حاضری سے استثنی کے لیے دو درخواستیں جمع کرائیں جن پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو آج دن سوا تین بجے سنایا جائے گا۔

    ایک درخواست میں انھوں نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا بھی کی ہے۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے سکیورٹی تھریٹس ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام اباد اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جبکہ عدالت وارنٹ گرفتاری وارنٹ جاری کرنے سے پہلے کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نہیں ہے اور یہ کہ شکایت بھیجنے کی مجاز اتھارٹی نے شکایت بھیجی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھیجی گئی شکایت کے آخری صفحہ پر شکایت کنندہ کے دستخط موجود ہیں، اگلے صفحہ پر حلف نامہ موجود ہے، شکایت کے حوالے سے بھیجی گئی درخواست پر موجود دستخطوں میں فرق ہے، انھوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت قانون کی مختلف جہتیں ہیں، جن کے تحت کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز، نا کہ نااہلی، کے خلاف کاروائی 120 دن میں کرنا ہوتی ہے۔

    کریمینل پروسیڈنگ نامزدگی فارم جمع ہونے کے 120 دن کے اندر ہی کر سکتے ہیں، اس لیے عدالت فیئر ٹرائل کا تقاضہ پورا کرتے ہوئے آگے کارروائی بڑھانے سے پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔

    خواجہ حارث نے عمران خان کو حاضری سے استثنی کی درخواست سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر اس وقت ملک بھر میں 40 کے قریب جعلی مقدمے درج ہو چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ انھوں نے سابق وزیراعظم بینظر بھٹو اور لیاقت علی خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مناسب سکیورٹی نہ ملنے کے باعث وہ قتل ہوئے۔

    عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ابھی بھی آن فیلڈ ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی درخواست وارنٹ کے حوالے سے خارج کی، صرف عدالت نے کچھ وقت ان کو دیا کہ وہ متعلقہ عدالت کے سامنے ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ صرف چند روز کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر معطل کیا تھا۔ جج ظفر اقبال نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ کیا انھیں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل کے لیے وقت چاہیے، جس پر الیکشن کمیسن کے وکیل نے انھیں بتایا کہ انھیں اس معاملے پر کچھ وقت چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ وہ آفس نوٹنگ سے ثابت کریں گے کہ الیکشن کمپلیننٹ کے لیے مجاز کیا گیا تھا۔ جبکہ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جب کمپلین فائل کی، بیان ریکارڈ کرایا، پیروی کر رہے ہیں تو الیکشن کمیشن کی اتھارٹی دکھا دیں، اتنا بڑا سقم ہے یہ درخواست تو آج ہی خارج ہونی چاہیے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج دوپہر سنایا جائے گا۔

  11. تحریک انصاف کو کل لاہور میں ریلی کی اجازت مل گئی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل پیر کے روز لاہور میں ریلی کی اجازت دے دی۔

    ضلعی انتظامیہ نے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بتایا کہ اس ریلی میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی۔

  12. بریکنگ, ’دفعہ 144 صرف اور صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے کیونکہ لاہور میں دیگرتمام سرگرمیاں جاری ہیں‘

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی ریلی کے ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد پنجاب کی نگران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ میں لکھا،

    ’ایسا لگتا ہے کہ دفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف اور صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے کیونکہ لاہور میں دیگر تمام عوامی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    عمران خان نے مزید لکھا،

    ’پولیس کی بھاری نفری اور کنٹینرز نے صرف زمان پارک کو گھیرا ہوا ہے۔ اس سے واضح ہے کہ 8 مارچ کی طرح پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔‘

  13. بریکنگ, پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں آج کی انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

    144

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آج ہونے والی ریلی ملتوی کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اب یہ ریلی کل یا بعد میں کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ریلی ملتوی کرنے کے حوالے سے چیئرمین تحرک انصاف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ’الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تو پولنگ سرگرمیوں پر دفعہ 144 کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

    انھوں نے لکھا ’میں تمام پی ٹی آئی ورکرز سے کہہ رہا ہوں کہ اس جال میں نہ آئیں۔ اس لیے ہم نے ریلی کل تک ملتوی کر دی ہے۔‘

  14. ’کارکنان پر امن رہیں اور آئین و قانون کو ہاتھ میں نہ لیں‘

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور میں کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ صرف ریلی روکنے کے لیے پی ایس ایل کو بہانہ بنا کر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہےتاہم کارکنان پر امن رہیں اور آئین و قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔‘

