تمام سات حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں جیتی تمام سات نشستوں سے کامیاب قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ تمام حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔
ضمنی الیکشن میں اخراجات کی فہرست جمع نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے پانچ ارکان نے 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تاہم اب الیکشن کمیشن نے آج اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے تمام ضروری تفصیلات فراہم کر دی ہیں لہذا تمام نشستوں سے ان کی فتح کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاسکتا ہے۔