’پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کئی ملکوں سے بہتر کیا‘
وفاقی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات شبلی فراز نے حزب اختلاف سے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ 19 کے مسئلے پر کوئی سیاست نہ کی جائے اور سب اکٹھے ہوں تاکہ جلد از جلد اس سے نمٹا جاسکے۔
انھوں نے جمعے کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے دیہاڑی دار مزدوروں کی فلاح کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا تاکہ انھیں معاشی مسائل سے بچایا جاسکے۔
’موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔‘
شبلی فراز نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے معاشی مسائل کے باجود کئی ملکوں سے بہتر انداز میں کووڈ 19 کی وبا کا مقابلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت کے نظام کی بہتری آئین میں 18ویں ترمیم کا حصہ ہے۔