عمران خان کا فوری الیکشن کے لیے 25 مئی کو لانگ مارچ، جب ہم چاہیں گے الیکشن تب ہو گا، مریم اورنگزیب کا جواب

تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے مطالبے پر لانگ مارچ کے لیے 25 مئی کی تاریخ دی ہے اور فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں غیرجانبدار رہے۔

لائیو کوریج

  1. پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل اس وقت پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اوردیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شریک ہیں۔ جلاس میں آج پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالےسے حکمت عملی پرمشاورت کی جا رہی ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے بجے طلب کر رکھا ہے۔ خیال ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد سے یہ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہے۔

  2. پنجاب اسمبلی کو ایسے چلایا جا رہا ہے، جیسے محلے کو: رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ

    سید مرتضی حسن

    پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسملبی سید مرتضیٰ حسن نے کہا کہ رات اچانک اطلاع ملی کہ 30 مئی کو ہونے والا اجلاس آج بلا لیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کو اس طرح چلایا جارہا ہے جیسے محلہ کو چلایا جاتا ہے۔

    ان کے مطابق پرویز الہیٰ کے دور میں اسمبلی کی بے توقیری کی مثال نہ حال اور نہ ماضی میں ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اطراف کو پولیس نے سیل کر رکھا ہے راستہ بند ہونے سے گنگا رام سے پیدل پہنچا ہوں۔

    ان کے مطابق آج کا اجلاس بغیر ایجنڈے کے بلایا گیا یے، ایسی کیا ایمرجنسی لگ گئی کہ اجلاس بلانا پڑا۔ ان کے مطابق آج اجلاس کے لیے کوشش کریں گے کہ کسی کی ذات کے لیے نہ ہو بلکہ عوامی آواز اٹھے گی۔

    ان کے مطابق حمزہ شہباز ہو کوئی اور ہو ایسا نہیں ہونا چاہیے ہماری تو عمر اپوزیشن میں گزر گئی ہمیں کوئی مسئلہ نہیں عوامی نمائندگان کا کیا قصور ہے۔

    پولیس ریاست کی ملازم ہونی چاہیے کسی حکومت کی نہیں ہونی چاہیے۔

  3. پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے: فواد چوہدری

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کی انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ عدلیہ اس کا فوری نوٹس لے۔

    فواد چوہدری نے پارٹی کارکان سے بھی کہا کہ وہ ممبران اسمبلی سے یکجہتی کے لیے اسمبلی پہنچیں۔

    خیال رہے کہ سپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے بارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔ سپیکر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اسمبلی کا اجلاس ہر صورت منعقد ہوگا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔ ان کے مطابق 25 ارکان اسمبلی عبرت کا نشان بن چکے ہیں، جن کی نشستیں خالی ہونے کے بعد اب ان کے پاس اکثریت نہیں رہی ہے اور یہ اس طرح کے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ تقسیم کی جا سکے۔

  5. پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہر صورت ہوگا: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ

    پرویز الہیٰ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کا اجلاس اتوار کو دن ساڑھے بارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی کو ہونا تھا مگر پھر سپیکر نے اس تاریخ کو تبدیل کر کے اجلاس کو جلد طلب کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پنجاب اسمبلی کی آج کی کارروائی روکنے کے پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان اطلاعات کے مطابق پولیس نے سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر پر بھی رات گئے چھاپہ مارا ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اے آر وائی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ سب ایکشن وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے۔ سپیکر کے مطابق یہ اجلاس ہر صورت ہو گا۔ ان کے مطابق پولیس نے اسمبلی کے افسران کے گھروں پر چھاپے مارے۔

    پرویز الہیٰ کے مطابق نہ صرف گھروں پر چھاپے مارے گئے اور بچوں کو بھی ڈرایا دھمکایا گیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب شریف کرا رہے ہیں۔ ان کا پولیس کا سٹیٹ آف مائنڈ ہے، جو آج دنیا کو پھر خدا نے ان کا یہ چہرہ دکھا دیا ہے۔

  6. اسلام ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری رہا، پی ٹی آئی رہنما کا شکریہ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. ’میں نے آج اس تکلیف کو محسوس کیا جو اس ملک میں ہزاروں خاندان محسوس کر رہے ہیں‘

    ایمان مزاری نے اپنی والدہ شیریں مزاری کی رہائی کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں ان سب افراد کی بے حد مشکور ہوں جنھوں نے میری والدہ کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی۔‘

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے آج اس تکلیف کو محسوس کیا جو اس ملک میں ہزاروں خاندان اس سے بھی بدتر پیمانے پر محسوس کر رہے ہیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں۔ میں دعا کرتی ہوں اور ان افراد کی بازیابی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہوں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. ’ابھی تک شیریں مزاری رکن قومی اسمبلی ہیں، سپیکر کی اجازت کے بغیر انھیں کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے‘

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ابھی تک شریں مزاری رکن قومی اسمبلی ہیں اور سپیکر کی اجازت کے بغیر انھیں کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپیکر نے ابھی تک شریں مزاری کا استعفی منظور نہیں کیا۔

    دوران سماعت شیریں مزاری نے عدالت کو بتایا کہ انھیں ایک سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھا کر موٹروے پر لے جایا گیا اور گاڑی میں موجود اہلکار نے بتایا کہ انھیں راجن پور لے جایا جا رہا ہے اور پھر کہا کہ انھیں لاہور لے جایا جا رہا ہے۔

  9. بریکنگ, اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے، وفاقی حکومت کو واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم, شہزاد ملک، نامہ نگار