    حماد اظہر نے کہا ’پاکستان میں جمہوریت کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ اور اس جبر کے خلاف ہم نے قانونی راستہ اپنایا ہوا ہے۔‘

    انھوں نے نگران وزیر اعلی پکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’کون سے افسر نے کون سا قانون توڑا اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔ نگران وزیر اعلی سے کہوں گا اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت ہو۔‘

  15. بریکنگ, سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

    لاہور میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں اپنی شمولیت کی تصدیق کی اور کہا ’پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی جس کے لیے چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

    انھوں نے کہا کہ’چوہدری شجاعت ایک ایماندار آدمی ہیں۔ ہماری جماعت سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کی بھرپور جدوجہد کرے گی۔‘

  16. اقتدار کے خاتمے پر عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا جس کا اثر پاکستان کے خارجہ تعلقات پر پڑا: مریم اورنگزیب

    maryam

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے باعث آج عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اور اب عمران خان کا سیاسی تماشہ ناکام ہو چکا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ ’اقتدار کے خاتمے پر عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اوراس معاملے پر اب عمران خان امریکہ کو صفائیاں دے رہے ہیں اور معافیاں مانگ رہے ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کے سائفر کے معاملے پر پاکستان کے خارجہ تعلقات پر برا اثر پڑا ہے۔

  17. تحریک انصاف کی ریلی کے پیش نظر پولیس کی نفری تعینات، زمان پارک جانے والے راستوں پر رکاوٹیں

    تحریک انصاف کی ریلی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب، زمان پارک جانے والے راستوں پر رکاوٹیں

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    تحریک انصاف کی ریلی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب، زمان پارک جانے والے راستوں پر رکاوٹیں

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    تحریک انصاف کی ریلی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب، زمان پارک جانے والے راستوں پر رکاوٹیں

    ،تصویر کا ذریعہPTI

  18. ’ہمیں داتا دربار حاضری سے روکا جا رہا ہے‘

    ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود ان کی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے۔

    انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہم داتا دربار بھی نہیں جاسکتے۔ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی سے آپ الیکشن کیسے کروائیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے گزارش ہے کہ قانون خطرے میں ہے، رجسٹرار سے کہیں ہماری پٹیشن کو سنا جائے۔‘

    فواد چوہدری نے سوال کیا کہ ’کیا تحریک انصاف پر پابندی لگا دی گئی ہے؟‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’ہم پُرامن رہیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ ہمیں انصاف ملے۔ ہم چیف الیکشن کمشنر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنا اختیار استعمال کریں گے، نگران وزیر اعلیٰ اور سی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کریں۔ ہم الیکشن کمیشن کے جواب کے منتظر ہیں۔ اگر اپوزیشن کو آواز اٹھانے کی اجازت نہیں تو واضح کر دیں۔‘

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں سفارتی حلقوں سے رابطہ کر کے انھیں اعتماد میں لیں گے کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔‘

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بتایا ہے کہ ریلی کے لیے کارکنان زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

  19. عمران خان کا ارسلان گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سیکریٹری جنرل کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    وہ کہتے ہیں کہ ارسلان تاج کو ’آج صبح اغوا کیا گیا۔ انھوں نے صرف کل اپنی تقریر میں ڈرٹی ہیری کا ذکر کیا۔ یہ ہماری جمہوری اور قانون کی حکمرانی کی مکمل تباہی ہے۔ فاشزم۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. لاہور میں آج سیاسی سرگرمیوں کو پی ایس ایل میچ اور میراتھن کی وجہ سے محدود کیا گیا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صوبے میں ’سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہے۔‘

    ’(تاہم) آج کے لیے ہم نے تمام ریلیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو محدود کیا ہے کیونکہ لاہور میں پی ایس ایل میچ، ٹیموں کو نقل و حرکت اور میراتھن ہے جو پہلے سے طے اور اعلان شدہ ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحریک انصاف کی ریلی کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں اور کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔ زمان پارک کے قریب پی ٹی آئی کارکنان دوپہر دو بجے ریلی نکالنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مال روڈ سے کینال کی جانب راستے کو بند کر دیا گیا۔ ہربنس پورہ سے بھی راستے بند کیے گئے ہیں۔

    پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور ریلی میں شرکت کے لیے آنے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