آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان: پہلی بار ایک دن میں 1300 سے زیادہ نئے مریض، کُل اموات 486

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 486 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں پہلی مرتبہ 1300 سے زیادہ کورونا متاثرین ایک دن میں سامنے آئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ’ہم روزانہ صرف 25 نمونے پشاور بھجوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘, محمد زبیر خان، صحافی

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور سیاحتی مقام چترال کے دو اضلاع چترال بالا اور چترال زیریں کے محکمہ صحت کے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر حیدر الملک کا کہنا تھا کہ علاقے میں کورونا کی تشخیص کے لیے مقامی سطح پر ہی ٹیسٹنگ سہولت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت چترال سے روزانہ کی بنیاد پر نمونے پشاور بھیجے جاتے ہیں۔

    ’ ہم روزانہ صرف 25 نمونے پشاور بھجوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نمونے پشاور بھجوانے کے لیے بھی ہمیں محکمہ صحت کا ایک اہلکار مختص کرنا پڑتا ہے۔ نمونے پشاور پہچانے اور پھر نتائج میں جہاں پر کافی وقت لگتا ہے وہاں پر اس پر بہت زیادہ اخراجات بھی ہورہے ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ اگر چترال میں ہی ٹیسٹنگ لیب کی سہولت فراہم ہو جائے تو اس سے کافی سہولت ہوگئی اور محکمہ صحت چترال اس کے لیے جگہ کی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔

    ڈاکٹر حیدر الملک کا کہنا تھا کہ چترال زیریں میں اس وقت 25 اور چترال بالا میں 5 افراد مںی کووڈ 19 کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 228 افراد کے نتائج کا انتظار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام متاثر ہونے والے افراد دوسرے شہروں سے واپس چترال آئے تھے۔

    ڈاکٹر حیدر الملک کا کہنا تھا کہ چترال کے تمام داخلی راستوں پر محکمہ صحت کے اہلکار اور پولیس فرائض انجام دے رہے ہیں اور علاقے میں آنے والے ہر شخص کو قرنطنیہ میں رکھا جارہا ہے۔ اس وقت چترال آنے والوں کو سخت شرائط پورا کرنی پڑتی ہے اور یہ وہ ہی شرائط ہیں جو غیر ممالک سے آنے والے پوری کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’چترال میں ویلج کونسل کی سطح پر قرنطینہ سنٹر قائم کر دیئے ہیں۔ جہاں ان افراد کو رکھا جارہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بھرپور اقدامات کی بدولت اس کا پھیلاؤ روک سکیں گے۔‘

  2. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

  3. کورونا کی دوسری اور تیسری لہر سے زیادہ متاثر کون: جانیے نقشوں اور چارٹس کی مدد سے

  4. کورونا: پاکستان میں گذشتہ ایک ہفتے میں 5594 متاثرین

    پاکستان میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 5594 متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ مجموعی متاثرین کا 33 فیصد بنتا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ریکارڈ 990 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

  5. کورونا: اسلام آباد پولیس کی نو مئی تک ملزمان کو عدالت پیش کرنے سے معذرت, شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے نو مئی تک کسی بھی ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف ایٹ سیکٹر میں واقع ضلعی عدالتوں سے ملحقہ بخشی خانے میں جگہ انتہائی کم ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیش کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم تین سو سے زائد قیدیوں کو مختلف عدالتوں میں پیشی کے لیے لایا جاتا ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو گاڑیوں میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لانے اور لے جانے سے کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

    اسلام آباد میں دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے علاوہ چار ایڈیشنل سیشن ججز اور30 سے زائد سول ججز کی عدالتیں ہیں اس کے علاوہ بینکنگ کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کیے جانے والے ملزمان کو بھی اسی بخشی خانے میں رکھا جاتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے واضح احکامات دیے ہیں کہ کسی بھی نئے ملزم کو جیل بھیجنے سے پہلے اس کا کورونا ٹسیٹ کروایا جائے گا تاہم پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ضلعی پولیس کے پاس کورونا ٹسیٹ کروانے کی سہولت نہیں ہے اور صرف تھرمل گن موجود ہے۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے پاس کورونا کا ابتدائی ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

  6. پہلا کورونا وائرس دریافت کرنے والی خاتون کون تھیں؟

  7. کورونا: پاکستان میں گذشتہ ہفتے ہلاکتوں میں 62 فیصد اضافہ

    ملک میں گذشتہ ایک ہفتے میں 148 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کہ مجموعی طور پر کووڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں میں 62 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