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحریک انصاف کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جوڈیشل انکوائری کے لیے ٹی او آر عدالت میں جمع کروائے۔

    عدالت نے یہ بھی کہا کہ شریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی طریقے سے کی گئی۔

    دوران سماعت عدالت نے شریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں اس سے بھی سنگین واقعات ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اگر آئین پر عمل درآمد نہ ہو تو پھر ایسے ہی واقعات ہوتے ہیں۔

    عدالت نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو حکم دیا کہ وہ شریں مزاری کا فون اور دیگر اشیا بازیاب کروائیں۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو کہا کہ انھیں اس بارے میں اپنی زمہ داری لینی ہو گی۔

  10. چیف جسٹس: ’ہر حکومت کا عمل مایوس کن رہا ہے‘

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کی گرفتاری پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے آج ہی چارج سنبھالا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہر حکومت کا عمل مایوس کن رہا ہے۔

  11. کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے شریں مزاری کی آمد پر تالیاں بجائیں

    اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے گردونواح میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے شریں مزاری کی آمد پر تالیاں بجائیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر جب ایک صحافی نے شریں مزاری سے پوچھا کہ ’کیا ان کی گرفتاری ان کی طرف سے کی جانے والی حالیہ ٹویٹس کا نتیجہ تو نہیں‘ تو شریں مزاری کا کہنا تھا کہ ’ایسا ہو سکتا ہے۔‘

  12. وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ایما پر گرفتار کیا گیا، شریں مزاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عدالت پہنچ گئے ہیں جبکہ شیریں مزاری کو بھی عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔

    شریں مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ایما پر گرفتار کیا گیا ہے۔

  13. شہباز شریف اور آصف زرداری کی لاہور میں ملاقات

    شہباز

    ،تصویر کا ذریعہPML-N

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین آج لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران اتحادی جماعتوں نے وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  14. شیریں مزاری کو رات ساڑھے 11 بجے عدالت میں پیش کیا جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ایمان مزاری کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو آج رات ساڑھے 11 بجے عدالت میں خود پیش ہونے اور شیریں مزاری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ساتھ ہی ساتھ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

    عدالت نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو غیر قانونی طور پر اُن کی آزادی محروم کیا گیا اور حکام وضاحت کریں کہ کس قانونی اختیار کے تحت اُن کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔

  15. وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا شیریں مزاری کی رہائی کا حکم

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھوں نے راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اُنھیں اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کیا جائے۔

    اُنھوں نے کہا کہ وہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اُنھیں گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہییں۔

  16. اپنے خلاف نازیبا الفاظ پر حیرت نہیں ہوئی: مریم نواز

    مریم

    ،تصویر کا ذریعہPML-N

    مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا سیل سے بات چیت میں کہا کہ مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی کہ عمران خان نے میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    اُنھوں نے کہا کہ عمران خان نے اُن پر حملہ نہیں کیا بلکہ بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں پر حملہ کیا ہے کیونکہ وہ خود اُن کے والد کی عمر کے ہیں۔

    اُنھوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اُن کے پاس سیاسی مواد اتنا ہے کہ اُنھیں ان کے خلاف ذاتی حملے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

  17. اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تو کوئی وجہ ہو گی، مریم نواز

    مریم

    ،تصویر کا ذریعہPML-N

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اُنھیں شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی۔

    مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو میں اُنھوں نے کہا کہ شیریں مزاری پر یہ مقدمہ بزدار حکومت میں قائم ہوا اور 800 کنال کی اراضی محکمہ مال کی ہے جو انھوں نے بوگس کمپنی کے نام منتقل کی۔ اُنھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے اگر اُنھیں گرفتار کیا ہے تو کوئی وجہ ہو گی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے۔

    اُنھوں نے کہا کہ جب دو مرتبہ اُنھیں گرفتار کیا گیا تو اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ اُن پر کوئی الزام تھا۔ ’ایک یہ تھا میں نے اپنے والد کی معاونت کی، اس وقت میری عمر بھی 16 یا 17 برس تھی۔‘

    اُنھوں نے کہا کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں اُنھیں گرفتار کیا مگر اس میں اُن کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھے، تفتیش میں بھی ان سے ادھر ادھر کی باتیں کی جاتی رہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ اس کے باوجود اُنھوں نے اس کے باوجود کوئی مظلومیت کارڈ نہیں کھیلا۔

    اُنھوں نے کہا کہ وہ انتقام پر یقین نہیں رکھتیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ اگر آج شیریں مزاری گرفتار ہوئی ہیں تو اُنھیں کسی الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اُنھیں ان الزامات کو غلط ثابت کرنا چاہیے اور اگر وہ اس میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو مریم نواز ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

  18. عمران خان: کل لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف آج اُن کی جماعت احتجاج کرے گی جبکہ کل کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد وہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    اُنھوں نے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے کے بعد اب حکومت انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت آج پاکستان بھر میں شیریں مزاری کی ’غیر قانونی حراست‘ کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ 1972 میں زمین کے انتقال پر درج کیا گیا

    شیریں مزاری کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی بنیاد محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ایک رپورٹ کو بنایا گیا ہے۔

    اینٹی کرپشن محکمے کی اس رپورٹ میں شیریں مزاری کو 800 کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے ایک ایسی کمپنی کو منتقل کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے جو مبینہ طور پر وجود نہیں رکھتی۔

    شیریں
    شیریں