    پاکستان میں 24 اپریل سے قبل تک 237 ہلاکتیں ہوئی تھی جو کہ ایک ہفتے میں 148 ہلاکتوں کے اضافے کے ساتھ 385 تک پہنچ گئی ہیں۔

    ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہلاکتیں ہوئی جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 385 ہے۔

  8. وہ پانچ وبائیں جنھوں نے دنیا بدل کر رکھ دی

  9. بریکنگ, کورونا: پاکستان میں گذشتہ ہفتے کے دوران 148 ہلاکتیں

    پاکستان میں جہاں ایک طرف روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے نئے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہی ملک میں اس کے باعث ہلاکتیں بھی بڑھی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 148 ہے جو کہ مجموعی ہلاکتوں کا 38.4 فیصد ہے۔

  10. بریکنگ, کورونا: پاکستان میں گذشتہ ہفتے متاثرین کی تعداد میں 49 فیصد اضافہ

    پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اگر ہم اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کووڈ 19 کے متاثرین میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ملک میں گذشتہ تین روز سے مسلسل متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے دیکھا گیا ہے۔

    گذشتہ ایک ہفتے میں 5594 افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔ یہ شرح کل متاثرین کا 32 فیصد بنتی ہے۔

    24 اپریل سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 11223 تھی۔

  11. کورونا: وبا کے دوران ڈراؤنے خوابوں کا کیا مطلب ہے؟

    جب سے وائرس دنیا کے 175 سے زیادہ ممالک میں پھیلا ہے اور لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے کئی لوگوں کو بہت زیادہ شدید اور واضح خواب آنا شروع ہو گئے ہیں۔

    اس بارے میں مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

  12. لاک ڈاؤن کے دوران کیش مشینوں سے رقم نکلوانے میں کمی

    ماہرین کا کہنا ہے کورونا وائرس کی عالمی وبا دنیا میں نوٹوں کے استعمال میں کمی کے عمل کو اور تیز کر دے گی کیونکہ لوگ اب زیادہ سے زیادہ ادائیگیوں کے لیے ’ڈیجیٹل‘ طریقے اپنا رہے ہیں۔

    مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

  13. ’ہر ہفتے سات ہزار لوگ واپس آئیں گے تو غصہ اور پریشانی کم ہو گی‘

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری (زلفی بخاری) کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور جلد ہی ہر ہفتے سات ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جانے لگے گا۔

    مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  14. دنیا میں کووڈ-19 کے متاثرین کہاں کہاں ہیں؟

    دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    دنیا میں کووڈ-19 کے متاثرین کہاں کہاں ہیں؟ نقشے اور چارٹس کی مدد سے جانیے

  15. لاک ڈاؤن اور رمضان: روایتی پکوان چپلی کباب گھر میں کیسے بنائیں؟

    اس بار رمضان میں کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے۔ ایسے میں بی بی سی اردو نے ایک خصوصی فوڈ سیریز شروع کی ہے جس میں وہ پکوان گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائی جائے گی جو عموماً صرف بازار ہی سے خریدنے کا رواج تھا۔ آج کا پکوان ہے چپلی کباب۔ دیکھیے بلال احمد کی ڈیجیٹل ویڈیو۔

  16. کیا خود ساختہ تنہائی سے رشتوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے؟

  17. کورونا وائرس: اکھاڑے ویران، ٹریننگ متاثر، کھلاڑی مایوس

    کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے منسوخ یا ملتوی کیے جا چکے ہیں اور کسی بھی دوسرے ملک کی طرح پاکستانی کھلاڑی بھی حالات کے معمول پر آنے کے منتظر ہیں لیکن فی الوقت ان کی ٹریننگ ضرور متاثر ہو رہی ہے۔

  18. لاک ڈاؤن کے دوران بوریت مٹائیں، گھر بیٹھے دلچسپ سائنسی تجربات مفت سیکھیے!

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے طلبا گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

    کراچی میں قائم ’پاکستان سائنس کلب‘ نے گھر بیٹھے بچوں کے لیے دلچسپ سائنسی تجربات مفت آن لائن سکھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تفصیلات اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  19. بریکنگ, اسلام آباد میں 30 نئے مریض، پاکستان میں مثاترین 16 ہزار 800 سے زیادہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک میں کل 385 اموات سامنے آئی ہیں۔

    ملک میں 4315 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    حالیہ اضافہ اسلام آباد سے سامنے آیا جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  20. آخر پنجاب میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ میں کمی کیوں آ گئی ہے؟

    متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہونے کے باوجود صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں کمی کیوں آئی ہے، ہماری نامہ نگار ترہب اصغر نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے خصوصی بات چیت کی۔ تفصیلات ویڈیو میں۔۔۔